زبُور 75
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے التشخیت کے سُر پر آسف کا نغمہ
1 اے خدا!ٍ ہم تیرا شکر ادا کر تے ہیں۔
ہم تیرا شکر کرتے ہیں۔ کیوں کہ تیرا نام نزدیک ہے۔
اور لوگ تیرے ان حیرت انگیز کاموں کا جن کو تو کرتا ہے ، ذکر کر تے ہیں۔
2 خدا کہتا ہے ، “ میں نے فیصلے کا وقت متعین کر لیا ہے۔
میں راستی سے فیصلہ کروں گا۔
3 زمین اور زمین کی ہر شئے ڈگمگا سکتی ہے۔
اور گر نے کو تیار ہوسکتی ہے۔ لیکن میں ہی اسے برقرار رکھ سکتا ہوں۔”
4-5 “بعض لوگ بہت ہی مغرور ہو تے ہیں۔
وہ سوچتے رہتے ہیں کہ وہ بہت طاقتور اور اہم ہیں۔
لیکن میں اُن لوگوں کو بتا دوں گا،
“ ڈینگ مت ہانکو!” اتنے مغرور مت بنے رہو!”
6 اس زمین پر ایسی کو ئی قوّت نہیں ہے
جو انسان کو ادنیٰ سے اعلیٰ بنا سکتی ہے۔
7 خدا حاکم ہے۔ خدا ہی یہ فیصلہ کر تا ہے کہ کون شخص عظیم ہو گا۔
خدا ہی کسی شخص کو سرفرازی بخشتا ہے ، اور کسی دوسرے کو پستی میں پہنچا تا ہے۔
8 خدا ، شریروں کو سزا دینے کے لئے تیار ہے۔
خداوند کے پاس زہر ملی ہو ئی شراب ہے۔
خدا اس شراب (سزا) کو اُنڈیلتا ہے ،
اور شریر لوگ اسے آخری بُوند تک پیتے ہیں۔
9 میں لوگوں سے ان باتوں کا ہمیشہ ذکر کروں گا۔
میں اسرائیل کے خدا کی مدح سرائی کروں گا۔
10 میں شریر لوگوں کی قوّت کو چھین لوں گا ،
اور میں نیک لوگوں کو قوّت دوں گا۔