Home

زکریاہ

باب: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14


-Reset+

باب 12

1 اسرائیل کی بابت خُداوند کی طرف سے بارنُبوت خُداوند جو آسمان کو تانتا اور زمین کی بُنیاد ڈالتا اور انسان کے اندر اُس کی رُوح پیدا کرتا ہے اور یُوں فرماتا ہے۔
2 دیکھو میں یروشیلم کو اردگرد کے سب لوگوں کے لے لڑ کھڑااہٹ کا پیالہ بناوں گا اور یروشیلم کے مُحاصرہ کے وقت یہُوداہ کا بھی یہی حال ہوگا۔
3 اور میں اُس روز یروشیلم کو سب قوموں کے لے ایک بھاری پتھر بنا دوں گا اور اُسے اُٹھائیں گے سب گھایل ہوں گے اور دُنیا کی سب قومیں اُس کے مُقابل جمع ہوں گی۔
4 خُداوند فرماتا ہے میں اُس روز ہر گھوڑے کو حیرت زدہ اور اُس کے سوار کو دیوانہ کر دوں گا لیکن یہُوداہ کے گھرانے پر نگاہ رکھوں گا اور قوموں کے سب گھوڑوں کو اندھا کردوں گا۔
5 تب یہُوداہ کے فرما نروادل میں کہیں گے کہ یروشیلم کے باشندے اپنے خُدا ربُ الافواج کے سبب سے ہماری توانائی ہیں۔
6 میں اُس روز یہُوداہ کے فرما نرواوں کو لکڑیوں میں جلتی انگیٹھی اور پُولوں میں مشعل کی مانند بناوں گا اور وہ دہنے بائیں اور اردگرد کی سب قوموں کو کھا جائیں گے اور اہل یروشیلم پھر اپنے مقام پر یروشیلم ہی میں آباد ہوں گے۔
7 اور خُداوند یہُوداہ کے خیموں کو پہلے رہائی بخشے گا تاکہ داود کا گھرانا اور یروشیلم کے باشندے یہُوداہ کے خلاف فخر نہ کریں۔
8 اُس روز خُداوند یروشیلم کے باشندوں کی حمایت کرے گا اور اُن میں کاسب سے کمزور اُس روز داود کی مانند ہوگا اور داود کا گھرانا خُداکی مانند یعنی خُداوند کے فرشتہ کی مانند جو اُن کے آگے چلتا ہو۔
9 اور میں اُس روز یروشیلم کی سب مُخالف قوموں کی ہلاکت کا قصد کُروں گا۔
10 اور میں داود کے گھرانے اور یروشیلم کے باشندوں پر فضل اور مُناجات کی رُوح نازل کُروں گا اور وہ اُس پر جس کو اُنہوں نے چھیدا ہے نظر کریں گے اور اُس کے لے ماتم کریں گے جیسا کوئی اپنے اکلوتے کے لے کرتا ہے اور اُس کے لے تلخ کام ہوں گے جیسے کوئی اپنے پہلوٹھے کے کے ہوتا ہے۔
11 اور اُس روز یروشیلم میں بڑا ماتم ہوگا۔یدرمون کے ماتم کی مانند جو مجدون کی وادی میں ہوا۔
12 اور تمام مُلک ماتم کرے گا۔ ہرایک گھرانا الگ۔ داود کا گھرانا الگ اور اُن کی بیویاں الگ۔ ناتن کا گھرانا الگ اور اُن کی بیویاں الگ۔
13 لاوی کا گھرانا الگ اور اُن کی بیویاں الگ۔ سمعی کا گھرانا الگ اور اُن کی بیویاں الگ۔
14 باقی سب گھرانے الگ الگ اور اُن کی بیویاں الگ الگ۔