27
یو تام جب بادشاہ ہوا تو وہ ۲۵ سال کا تھا۔ اس نے یروشلم میں ۱۶ سال حکو مت کی۔ اس کی ماں کا نام یرُوسہ تھا۔ یرُ وسہ صدوق کی بیٹی تھی۔ یو تام نے وہی کیا جو خدا وند نے چا ہا۔ وہ اپنے باپ عُزّیاہ کی طرح خدا کی اطا عت کی لیکن یوتام خدا وند کی ہیکل میں خوشبو جلا نے کے لئے داخل نہیں ہوا جیسا کہ اس کے باپ نے کیا تھا۔ لیکن لوگوں نے گناہ کر نا جاری رکھا۔ یو تام نے خدا وند کی ہیکل کے اوپری دروازے کو دوبارہ بنا یا۔ اس نے عوفل نامی جگہ میں دیوار پر بہت سے کام کئے۔ یو تام نے یہوداہ کے پہا ڑی ملک میں بھی شہر بنائے۔ یو تام نے جنگل میں مینار اور قلعے بنوائے۔ یو تام عمّونی لوگوں کے بادشاہ اور اس کی فوج کے خلاف بھی لڑا اور انہیں شکست دی۔ اس لئے ہر سال تین سالوں تک عمّونی لوگوں نے یوتام کو ۴/۳ ۳ ٹن چاندی ، ۶۲۰۰۰ بوشل گیہوں اور ۰۰۰ , ۶۲ بو شل بارلی دیئے۔ یو تام طا قتور ہو گیا۔ کیوں کہ اس نے خدا وند اپنے خدا کی مرضی کے مطا بق اس کے حکم کی اطا عت گزاری کی۔ دوسرے کام جو یوتام نے کئے اور اس کی جنگوں کے تعلق سے “ تاریخ سلاطین اسرائیل اور یہوداہ ” نامی کتاب میں لکھا ہے۔ یو تام جب بادشاہ ہوا تو اس کی عمر ۲۵ سال تھی۔ اس نے یروشلم میں ۱۶ سال حکو مت کی۔ تب یو تام مر گیا اور اپنے آباؤ اجداد کے ساتھ دفنا یا گیا۔ لوگوں نے اس کو شہر داؤد میں دفنا یا۔ یو تام کا بیٹا آخز اس کی جگہ پر بادشاہ ہوا۔
1:16+جنوبی1:16ترکی کا ایک ملک۔3:6+یہ3:6وہ جگہ تھی جہاں سونا زیادہ تھا شاید یہ ملک اوفیر میں ہو۔12:12+شاید12:12کہ “ کچھ اچھائیاں ” ان کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو یہوداہ میں رحبعام کی طرح پچھتائے اور خدا نے اس لئے انہیں الگ کردیا۔13:1+یہ13:1تقریباً ۹۲۳ قبل مسیح کا واقعہ ہے بادشاہ یربعام وہ آدمی تھا جو بادشاہ رحبعام کے خلاف ہوا اور اسرائیل کے ۱۰ خاندانی گروہوں سے۔ اپنی خود کی بادشاہت کا آغاز کیا دیکھو : ۱۔سلاطین ۱۲: ۲۰13:5+جب13:5لوگ ایک ساتھ نمک کھائے اس کا مطلب یہ تھا کہ ان کی دوستی کبھی نہ ٹوٹے گی ابیاہ کہہ رہا تھا خدا نے داؤد سے معاہدہ کیا جو کبھی نہ ٹوٹیگا۔16:14+شاید16:14اس کے معنی آ سا کی تعظیم کے لئے لوگوں نے خوشبو اور بخور جلائے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ لوگوں نے اس کی لاش کو جلایا-18:1+یہو18:1سفط کے بیٹے یہو رام نے اخی اب کی بیٹی اتالیہ سے شادی کی –دیکھو ۲- تواریخ ۶:۲۱