2
“اور اب کا ہنو! یہ احکاما ت تمہا رے لئے ہيں، میری سنو! جو میں کہتا ہوں اس پر دھیان دو۔ میرے نام کی تمجید کرو۔ اگر تم نہیں سنو گے اور میرے نام کی سنجید گی سے تمجید نہیں کرو گے، “خداوند قادر مطلق فرماتا ہے، “تب میں تم پر لعنت بھیجونگا اور تمہا ری دعا ؤں کو لعنت میں بدل دوں گا۔ سچ مچ میں نے تم لوگوں پر لعنت ڈا لنا شروع کر دیا ہوں کیوں کہ تم لوگوں نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا۔”
“دیکھو! میں تیری نسلوں کو ڈانٹوں گا اور تمہا رے چہروں پر ان جانوروں کو جو کہ قربانی کے لئے تھے کے گو بر کو پھیلا دوں گا۔ اور میں تیری قربانی کے گو بر کو بھی تیرے چہرے پر پھیلا دو ں گا۔ اور تم کو اپنے آ پ سے دور رکھونگا۔ تب تم سمجھو گے کہ میں تمہیں یہ حکم بھیجا ہوں، تا کہ لا ویو ں کے ساتھ میرا معاہدہ قائم آئے گا۔” خداوند قادر مطلق نے یہ سب کہا۔
“اس کے ساتھ میرا معا ہدہ ایک زندگی اور سلامتی ہے۔ میں نے وہ اسے سب دیا جب مجھ سے خوفزدہ ہو ا تھا اور میرانام کا احترام کیا تھا۔ سچی ہدایت اس کے منہ میں تھا۔ ان کے ہونٹوں میں کبھی غلطی نہیں پا ئی گئی۔ اس کا راستہ میر ی نظر میں مکمل اور صحیح تھا۔ اور اس نے بہت سے لوگوں کو ان کی زندگی کے گنا ہ کے راستے سے وا پس لا یا۔ لوگ جانکا ری حاصل کر نے کے لئے کا ہن کو دیکھے۔ وہ لوگ اس کے پاس ہدایت کا کلام حاصل کر نے کے لئے جا تا ہے کیونکہ وہ خداوند قادر مطلق کا پیغمبر ہے۔”
“لیکن تم کا ہنو! میرے راستے سے ہٹ گئے۔ تمہا ری ہدایت بہت سے لوگوں کا گنا ہ میں ٹھو کر کھا نے کا سبب بنا۔ تم نے لا وی کے ساتھ کئے گئے معاہدہ کو تو ڑ دیئے، “خداوند قادر مطلق فرماتا ہے۔ “اس لئے میں نے تمہیں تمام لوگوں کے سامنے حقیر اور ذلیل کیا۔ کیوں کہ تم نے میری راہ پر نہیں چلا۔ اور کیونکہ تم نے ان لوگوں کے ساتھ جانبداری کا معاملہ کیا جسے تم نے میری تعلیمات کو سکھا یا۔”
10 کیا ہم سب کا ایک ہی با پ نہیں (خدا ) ہے کیا اسی ایک خدا نے ہم سب کو پیدا نہیں کیا۔ پھر کیوں ہم میں سے کچھ لوگ دوسرے کو دھو کہ دیتے ہیں؟ لوگ جو اس معاہدہ کی بے حرمتی کر تے ہیں جسے کہ خدا نے ہمارے با پ دادا سے کئے تھے۔ 11 یہودا ہ بے وفا تھے اور اسرائیل اور یروشلم میں لوگوں نے بہت برا کام کیا تھا۔ کیوں کہ یہودا ہ کے آدمیوں نے خداوند کے مقدس جگہ کی بے حرمتی کی جس سے کہ خدا محبت کر تا ہے اور ان لوگوں نے ان عو رتوں سے شادی کی جو کہ غیر ملکی خداوند کی پرستش کر تے ہیں۔ 12 کاش خدا یعقوب کے خاندان کا کو ئی بھی شخص جو ایسا کر تا ہے اسے ہٹا دے وہ جو بھی ہو۔ اگر وہ خداوند قادر مطلق کو نذرانہ بھی پیش کر تے ہیں۔ 13 اور تمہیں یہ بھی کرنا چا ہئے: خداوند کی قربان گا ہ کو آنسوؤں سے بھر دو۔ تم رو ؤ اور ماتم منا ؤ کیوں کہ وہ تمہا رے نذرانے اور قبول نہیں کر تے ہیں۔ اور وہ اسے ہمدردی کے ساتھ تمہا رے ہا تھ سے قبول نہیں کریگا۔
14 اور تم پو چھو، “ہمارے تحفے کے خداوند کے ذریعہ کیوں قبول نہیں کیا گیا؟ ” کیوں کہ خداوند تمہا رے خلاف گواہ ہے۔اس نے دیکھا کہ تم اپنی بیوی کے جس سے تم نے جوانی کے وقت شادی کی تھی بے وفا تھے۔ تم نے اس سے دغابازی کی حالانکہ وہ مقدس وعدہ سے تمہا رے شریک حیات ہے۔ 15 کیا خدا نے شو ہر بیوی کو ایک جسم اور ایک روح ہو نے کے لئے پیدا نہیں کیا؟ اور وہ کیا ہے جس کی خدا نے خواہش کی؟ خدا ترس نسل۔اس لئے اس روحانی اتحاد کو قائم رکھنے کے لئے ہو شیار رہو، اور اس عو رت سے جس سے تم جوانی میں شادی کی تھی بے وفائی مت کر۔
16 خداوند اسرائیل کا خدا فرماتا ہے، “کیوں کہ میں طلاق سے نفرت کر تا ہوں، “میں اس آدمی سے نفرت کر تا ہوں جو اپنے کپڑوں کو تشدد سے ڈھانکتا ہے، 2:16 کپڑوں کو تشدد سے ڈھانکتا ہے کو “خداوند قادر مطلق فرماتا، “اس لئے ہو شیار رہو اور اپنی بیوی سے بے وفائی مت کر۔”
17 تم نے اپنے کلام سے خداوند کو بہت زیادہ بیزار کیا ہے۔ لیکن تم کہتے ہو، “ ہم لوگوں نے اسے کیسے بیزار کیا؟ ” یہ کہتے ہو ئے، “وہ سارے جو برا کر تے ہیں خداوند کی نظر میں حقیقت میں اچھا ہے، اور وہ ان لوگوں سے خو ش ہے۔” یا یہ پو چھتے ہو گے، “وہ خدا کہاں ہے جو شریروں کو سزا دیتا ہے؟ ”
2:16+کو2:16ئی آدمی جو اپنی بیوی سے دغا کر تا ہے۔“ اپنے کپڑوں کو تشدد سے بھر تا ہے۔” علامتی طور پر کیونکہ وہ اپنے کپڑوں کو اس کے اوپر پھیلا یا تھا جب وہ اس سے شادی کی تھی۔ دیکھیں روت ۳:۹ حفاظت کے علامت کے طور پر۔