زبُور 56
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے یو نت ایلیم رخو قیم کے سُر پر داؤد کا نغمہ۔ مکتام : اُس وقت جب فلسطینیوں نے اُسے جات میں پکڑ لیا
1 اے خدا! تو مجھ پر رحم کر ، کیوں کہ لوگوں نے مجھ پر حملہ کیا ہے۔
وہ لگا تار میرا پیچھا کر رہے ہیں، اور میرے ساتھ جھگڑا کر رہے ہیں۔
2 میرے دشمن لگاتار مجھ پر حملہ کر تے ہیں۔
وہاں پر انگنت لڑا کو ہیں۔
3 جب بھی میں ڈرتا ہو ں،
تو میں تجھ پر ہی بھروسہ کرتا ہوں۔
4 میرا توکّل خدا پر ہے اس لئے لوگ مجھ پر جو کچھ کر سکتے ہیں
اُس سے بھی ميں خو فزدہ نہیں ہوں۔
5 میرے دشمن ، ہمیشہ میری باتوں کو توڑ تے مروڑتے رہتے ہیں۔
6 وہ اکٹھے ہو کر چھپ گئے ہیں۔ وہ ہمیشہ ہر قدم پر نگاہ رکھتے ہیں
اس امید پر کہ مجھے قتل کر نے کا کو ئی موقع نکل آئے
7 اے خدا ! اُ ن کے کئے گئے بُرے کامو ں کے سبب انہیں دور بھیج دے۔
دوسری قومو ں کے غصّے کی تکلیف جھیلنے کے لئے انہیں بھیج دے۔
8 تو جانتا ہے کہ میں بہت پریشان ہوں۔
تُو یہ جانتا ہے کہ میں نے کتنی فریاد کی ہے۔
تو نے یقینی طور پر میرے سب آنسوؤں کا حساب کتاب رکھا ہوگا۔
9 اس لئے اب میں تجھے مد دکے لئے پکا روں گا۔ میرے دشمنوں کو شکست دے۔
میں یہ جانتا ہوں کہ تو یہ کر سکتا ہے کیوں کہ تو خدا ہے۔
10 میں خدا کے کئے ہو ئے وعدے پر شکر گذاری کرتا ہوں۔
میں خداوندکے کئے ہو ئے وعدے پر اس کی اچھا ئیوں کی تمجید کرتا ہوں۔
11 میرا توکّل خدا پر ہے ،
اس لئے میں ڈرتا نہیں ہوں کہ لوگ مجھے کیا کر سکتے ہیں۔
12 اے خدا ! میں نے تجھ سے خصوصی مِنّتیں کی ہیں، میں اُن کو پو را کروں گا۔
میں تیرے حضور شکر گزاری کی قربانیاں پیش کروں گا۔
13 کیوں کہ تو نے مجھ کو موت سے بچا یا ہے۔
تو نے مجھ کو شکست سے بچا یا ہے۔
اِسلئے میں خدا کی عبادت زندگی کی روشنی میں کروں گا۔
جسے زندہ لوگ دیکھ سکتے ہیں۔