25
1 داؤد اورسپہ سالاروں نے آسف کے بیٹوں کو مخصوص خدمت کے لئے الگ کیا۔ آسف کے بیٹے ہیمان اور یدوتون تھے جسے بربط ، ستار اور مجیرا کے ساتھ نبوت کرنا تھا۔ یہاں ان آدمیوں کی فہرست ہے جو اس طرح سے خدمت کئے۔
2 آسف کی نسلوں سے زکور ، یوسف ، نتنیاہ اور اسری لاہ۔ آسف کے بیٹے آسف کی ہدا یت کے ماتحت میں تھے جو کہ بادشاہ کی ہدایت کے اندر نبوت کئے۔
3 جہاں تک یدو تون کی بات ہے : یدوتون کے بیٹوں میں سے چھ آدمی : جدلیاہ ، ضری ، اشعیاہ ، سمعی ، حشبیاہ اور متتیاہ اپنے باپ یدوتون جو کہ ستار کے ساتھ نبوت کیا انکے زیر ہدایت میں خدا وند کا شکر ادا کر تا ہے اور حمد پیش کرتا ہے۔
4 جہاں تک ہیمان کی بات ہے : انکے بیٹوں میں سے : بقیاہ ، متنیاہ ، عُزّی ایل ، سبو ایل اور یریموت ، حنانیاہ ، الیاتہ ، جدّالتی ، رو ممتی ، عزر ، یسبقاشہ ، ملو تی ، ہو تیر اور محز یوت۔
5 یہ تمام آدمی ہیمان کے بیٹے تھے ، داؤد کا سِیر تھا۔ خدا کا اسے تعظیم کر نے کے وعدہ کے مطا بق ، خدا نے ہیمان کو چودہ بیٹے اور تین بیٹیاں دیں۔
6 ان لوگوں میں سے سبھی خدا وند کی ہیکل میں خد مت کے طور پر مجیرا ، ستار اور بربط کے ساتھ گیت گانے کے لئے اپنے باپ ہیمان کی ہدایت میں تھے۔ جیسا کہ بادشاہ نے آسف یدوتون اور ہیمان کو حکم دیا تھا۔
7 وہ آدمی اور انکے رشتے دار گانے میں تربیت یافتہ تھے۔ وہ لوگ کل ملا کر ۲۸۸ آدمی تھے۔
8 وہ لوگ اپنے کام کے لئے قرعہ ڈالتے تھے۔ ہر ایک آدمی کے ساتھ ایک سا برتاؤ ہوتا تھا چاہے وہ چھو ٹا آدمی ہو یا بڑا ، استاد ہو یا شا گرد۔
9 پہلا قرعہ جو کہ آسف کے لئے تھا یوسف کا نام نکلا۔ وہ اس کے بیٹے اور رشتے دار کل ملا کر ۱۲ آدمی تھے۔
دوسرا جدلیاہ کے لئے تھا وہ اس کے رشتے دار اور اس کے بیٹے کل ملا کر ۱۲ آدمی تھے۔
10 تیسرے زکور کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چُنے گئے۔
11 چو تھے یضری کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چُنے گئے۔
12 پانچویں نتنیاہ کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چُنے گئے۔
13 چھٹے بقیا ہ کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چُنے گئے۔
14 ساتویں یسری لا کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چُنے گئے
15 آٹھویں اشعیا کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چُنے گئے۔
16 نویں متنیاہ کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چُنے گئے۔
17 دسویں سمعی کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے
18 گیارہویں عزرایل کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چُنے گئے۔
19 بارہویں حشبیاہ کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔
20 تیرہویں سبو ایل کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔
21 چودہویں متنیاہ کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔
22 پندرہویں یریموت کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔
23 سولہویں حنانیاہ کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔
24 ستر ہویں یشبیقاشہ کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔
25 اٹھا رہویں حنانی کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔
26 انیسویں ملوتی کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔
27 بیسویں الیاتہ کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔
28 اکیسویں ہو تیر کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔
29 بائیسویں جدّالتی کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔
30 تیئیسویں محاز یوت کے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔
31 چو بیسویں رو ممتی غررکے بیٹوں اور رشتہ داروں میں سے ۱۲ آدمی چنے گئے۔