10
سموئیل نے ایک خاص تیل کا مرتبان لیا۔ سموئیل نے تیل کو ساؤ ل کے سر پر انڈیل دیا۔ سموئیل نے ساؤل کا بوسہ لیا اور کہا ، “خداوند نے تمہیں مسح کیا (چُنا ) ہے۔ لوگوں کے لئے تمہیں قائد بنا یا ہے۔ تم خداوند کے لوگو ں کو قابو میں کرو گے تم ا نہیں دشمنوں سے بچا ؤ گے وہ سارے جو ان کے اطراف ہیں۔ خداوند نے تمہیں ان لوگوں کے اُوپر حاکم چُنا۔ یہاں ایک نشان ہے جو ثابت کرے گا کہ یہ سچ ہے۔ آج مجھے چھو ڑنے کے بعد تم ضلضع میں بنیمین کی سرحد پر راخِل کے مقبرہ کے قریب دو آدمیوں سے ملو گے۔ وہ دو آدمی تم سے کہیں گے کسی نے ان گدھوں کو پایا ہے جسے تم تلاش کر رہے ہو۔ اب وہ تمہا رے لئے فکرمند ہے وہ کہہ رہا ہے “ میں اپنے بیٹے کے متعلق کیا کروں؟ ”
سموئیل نے کہا ، “تب تک تم چلتے رہو گے جب تک تم تبور میں بلوط کے بڑے پیڑ تک پہونچ نہیں جا تے۔ وہاں تمہیں تین آدمی ملیں گے۔ وہ تین آدمی بیت ایل میں خدا کی عبادت کے لئے راستے پر سفر کرتے ہو ں گے۔ ایک آدمی کے ساتھ بکریوں کے تین بچے ہوں گے دوسرا آدمی تین رو ٹی کے ٹکڑے لئے ہو گا اور تیسرا آدمی مئے کی بوتل لئے ہو گا۔ یہ تینوں آدمی تمہیں سلام کریں گے وہ تمہیں دو رو ٹی کے ٹکڑے پیش کریں گے اور تم انسے دو روٹی کے ٹکڑے قبول کرو گے۔ تب تم جبعہ ایلو ہم جا ؤ گے وہا ں اس جگہ پر ایک فلسطینی قلعہ ہے جب تم اس شہر میں پہو نچو گے تو کئی نبی نکل آئیں گے۔ یہ نبی عبادت گاہ سے نیچے آئیں گے۔ وہ پیشین گو ئی کریں گے۔ وہ بین طنبورا اور بانسری بجا رہے ہو ں گے۔ تب تم پر خداوند کی عظیم رُوح اُترے گی۔ تم بدل جا ؤ گے۔ تم ایک علحٰدہ آدمی ہو جا ؤ گے۔ تم ان نبیوں کے ساتھ پیشین گوئی کرنا شروع کرو گے۔ ان سارے نشانات کے بعد جو تم کرنا چا ہتے ہو اسے کرو کیو ں کہ خدا تمہا رے ساتھ ہو گا۔
مجھ سے پہلے تم جلجال جا ؤ تب میں تم سے آ کر ملوں گا۔ اور میں جلانے کی قربانی پیش کروں گا لیکن تم کو سات دن تک انتظار کر نا چا ہئے تب میں آؤں گا اور کہوں گا کہ کیا کرنا ہے۔”
جیسے ہی ساؤل سموئیل سے رخصت ہو نے کیلئے پلٹا خدا نے ساؤل کی زندگی بدل دی۔ یہ سب واقعات اس دن ہو ئے 10 ساؤ ل اور اس کا خادم جبعہ ایلو ہم گئے۔ اس جگہ پر ساؤل نبیوں کے گروہ سے ملا۔ ساؤل پرخدا کی رُوح اُتر آئی اور ساؤل نے بھی دورسے نبیوں کی طرح پیشین گوئی کی۔ 11 کچھ ایسے لوگ تھے جو ساؤل کی پیشین گوئی کرنے سے پہلے جانتے تھے اس لئے وہ ایک دوسرے سے پو چھے قیس کے بیٹے کو کیا ہوا ہے ؟ ” کیا ساؤل بھی نبیوں میں سے ایک ہے ؟ ”
12 جبعہ ایلو ہم سے ایک آدمی نے جواب دیا ، “ہاں ! اور ایسا معلوم پڑتا ہے کہ یہ انکا قائد ہے۔ 10:12 ہاں … قائد ہےلفظی اس لئے یہ ایک مشہور کہا وت بنی : “ کیا ساؤل نبیوں میں سے ایک ہے ؟ ”
13 جب وہ پیشین گوئی کرنی ختم کی ساؤل اپنے مکان کے قریب عبادت کی جگہ گیا۔
14 ساؤل کے چچانے ساؤل اور اس کے خادم سے پو چھا ، “تم کہاں گئے تھے ؟”
ساؤل نے کہا ، “ہم گدھوں کو تلاش کرنے گئے تھے۔ جب ہم انہیں نہ پا سکے توہم سموئیل سے ملنے گئے۔”
15 ساؤل کے چچا نے کہا ، “مہربانی کرکے مجھے کہو سموئیل نے تمہیں کیا کہا ؟”
16 ساؤل نے جواب دیا ، “سموئیل نے ہم کو صرف اتنا کہا کہ گدھے پہلے ہی مل گئے ہیں۔” ساؤل نے ہر چیز اپنے چچا کو نہیں بتا ئی۔ سموئیل نے جو کچھ بادشاہت کے متعلق ساؤل کو کہا تھا اس نے اس کو نہیں بتا یا۔
17 سموئیل نے سبھی بنی اسرا ئیلیوں سے مِصفاہ میں ایک ساتھ خداوند کے حضور ملنے کو کہا۔ 18 سموئیل نے بنی اسرا ئیلیوں سے کہا ، “خداوند اسرا ئیل کا خدا کہتا ہے ، ’ میں نے اسرا ئیلیوں کو مصر سے باہر نکالا میں نے تمہیں مصر کے اختیار میں رہنے سے اور دوسرے بادشاہوں سے جو تمہیں نقصان پہونچانے کی کو شش کی بچا یا۔‘ 19 لیکن تم نے بدلے میں آج خدا کو ردّ کردیا ہے۔ تمہا را خدا تم کو تمام تکالیف اور مسائل سے بچاتا ہے لیکن تم نے کہا ، ’ نہیں ہم بادشاہ چا ہتے ہیں جو ہم پر حکومت کرے۔‘ اب آؤ اور خداوند کے سامنے اپنے خاندان اور خاندانی گروہ کے ساتھ کھڑے ہو جا ؤ۔”
20 ان لوگوں میں سے ایک کو بادشاہ چننے کے لئے سموئیل نے اسرا ئیل کے تمام خاندانی گروہ کو اپنے نزدیک آنے دیا اس لئے پہلے بنیمین کے خاندانی گروہ کوچُنا اور اس سے ایک بادشاہ کو چنا گیا۔ 21 سموئیل نے بنیمینی گروہ کے ہر خاندان سے کہا کہ ایک ایک کر کے آگے چلے۔ مطری کا خاندان چُنا گیا۔ تب سموئیل نے مطری خاندان کے ہرفرد سے کہا کہ ایک ایک کرکے آ گے نکلے۔ قیس کے بیٹے ساؤل کو چُنا گیا۔
لیکن جب لوگوں نے ساؤل کی کھو ج کی تو وہ اسے نہیں ملے۔ 22 تب انہوں نے پھر خداوند سے رجوع کیا اور پو چھا ، “کیا وہ آدمی یہاں آچکا ہے ؟”
خداوند نے جواب دیا ، “ہاں! مال و اسباب کے پیچھے چھپا ہوا ہے۔”
23 لوگ دوڑے اور ساؤ ل کو قربان گا ہ کے پیچھے سے باہر لے آئے ساؤل لو گوں میں کھڑا رہا ساؤل سب سے اونچا تھا۔
24 سموئیل نے تمام لوگوں سے کہا ، “دیکھو یہ آدمی کو خداوند نے چُنا ہے کو ئی بھی ساؤل جیسا لوگو ں میں نہیں ہے۔”
تب لوگو ں نے پکا را ، “بادشاہ کی عمر دراز ہو !”
25 سموئیل نے بادشا ہت کے اُصول لوگوں کو سمجھا ئے وہ ان اُصولو ں کی کتاب میں لکھا اس نے کتاب کو خداوند کے سامنے رکھا تب سموئیل نے لوگو ں کو گھر جانے کے لئے کہا۔
26 ساؤل بھی جبعہ میں اپنے گھر چلا گیا۔ خدا نے کچھ بہا در آدمیوں کے دِلوں کو چھوا اور یہ بہا در آدمی ساؤل کے ساتھ ہو گئے۔ 27 لیکن چند شریروں نے کہا ، “یہ آدمی ہم کوکس طرح بچا سکتا ہے ؟ ” انہوں نے ساؤل کی بُرا ئی کی اور اس کو نذر پیش کرنے سے اِنکار کیا۔ لیکن ساؤل نے کچھ نہ کہا۔
عمونیوں کا بادشاہ ناحس جلعاد اور رُوبن کے خاندانی گروہوں کو نقصان پہو نچا رہا تھا۔ ناحس نے ہر آدمی کی داہنی آنکھ نکال دی تھی۔ ناحس نے کسی کو بھی ان کی مدد کرنے کی اجازت نہیں دی عمونیوں کے بادشاہ ناحس نے ہر اس اسرا ئیلی آدمی کی داہنی آنکھ نکلوا دی جو دریا ئے یردن کے مشرقی حصے میں رہتے تھے۔ لیکن ۷۰۰ اسرا ئیلی آدمی عمونیوں سے بھا گے اور یبیس جلعاد میں آئے۔
1:1+لاوی1:1کا خاندان دیکھیں تواریخ ۶ : ۳۳۔ ۳۸2:12+لفظی2:12طور پر : “وہ لوگ خدا وند کو نہیں جانے ” اس کا مطلب یہ ہے کہ ان لوگوں نے خدا اور اسکی شریعت کے ساتھ بے ادبی اور بد سلوکی کی۔2:27+پیغمبر2:27جس کو خدا نے لوگوں سے کہنے کے لئے بھیجا ہو۔3:7+بمعنیٰ3:7خدا وند کا کلام اس پر نازل نہیں ہوا تھا۔6:7+فلسطینیوں6:7نے سو چا کہ اگر گائے اپنے بچھڑوں کو ڈھونڈنے کی کو شش نہیں کرتی ہے تو یہ ثابت ہو تا ہے کہ خدا نے انکی رہنمائی کی اور اس نے انکے نذرانوں کو قبول کیاہے-7:12+یا7:12جشانا ایک شہر یروشلم کے شمال سے تقریباً ۱۷ میل۔9:6+ایک9:6نبی ، ایک شخص جسے خدا نے لوگوں سے بات کرنے کے لئے بھیجا۔9:10-11+نبی9:10-11کا دوسرا نام10:12+لفظی10:12طور پر ، “اور اس کا باپ کون ہے؟ ” اکثر وہ آدمی جو دوسرے نبیوں کو سکھا تا اور انکی رہنمائی کرتا تھا “ باپ ” کہلاتا تھا۔