15
تب الیفاز تیمانی نے ایّوب کو جواب دیا :
 
“ایوّب ! اگر تُو سچ مُچ عقلمند ہو تا
تو اپنی بیکار کی را ئے سے مجھے جواب نہیں دیاہو تا۔
ایک عقلمندآدمی گرم ہوا سے اتنا بھرا ہوا نہیں ہو تا ہے۔
کیا تم سوچتے ہو کہ ایک عقلمند آدمی بیکار باتوں سے
اور تقریروں سے جس کا کو ئی مطلب نہیں ہے بحث کریگا ؟
ایّوب ! اگر ہر چیز و یسی ہو جیسا کہ تم چا ہو تو کو ئی بھی خدا سے نہ تو ڈریگا
اور نہ ہی احترام کرے گا اور نہ ہی اس کی عبادت کرے گا۔
تیری باتوں سے یہ صاف ظاہر ہے کہ تو نے گناہ کیا ہے۔
ایوّب ! تو عیّاری کی باتوں سے اپنے گناہ کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
تجھے غلط ثابت کرنے کی مجھے ضرورت نہیں ہے۔
کیونکہ تو خود اپنے منھ سے جو باتیں کہتا ہے وہ ثابت کرتی ہيں کہ تو غلط ہے۔
 
“ایوّب ! کیا تُو سوچتا ہے کہ جنم لینے وا لا پہلا شخص تُو ہی ہے ،
اور پہاڑوں کی تخلیق سے بھی پہلے تیرا جنم ہوا۔
کیا تُو نے خدا کی پو شیدہ مصلحت سُن لی ہے ؟
کیا تُو سوچا کر تا ہے کہ صرف تو ہی عقلمند ہے ؟
ایّوب ! ہم تم سے زیادہ جانتے ہیں۔
ہم وہ سبھی باتیں سمجھتے ہیں جو تو نہیں سمجھتا ہے۔
10 وہ لوگ جن کے بال سفید ہیں اور بڑے اور بوڑھے ہیں وہ ہماری تائید کر تے ہیں۔
ہاں، تیرے باپ سے بھی بہت زیادہ عمر کے لوگ ہمارے طرفدار ہیں۔
11 خدا تجھ کو تسلی دینے کی کو شش کر تا ہے ، لیکن یہ تیرے لئے کا فی نہیں ہے۔
ہم لوگوں نے خدا کا پیغام تجھے نرمی سے سنایا۔
12 ایوّب ! تم کیوں نہیں سمجھ سکتے ہو ؟
تم سچا ئی کو کیوں نہیں دیکھ سکتے ہو ؟
13 جب تُو ان غصے بھرے کلام کو کہتا ہے
تو تُو خدا کے خِلاف ہو تا ہے۔
 
14 “سچ مُچ کو ئی شخص پاک نہیں ہو سکتا۔
ایک شخص 15:14 ایک شخص اسکا خدا سے زیادہ صحیح نہیں ہو سکتا !
15 یہاں تک کہ خدا بھی اپنے فرشتوں پر مکمل اعتماد نہیں کرتا ہے۔
یہاں تک کہ آسمان بھی خدا کے مقابل میں پاک نہیں ہے۔
16 آدمی تو اور بھی بُرا ہے آدمی ناپاک اور بگڑا ہوا ہے۔
وہ بُرائی کو پانی کی طرح پیتا ہے۔
 
17 “ایوّب ! میری بات تُو سُن اور میں اسکا بیان تجھ سے کروں گا۔
میں وہ سب تجھے بتا ؤں گا جو میں جانتا ہوں۔
18 میں تجھ کو وہ باتیں بتاؤں گا جسے عقلمند لوگوں نے مجھ کو بتا یا ہے۔
ان عقلمندو ں کے آبا ؤاجداد نے انہیں یہ باتیں بتا ئیں
ان لوگوں نے کچھ بھی مجھ سے نہیں چھپایا۔
19 صرف انہیں ہی زمین دی گئی تھی۔
کو ئی غیر ملکی وہاں سے نہیں گزر تے تھے۔
20 یہ عقلمند لوگ کہتے ہیں : ایک شریر شخص اپنی ساری زندگی میں تکلیف جھیلتا ہے۔
ایک ظالم شخص اپنی زندگی کے تمام سالوں میں تکلیفوں سے گزرے گا۔
21 ہر شور و غل اسے ڈراتا ہے۔ جب وہ سوچتا ہے کہ وہ محفوظ ہے
تو اسی وقت اسکا دشمن اس پر حملہ کرے گا۔
22 بُرے آدمی محسوس کرتے ہیں کہ اندھیرے سے باہر آنے کے لئے اس کے پاس کو ئی امید نہیں ہے۔
کسی جگہ تلوار اس کو مارنے کا انتظار کر رہی ہے۔
23 وہ اِدھر اُدھر بھٹکتا ہے لیکن گدھ اس کے بدن کو اپنی غذا کے طور پر کھالیں گے۔
اس کو پتا ہے کہ اس کی موت بہت قریب ہے۔
24 فکر اور تکلیف اسے ڈرپوک بناتی ہیں اور یہ باتیں اس پر ایسے حملہ کر تی ہیں
جیسے کو ئی بادشا ہ اس کو فنا کر ڈالنے کو تیار ہو۔
25 کیونکہ بُر ا شخص خدا کو ماننے سے انکار کرتا ہے ،
وہ خدا قادر مطلق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اسے شکست دینے کی کو شش کرتا ہے۔
26 وہ بُرا شخص بہت ضدّی ہے۔
وہ خدا پر ایک مو ٹی مضبوط ڈھال سے حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
27 “ایک شخص شاید امیر اور مو ٹا ہو سکتا ہے۔
28 لیکن اس کے قصبہ کو مٹا دیا جا ئے گا۔
اس کا گھر برباد کردیا جا ئے گا
اور اس کا مکان خالی ہو جا ئے گا۔
29 بُرا شخص زیادہ وقت تک دولتمند نہیں رہے گا۔
اسکی دولت نہیں رہے گی۔ اسکی فصلیں زیادہ نہیں اپچینگیں۔
30 بُرا شخص اندھیرے سے نہیں بچ پائے گا۔
وہ اس درخت کی مانند ہو گا جسکی شاخیں آ گ سے جھُلس گئی ہیں
اور خدا کی پھونک اس کو دور اُڑا دے گی۔
31 بُرے شخص کو بیکار کی چیزوں کے بھروسے رہ کر اپنے آپ بے وقوف نہیں بننا چا ہئے۔
اگر وہ ایسا کر تا ہے تو وہ کچھ نہیں پائے گا۔
32 بُرا شخص اپنی عمر کے پوری ہو نے سے قبل ہی بوڑھا ہو جا ئے گا اور سوُکھ جا ئے گا۔
وہ ایک سوکھی ہو ئی ڈا لی سا ہو جا ئے گا جو پھر کبھی بھی ہری نہیں ہو گی۔
33 بُرا شخص اس انگور کی بیل کی مانند ہو تا ہے جس کے پھل پکنے سے پہلے ہی جھڑ جا تے ہیں۔
ایسا شخص زیتون کے درخت کے جیسا ہو تا ہے جس کے پھول جھڑ جا تے ہیں۔
34 کیونکہ ان لوگوں کے پاس خدا کے بغیر کچھ نہیں ہے۔
جو کہ پیسوں سے پیار کرتے ہیں ان کے گھرو ں کو آ گ سے بر باد کر دیا جائے گا۔
35 بُرے شخص ہمیشہ بر ے منصوبے بنا تے ہیں ، اور مصیبت پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
وہ لوگ ہمیشہ یہ منصوبے بناتے ہیں کہ کیسے لوگوں کو دغا دے سکتے ہیں۔”
 
1:15+صحرائی1:15علاقہ سے تعلق رکھنے والا گروہ۔ جو لوگوں پر حملہ کرکے ان کا اثاثہ لوٹتا ہے۔3:8+یہ3:8شاید ایک بہت بڑا سمندری دیو ہوگا۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ مگر مچھ ہے۔ دوسرے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سمندری عفریت ( دیو) ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ جادو گر اس کی مدد سے سورج گرہن پیدا کرتے ہیں۔8:11+ایک8:11قسم کا پودا جس سے کا غذ بنایا جاتا ہے۔9:13+سمندری9:13عفریت (دیو)۔ لوگوں کا خیال ہے کہ رہب سمندر پر حکو مت کرتا ہے۔ رہب اکثر خدا کے دشمنوں کی علامت کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔15:14+اسکا15:14ادبی معنیٰ عورت سے پیدا ہوا آدمی۔