2
1 ان لوگوں پر مصیبتیں آئیں گی، جو گناہوں کے منصوبے بنا تے ہیں۔
لوگ بستر میں سوتے ہوئے منصوبے بنا تے ہیں
اور صبح ہوتے ہی ان کو عمل میں لاتے ہیں۔
کیوں؟ کیوں کہ انکے پاس انہیں پورا کرنے کی قوت ہے۔
2 انہيں کھيت چاہئے
اس لئے وہ ان کو لے ليتے ہيں۔
ان کو گھر چاہئے
اس لئے وہ ان کو لے ليتے ہيں۔
اور يوں آدمي
اور اس کے گھر پر وہاں مرد اور اس کي ميراث پر ظلم کر تے ہيں۔
3 اس لئے خدا وند یہ باتیں کہتا ہے،
“دیکھو میں اس خاندان پر مصیبتیں ڈھا نے کا منصوبہ بنا رہا ہوں ۔
تم اپنے آپ کو بچا نہیں پاؤ گے ۔
تم غرور کرنا چھوڑ دوگے ۔
کیوں؟ کیونکہ برا وقت آرہا ہے ۔
4 اس وقت لوگ تیری ہنسی اڑائیں گے
اور پُر درد نوحہ سے ماتم کریں گے اور کہیں گے:
’ہم بر باد ہو گئے!
خدا وند نے میرے لوگوں کی ز مین چھین لی ہے
اور اسے دوسرے لوگوں کو دے دیا ہے ۔
ہاں اس نے میری ز مین کو مجھ سے چھین لیا ہے ۔
خدا وند نے ہماری ز مین ہمارے دشمنوں کے بیچ بانٹ دی ہے ۔
5 اس لئے تیرے پاس قرعہ ڈال کر زمین کی سرحد معلوم کرنے کے لئے کوئی بھی شخص نہیں ہوگا۔
جب خدا کے لوگ جمع ہوں گے۔”
6 لوگ کہا کرتے ہیں، “تم ہم کو نصیحت مت کرو۔
ہم لوگوں کے بارے میں ان بری باتوں کو مت کہو۔
ہم لوگوں کے ساتھ کوئی بھی بری بات نہیں ہوگی۔
7 اے بنی یعقوب!
کیا یہ کہا جائے گا کہ خدا وند بے صبر ہے؟
کیا اس کے یہ سب کام ہیں
میرا کلام نیک لوگوں کے لئے بھلا کرتا ہے۔
8 لیکن ابھی حال میں میرے ہی لوگ میرے دشمن ہوگئے ہیں۔
تم راہ گیروں کے کپڑے اتار تے ہو۔
جو لوگ سوچتے ہیں کہ وہ محفوظ ہیں۔
مگر تم ان سے ہی چیزیں چھین تے ہو جیسے وہ جنگی قیدی ہیں۔
9 میرے لوگوں کی عورتوں کو تم نے انکے گھر سے نکل جانے پر مجبور کیا،
جو گھر خوبصورت اور آرام دہ تھا۔
اور تم نے میرے جلال کو ان کے بچوں پر سے
ہمیشہ کے لئے دور کردیا۔
10 اٹھو اور یہاں سے بھاگو!
یہ تمہارا آرام گاہ نہیں ہوگا۔
کیونکہ نا پاکی سے تم نے اس جگہ کو تباہ کردی!
یہ بہت خطرناک تباہی ہوگی۔
11 اگر کوئی جھوٹا نبی آئے گا اور وہ یہ کہتے ہوئے جھوٹ بولے،
“میں شراب اور نشہ کے بارے میں تمہیں نصیحت کروں گا،
تو وہ ان لوگوں کا نصیحت کار ہوسکتا ہے۔ ”
12 ہاں اے بنی یعقوب! میں تم سب کو ہی اکٹھا کروں گا۔
میں اسرائیل کے بچے ہوئے لوگوں کو یکجا کروں گا۔
میں انکو بصرہ کی بھیڑوں اور چراگاہ کے گلّہ کی مانند اکٹھا کروں گا
اور آدمیوں کا بڑا شور ہوگا۔
13 “توڑ نے والا 2:13 تو ڑنے وا لاتو ” ان لوگوں کے آگے جاتا ہے۔
وہ لوگ پھاٹکوں کو توڑ کر اس سے ہوکر گزریگا۔
ان لوگوں کا بادشاہ ان لوگوں سے پہلے اس سے ہوکر گزر جائے گا۔
یعنی خدا وند ان لوگوں کے آگے ہوگا۔