3
پھر میں نے کہا، “اے یعقوب کے سردار اب سنو!
تم کو جاننا چاہئے کہ عدالت کیا ہوتی ہے؟
لیکن تم کو نیکی سے نفرت ہے اور تم لوگوں کی کھال تک اتار لیتے ہو۔
تم لوگوں کی ہڈیوں سے گوشت نوچ لیتے ہو۔
تم نے میرے لوگوں کا گوشت کھا یا۔
تم ان کی کھال ان سے اتار رہے ہو اور انکی ہڈیاں توڑ رہے ہو۔
تم انکی ہڈیاں ایسے توڑ رہے ہو
جیسے ہانڈی میں گوشت چڑھا یا جاتا ہے۔
تم خدا وند سے فریاد کرو گے لیکن وہ تمہیں جواب نہیں دیگا۔
نہیں! خدا وند اپنا منھ تم سے چھپائے گا۔
کیوں؟ کیوں کہ تم نے برا عمل کیا ہے۔”
جھوٹے نبی خدا وند کے لوگوں کی زندگی گمراہ کریں گے۔ خدا وند ان جھوٹے نبیوں کے بارے میں یہ کہتا ہے:
 
“اگر لوگ ان نبیوں کو کھانے دیتے ہیں،
تو وہ چلاّکر سلامتی سلامتی پکارتے ہیں۔
لیکن اگر لوگ انہیں کھانے کو نہیں دیتے ہیں
تو فوج کو انکے خلاف لڑ نے کے لئے تیار کرتے ہیں۔
اس لئے یہ تمہارے لئے رات سی ہوگی۔
جس میں رویا نہ دیکھو گے اور تم پر تاریکی چھا جائے گی۔
اور تم مستقبل کی پیشین گوئی نہ کر سکو گے۔
نبیوں پر آفتاب غروب ہوگا اور ان کے لئے دن اندھیرا ہوجائے گا۔
تب مستقبل کی پیشین گوئی کر نے والا (غیب بین ) اور فالگیر شرمندہ ہونگے۔
ہاں وہ سبھی اپنا منھ بند کرلیں گے۔
کیوں؟ کیوں کہ وہاں خدا کی جانب سے کوئی جواب نہ ہوگا۔
لیکن خدا کی روح نے مجھ کو قوت، انصاف اور طاقت سے معمور کیا
تاکہ یعقوب کو اسکا گناہ اور اسرائیل کو اسکے گناہوں کے بارے میں کہہ سکوں۔
اے یعقوب کے خاندان کے سردار اور اے بنی اسرائیل کے خاندان کے قائد! تم میری بات سنو۔
تم راستی سے نفرت کرتے ہو۔ اگر کوئی شئے سیدھی ہو تو تم اسے ٹیڑھی کردیتے ہو۔
10 تم نے صیون کی تعمیر خون ریزی سے کی۔
تم نے یروشلم کو گناہ کے راستے بنا یا تھا۔
11 یروشلم کے منصف رشوت لیکر جھوٹا فیصلہ کرتے ہیں۔
اور اسکے کاہن اجرت لیکر تعلیم دیتے ہیں اور اسکے نبی روپیہ لیکر پیشین گوئی کرتے ہیں۔
وہ قائدین اب خدا وند پر منحصر کرتے ہیں اور کہتے ہیں،
“کیا خدا وند ہمارے درمیان نہیں؟ اس لئے ہم لوگوں کے لئے کچھ برا نہیں ہوگا۔”
12 تمہارے ہی سبب صیون سپاٹ چراگاہ بن جا ئے گا۔
یروشلم پتھروں کا ٹیلہ بن جائے گا، اور اس ہیکل کی پہاڑ جنگل کی پہاڑی ہو جائےگی ۔
1:5+عبرانی1:5اِسے اونچا مقام، اور قدیم یو نانی،سیر یا ئی اور ارامی اِسے گناہ پڑھتے ہیں۔2:13+تو2:13ڑنے وا لا قائدہ ہے۔شاید کہ مسیحا۔