زبُور 40
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے داؤد کا نغمہ
1 خداوندکو میں نے پکا را اُس نے میری سنی۔
اُس نے میری فریاد سنی۔
2 خداوند نے مجھے تباہی کے گڑھے سے نکا لا۔
اُس نے مجھے دلدل کے کیچڑ سے اُٹھا یا ،
اور اُس نے مجھے سخت زمین پر بٹھایا۔
اور پھسلن سے میرے قدم کو بچا ئے رکھا۔
3 خداوند نے میرے مُنہ میں ایک نیا نغمہ رکھا۔
خدا کی ایک ستا ئش کا نغمہ۔
بہت سارے لوگ دیکھیں گے جو میرے ساتھ گذرا ہے۔
اور پھر خدا کی عبادت کریں گے۔ وہ خدا پر توکّل کریں گے۔
4 اگر کوئی شخص خداوند کے بھرو سے رہتا ہے۔
تو وہ شخص سچ مچ خوش ہو گا۔
اگر کو ئی شخص مورتی اور دیویوں کی مدد نہ لے ،
تو وہ شخص یقینًا خوش رہے گا۔
5 اے خداوند میرے خدا ! توُ نے بہت سارے حیرت انگیز کام کئے ہیں۔
ہما رے لئے تیرے پاس عجیب منصو بے ہیں۔
کو ئی شخص نہیں جو اُسے شما ر کر سکے۔
میں تیرے کئے ہو ئے کاموں کو بار بار دہرا ؤں گا۔
6 اے خداوند! تو نے مجھ کو یہ سمجھا یا ہے۔
توکو ئی قربانی اور تحفہ کو پسند نہیں کر تا
تو نے کبھی بھی جلا نے کی قربانی یا گناہ کے لئے قربا نی طلب نہیں کی۔
7 تب میں نے کہا، “دیکھ میں آرہا ہوں۔
کتاب میں میرے با رے میں یہ لکّھا ہے۔
8 اے میرے خداوند، میں وہی کرنا چاہتا ہوں جو تو چاہتا ہے۔
میں نے دل میں تیری شریعت کو بسالیا۔
9 بڑے مجمع کے بیچ میں تیری صداقت کی بشارت دوں گا۔
خداوند تو جانتا ہے کہ میں اپنے منہ کو بند نہیں رکھوں گا۔
10 اے خداوند! میں تیرے اچھے کاموں کے با رے میں بتاؤں گا۔
اُس نجات کی خوش خبر ی کو میں بھید بنا کر دل میں چھپا ئے نہیں رکھوں گا۔
میں لوگوں کو حفاظت کے لئے تجھ پر بھروسہ کر نے کے لئے کہونگا۔
میں بڑے مجمع میں تیری وفا داری اور سچائی نہیں چھپا ؤں گا۔
11 اے خداوند! تو مجھ پر رحم کرنے میں دریغ نہ کر۔
اپنی وفاداری اور سچّی محبت سے میری حفاظت کر۔”
12 مجھ کو بُرے لوگوں نے گھیر لیا وہ اتنے زیادہ ہیں کہ شمار نہیں کئے جا سکتے۔
مجھے میرے گناہوں نے پکڑ رکھا ہے۔
اور میں اُن سے بچ کر بھا گ نہیں پا تا ہوں۔
میرے گناہ میرے سر کے بالوں سے زیادہ ہیں۔ میں نے حوصلہ ہار دیا ہے۔
13 اے خداوند! میری جانب دوڑ اور میری حفا ظت کر۔
آ، دیر مت کر۔ مجھے بچا لے۔
14 وہ شریر لوگ مجھے مارنا چاہتے ہیں۔
اے خداوند! توُ انہیں شرمندہ کر اور انہیں ما یوس کر دے۔
وہ لوگ مجھے نقصان پہنچا نا چاہتے ہیں۔
تو انہیں بے عزّت ہو کر بھا گنے دے۔
15 وہ بُرے لوگ میری ہنسی اُڑا تے ہیں
انہیں اتنا شرمندہ کر کہ وہ بول تک نہ پا ئیں۔
16 لیکن وہ لوگ جو تیری تلا ش میں ہیں، شادمان رہیں۔
وہ لوگ ہمیشہ یہ کہتے رہیں، “خداوند کی تمجید ہو !”
وہ تیری نجات سے محبت کرتے ہیں۔
17 اے میرے مالک! میں غریب اور محتاج ہوں توُ میری مدد کر۔
اور مجھ کو بچا لے۔ اے میرے خدا ! اب مزید دیر مت کر۔