4
1 بوعز اس جگہ پر گیا جہاں شہر کے پھاٹک کے قریب لوگ جمع ہوئے ہیں۔ بوعز اس وقت تک وہاں بیٹھا رہا جب تک کہ وہ قریبی رشتے دار وہاں سے نہیں گزرا جس کا ذکر بوعز نے رُوت سے کیا تھا۔ بوعز نے اسے بلایا “ دوست یہاں آؤ بیٹھو۔”
2 تب بوعز نے وہاں گواہوں کو جمع کیا۔ بوعز نے شہر کے دس بزرگوں کو ایک ساتھ جمع کیا اور اس نے ان سے کہا ، “یہاں بیٹھو ” اس لئے وہ سب بیٹھ گئے
3 تب بوعز نے قریبی رشتہ دار سے باتیں کیں۔ اس نے کہا ، “نعومی موآب کے پہاڑی ملک سے واپس آئی ہے وہ اس زمین 4:3 زمینجب کو بیچ رہی ہے جو ہمارے رشتہ دار ، الیملک کی ہے۔
4 “میں نے طئے کیا ہے کہ اس کے بارے میں یہاں رہنے والے لوگوں اور اپنے لوگوں کے بزرگوں کے سامنے تم سے کہوں۔ اگر تم زمین کو واپس خریدنا چاہتے ہو ، تو اُسے خرید لو۔ اگر تم زمین کو چھڑانا نہیں چاہتے ہو ، تو مجھے بتاؤ۔ میں جانتا ہوں کہ تمہارے بعد وہ آدمی میں ہی ہوں جو اس زمین کو چھڑا سکتا ہوں۔ اگر تم زمین کو واپس نہیں خریدتے ہو ، تو اسے میں خریدونگا۔” تب اس آدمی نے کہا : “میں اسے چھڑاؤنگا۔”
5 تب بوعز نے کہا ، “اگر تم زمین نعومی سے خریدتے ہو ، تو تمہیں مرحوم کی بیوی رُوت ( موآبی عور ت) بھی ملے گی۔ جب روت کو بچہ ہوگا ، تو وہ زمین اس بچّہ کی ہوگی۔ اس طرح زمین مرحوم کے خاندان میں ہی رہے گی۔”
6 قریبی رشتے دار نے جواب دیا ، “میں زمین کو واپس خرید نہیں سکتا۔ یہ زمین میری ہی ہونی چاہئے تھی ، لیکن میں اسے خرید نہیں سکتا۔ اگر میں ایسا کروں ، تو مجھے اپنی زمین سے ہاتھ دھو نا پڑ سکتا ہے۔ اس لئے تم اس زمین کو خرید سکتے ہو۔ ”
7 ( اسرائیل میں بہت دنوں پہلے، اگر لوگ کسی جائیداد کو خریدتا یا چھڑاتا ، تو ایک شخص اپنا جوتا اتارتا تھا اور دوسرے شخص کو دیتا تھا۔ یہ ان کے خریدنے کا ثبوت تھا۔ )
8 اس لئے اس قریبی رشتے دار نے کہا ، “ زمین خرید لو ” تب اس قریبی رشتے دار نے اپنا جوتا اتارا اور اسے بوعز کو دیدیا۔
9 تب بوعز نے بزرگوں اور سب لوگوں سے کہا ، آج آپ لوگ میرے گواہ ہیں کہ میں نعومی سے وہ سب چیزیں خرید رہا ہوں جو الیملک ، کلیون اور محلون کی ہیں۔
10 میں محلون کی بیوہ موآبی عورت روت کو بھی اپنی بیوی بنانے کے لئے خرید رہا ہوں۔ میں یہ اس لئے کر رہا ہوں کہ مرے ہوئے آدمی کی جائیداد اس کے خاندان میں ہی رہے گی۔ اس طرح ، مرحوم کانام اسکے خاندان اور اسکی زمین سے الگ نہیں کیا جائے گا۔ آپ لوگ آج اس کے گواہ ہیں۔
11 اس طرح ، سب لوگ اور بزرگ جو شہر کے پھا ٹک کے قریب تھے گواہ تھے۔ انہوں نے کہا ،
“یہ عورت
جو تمہارے گھر آرہی ہے،
خدا وند اسے راخل اور لیاہ جیسی بنائے
جس نے اسرائیل کے گھر کو بنایا۔
افراتہ میں طاقتور رہو
بیت اللحم میں مشہور ہو!
12 تمر نے جیسے یہوداہ کے بیٹے فارص کو پیدا کیا۔
اور اس کا خاندان عظیم ہوا۔
اسی طرح ، خدا وند تمہیں روت سے کئی بچّے دے۔
اور تمہارا خاندان بھی اس کی طرح عظیم ہو۔
13 اس طرح بوعز نے روت سے شادی کی۔ خدا وند نے روت کو حاملہ کیا اور روت کو ایک بیٹا پیدا ہوا۔
14 شہر کی عورتوں نے نعومی سے کہا ،
“اس خدا وند کی تعریف کرو جس نے تمہیں یہ بچہ دیا۔
وہ اسرائیل میں مشہور ہوگا۔
15 وہ تمہیں پھر از سرِ نو جوان بنا دیگا۔
اور تمہارے بڑھا پے میں وہ تمہارا دھیان رکھے گا۔
تمہاری بہو کے سبب یہ ہوا ہے۔
وہ تمہارے لئے اس بچے کو جنم دی۔
وہ تم سے پیار کر تی ہے۔
اور وہ تمہارے لئے سات بیٹوں سے بڑھکر ہے۔ ”
16 نعومی نے لڑ کے کو لیا اور اسے اپنی بانہوں میں اٹھا لی اور اسکی نگہداشت کی۔
17 پڑوسیوں نے بچے کا نام رکھا۔ ان عورتوں نے کہا ، “اب نعومی کے پاس بیٹا ہے ! ” پڑوسیوں نے اس کا نام عوبید رکھا۔ عوبید یسّی کا باپ تھا اور یسّی بادشاہ داؤد کا باپ تھا۔
18 فارص کے خاندان کی تاریخ یہ ہے :
فارص حصرون کا باپ تھا۔
19 حصرون رام کا باپ تھا۔
رام عمینداب کا باپ تھا۔
20 عمینداب نحسون کا باپ تھا۔
نحسون سلمون کا باپ تھا۔
21 سلمون بوعز کا باپ تھا۔
بوعز عوبید کا باپ تھا۔
22 عوبید یسّی کا باپ تھا۔
یسّی داؤد کا باپ تھا۔