زبُور 48
ایک تعریف کا گیت ، بنی قورح کا نغمہ
1 خداوندعظیم ہے
ہما رے خدا کے شہر میں وہ ستا ئش کے قابل ہے۔ وہ عظیم بڑا ئی کے ساتھ اُس کے مقدس شہر میں مقیم ہے۔
2 خدا کا مقدس شہر ایک دلکش بلندی پر ہے۔
رو ئے زمین کے لوگ شادمانی حاصل کرتے ہیں۔
کو ہِ صیّون خدا کا سچّا پہاڑہے۔
3 اُس شہر کے محلوں میں
خدا قلعہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
4 ایک بار کچھ بادشاہ اکٹھے ہو ئے
اور انہوں نے اِ س شہر پر حملہ کر نے کا منصو بہ بنا یا۔
ایک ساتھ ملکر چڑھا ئی کے لئے آگے بڑھے۔
5 ان بادشاہوں نے اسے دیکھا اور وہ سبھی دنگ ہو گئے۔
اُن میں بھگدڑ مچی اور وہ سبھی بھا گ گئے۔
6 انہیں خوف نے دبوچا،
وہ خوف سے کانپ اٹھے۔
7 طا قتور پو ربی ہوا نے
اُن کے جہا زوں کو توڑ دیا۔
8 ہاں، ہم نے کہانیا ں سنیں
اور ہما رے خدا کے شہر میں ہم نے اسے ہو تے ہو ئے بھی دیکھا
وہ شہر خداوند قادر مطلق کا ہے۔ خدا اس شہر کو ہمیشہ کیلئے طا قتور بنائے گا!
9 اے خدا! تیرے گھر کے اندر ہم تیری مہربانی پر غور وفکر کرتے ہیں۔
10 اے خدا ! جیسے تیری شہرت پھیلی،
ویسی ہی تیری ستائش زمین کی انتہا تک پہنچے گی۔
ہر شخص جانتا ہے کہ تو کتنا اچھا ہے۔
11 اے خدا ! تیرے بہترین فیصلہ کے سبب کوہِ صیّون شادماں ہے۔
اور یہوداہ کے قصبے خوشیاں منا رہے ہیں۔
12 صیّون کے اِرد گرد گھومو اور اُس کا طواف کرو۔
اُس کے بر جوں کو گِنو۔
13 اُونچی دیواروں کو دیکھو۔
صیّون کے محلوں کو سرا ہو۔
تبھی تم آنے وا لی نسل کو اس کی خبر دے سکو گے۔
14 کیوں کہ یہی خدا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ہما را خدا ہے۔
یہی موت تک ہما را ہا دی رہے گا۔ اس کا کبھی خاتمہ نہیں ہو گا۔