35
1 الیہو نے کہنا جاری رکھا۔ وہ بولا :
2 “ایّوب ! تمہا را یہ کہنا جا ئز نہیں ہے
’میں خدا سے زیادہ بہتر ہوں۔
3 ایّوب ! تم خدا ے پو چھو ،
’ایک شخص کیا پا ئے گا اگر وہ خدا کو خوش کر نے کی کوشش کر تا ہے ؟
اگر میں گنا ہ نہیں کر تا ہوں، مجھے کیا فائدہ ملے گا ؟ ‘
4 “ایّوب ! میں (الیہو ) تجھ کو اور تیرے دوستو ں کو
جو یہاں تیرے ساتھ ہیں جواب دینا چا ہتا ہوں۔
5 ایّوب! آسمان کی طرف نظر کرو
اور بادلوں کی طرف دیکھو جو کہ تیرے اوپر ہے۔
6 ایّوب ! اگر تو گناہ کرے تو خدا کا کچھ نہیں بگڑ تا۔
اور اگر تیرے گناہ بہت ہو جا ئیں تو اس سے خدا کا کچھ نہیں جا تا۔
7 ایّوب ! اگر تم اچھے ہو تو تمہا ری اچھا ئی خدا کی مدد کسی بھی طرح سے نہیں کرتا۔
خدا تم سے کچھ نہیں پائے گا۔
8 ایّوب ، اچھی اور بُری چیز جو تم کر تے ہو تووہ صرف ان لوگو ں کو متا ثر کر تی ہے
جو تمہا ری طرح ہیں۔ ( وہ چیزیں خدا کو نہ تو مدد پہنچا تی ہیں نہ ہی نقصان )
9 “برُے لوگ مدد کے لئے پکا ر تے ہیں جب انہیں نقصان پہنچا یا جا تا ہے۔
وہ زور آور لوگو ں سے مدد کی بھیک مانگتے ہیں۔
10 لیکن وہ خدا سے نہیں مانگتے۔ وہ اب تک یہ نہیں کہتے ہیں کہ کہاں ہے وہ خدا جس نے مجھے پیدا کیا ہے ؟
جو مصیبت زدہ لوگو ں کی مدد کرتا ہے وہ خدا کہاں ہے ؟
11 وہ یہ نہیں کہا کر تے کہ خدا جس نے چرندو پرند سے زیادہ دانشمند انسان کو بنایا وہ کہاں ہے ؟
12 “لیکن بُرے لوگ مغرور ہو تے ہیں۔
اس لئے اگر وہ خدا کی مدد پانے کي دُہا ئی دیں تو جواب نہیں ملتا ہے۔
13 یہ سچ ہے کہ خدا انکی بیکار کی باتوں پر توجہ نہیں دے گا۔
خدا قادر مطلق ان باتو ں پر دھیان نہیں دیتا ہے۔
14 اس لئے اے ایّوب ! خدا تیری نہیں سنے گا۔
جب تُو یہ کہتا ہے کہ تو اس کو دیکھ نہیں سکتا ہے اور یہ کہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے تم اس سے ملنا پسند کرتے ہو۔
15 “ایّوب! تم سوچتے ہو کہ خدا بُرے لوگو ں کو سزا نہیں دیتا ہے۔
اور وہ گناہ پر دھیان نہیں دیتا ہے۔
16 اس طرح سے ایوب اپنی بے معنی باتیں جا ری رکھتا ہے۔
وہ بہت باتیں کرتا ہے۔ لیکن یہ دیکھنا آ سان ہے کہ وہ نہیں جانتا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔”