2
1 اسرائیل کے بیٹے ، روبن ، شمعون ، لاوی ،یہوداہ ، اشکار ، زبولون ،
2 دان ، یوسف ، بنیمین ، نفتالی ، جاد اور آشر تھے۔
3 یہوداہ کے بیٹے عیر ، اونان اور شیلاہ تھے۔ یہ تینوں اس کو کنعانی بتشوع سے پیدا ہوئے تھے۔ خدا وند نے یہوداہ کے پہلو ٹھے عیر کو برا سمجھا تھا اس لئے اس نے اسے مار ڈالا۔
4 یہودا کی بہو تمر سے اس کو فارض اور زارح پیدا ہوئے اس طرح کل ملا کر یہوداہ کے پانچ بیٹے تھے۔
5 فارض کے بیٹے حصرون اور حمول تھے۔
6 زارح کے بیٹے : زمری ، ایتان ، ہیمان ، کلکول اور دارع۔ کل ملاکر پانچ بیٹے تھے۔
7 زمری کا بیٹا کرمی تھا۔ کر می کا بیٹا عکر تھا۔ عکر وہ تھا جس نے کچھ مال غنیمت جو کہ خدا کو دینا تھا اپنے پاس رکھ لیا تھا جس کی وجہ سے اسرائیل پر مصیبت آئی۔
8 ایتان کا بیٹا عزریاہ تھا۔
9 حصرون کے بیٹے یرحمیل ، رام اور کالب تھے۔
10 رام عمّینداب کا باپ تھا اور عمّینداب نحسون کا باپ تھا اور نحسون یہوداہ کے لوگوں کا قائد تھا۔
11 نحسون سلمون کا باپ تھا۔ سلمون بوعز کا باپ تھا۔
12 بوعز عوبید کا باپ تھا عوبید یسیّ کا با پ تھا۔
13 یسّی ایلیاب کا جو کہ اس کا پہلو ٹھا بیٹا تھا۔ ایلیاب کا دوسرا بیٹا ابینداب تھا اس کا تیسرا بیٹا سمع تھا۔
14 نتنی ایل اس کا چوتھا بیٹا تھا ، پانچو اں بیٹا ردائی تھا۔
15 عوضم اس کا چھٹا بیٹا تھا اور داؤد اس کا ساتواں بیٹا تھا۔
16 ان کی بہنیں ، زیرویا اور ابیجیل تھیں۔ زیرویا کے تین بیٹے ابیشائی ، یوآب اور عساہیل تھے۔
17 ابیجیل اماساء کو جنم دی۔ اماساء کا باپ ایتھر تھا۔ ایتھر اسمٰعیلی لوگوں میں سے تھا۔
18 حصرون کا بیٹا کالب کو اس کی بیوی عزوبہ سے یریعوت نام کا ایک بیٹا تھا۔ عزوبہ کے دوسرے بیٹے تھے : یشیر ، شوباب اور آردن۔
19 جب عزوبہ مر گئی تو کالب نے افرات سے شادی کی اس نے اس کے لئے حور کو جنم دیا۔
20 حُور اوری کا باپ تھا۔ اوری بضلیل کا باپ تھا۔
21 بعد میں حصرون مکیر کی بیٹی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیا۔ مکیر جلعاد کا باپ تھا ( اس نے اس کے ساتھ اس وقت شادی کی جب اس کی عمر ۶۰ سال تھی ) اور اس نے اس کے لئے شجوب کو جنم دیا۔
22 شجوب یائیر کا باپ تھا۔ یائیر کے ملک جِلعاد میں تئیس شہر تھے۔
23 لیکن جسور اور ارام نے یائیرکے گاؤں پر قبضہ کر لیا ان کے درمیان قنات اور اسکے چاروں طرف چھوٹے چھو ٹے قصبے تھے۔ اس طرح کل ۶۰ چھو ٹے قصبے تھے۔ یہ تمام قصبے مکیر کے بیٹوں کے تھے ، جو جلعاد کا باپ تھا۔
24 حصرون افرات کے کالب شہر میں مر گیا اس کی موت کے بعد اس کی بیوی ابیاہ نے اشور کو جنم دیا۔ اشور تقوع کا باپ تھا۔
25 یرحمیل حصرون کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔ یرحمیل کے بیٹے رام سب سے بڑا بیٹا، بونہ ، اورن ، اوضم اور اخیاہ تھے۔
26 یرحمیل کی دوسری بیوی تھی اس کا نام عطارہ تھا۔ اور وہ اونام کی ماں تھی۔
27 یرحمیل کے سب سے بڑے بیٹے رام کے بیٹے یہ ہیں : معض یمین اور عقیر
28 اونام کے بیٹے سمی ، یدع تھے۔ سمعی کے بیٹے ناداب اور ابیشور تھے۔
29 ابیشور کی بیوی کانام ابیخیل تھا۔ اس نے اس کے لئے اخبان اور مولد کو جنم دیا۔
30 ناداب کے بیٹے سلد اور افائم تھے۔ سلد لا ولد مر گیا۔
31 افائم کا بیٹا یسعی تھا۔ یسعی کا بیٹا شیشان تھا شیشان کا بیٹا اخلی تھا۔
32 سمعی کا بھائی یدع کے بیٹے ایتر اور یونتن تھے۔ ایتر لا ولد مر گیا۔
33 یونتن کے بیٹے فلت اور زازا تھے۔ یہ فہرست یر حمیل کے بچوں کی تھی۔
34 شیشان کے بیٹے نہیں تھے اس کی صرف لڑ کیاں تھیں۔ شیشان کے پاس مصر کا یرخع نام کا ایک خادم تھا۔
35 شیشان نے اپنی بیٹی کی شادی اپنے نوکر یرخع سے کرادی اور اس نے اس کے لئے عتی کو جنم دیا۔
36 عتی نا تن کا باپ تھا۔ اور ناتن زاباد کا باپ تھا۔
37 زاباد افلال کا باپ تھا افلال عوبید کا باپ تھا۔
38 عوبید یا ہو کا باپ تھا۔ یا ہو عزریاہ کا با پ تھا۔
39 عزریاہ خلص کا باپ تھا۔ خلص العاسہ کا باپ تھا۔
40 العاسہ سمی کا باپ تھا سمی شلوم کا باپ تھا۔
41 شلوم یقیمیاہ کا باپ تھا۔ اور یقیمیاہ الیسمع کا باپ تھا۔
42 یرحمیل کے بھا ئی ، کا لب کے بیٹے : کا لب کے سب سے بڑے بیٹے کا نام میشا تھا جو زیف کا باپ تھا اور مریسہ جو حبرون کا باپ تھا۔
43 حبرون کے بیٹے قورح ، تفوح، رقم اور سمع تھے۔
44 سمع راہم کا باپ تھا۔ جو یرقعام کا باپ تھا۔ رقم سمعی کا باپ تھا۔
45 سمعی کا بیٹا معون تھا اور معون بیت صور کا باپ تھا۔
46 کا لب کی داشتہ عیفہ نےحاران ، موضا اور جاز کو جنم دیا۔ حاران جازز کا باپ تھا۔
47 یہد ئی کے بیٹے رجم ، یو تام ، جسام ،فلط ، عیفہ اور شعف تھے۔
48 معکہ کالب کی ایک دوسری عورت خادمہ تھی۔ معکہ شبر اور ترحناہ کی ماں تھی۔
49 معکہ شعف اور سوا کی بھی ماں تھی۔ شعف مدمنّاہ کا باپ تھا۔ سوا مد مناہ اور رجبع کا با پ تھا۔ کالب کی بیٹی عکسہ تھی۔
50 یہ سب کالب کی نسل تھی۔ افراتہ کا سب سے بڑا بیٹا حور کے بیٹے تھے : سو بل جو قریت یعریم کا بانی تھا ،
51 سلمون بیت اللحم کا با نی اور خارف بیت جادر کا بانی۔
52 سو بل جو قریت یعریم کے بانی تھے اس کی نسل یہ تھی : ہرائی ، آدھے منو خوتی ،
53 اور قریت یعریم کے قبیلہ کے لوگ یہ اتری کے لوگ، فوتی کے لوگ ، شماتی کے لوگ اور مشراعی کے لوگ۔ صراعاتی اور استاولی کے لوگ مشراعی لوگوں سے نکلے۔
54 سلمون کی نسلیں یہ تھیں : بیت اللحم کے لوگ ،نطوفاتی ، عطرات ، بیت یوآب ، منو خوتیوں کے آدھے لوگ ، صرعی کے لوگ ،
55 یعبیض میں رہنے والے منشیوں کے قبیلے : ترعاتی ، سمعائی اور سوکاتی۔ یہ منشی لوگ ان قینی لوگوں میں سے تھے۔ جو حمات کی نسل سے تھے۔ حمات بیت رکاب کا بانی تھا۔