زبُور 112
ایسا شخص جو خدا سے ڈرتا ہے، اور اُس کا احترام کرتا ہے وہ بہت شادماں رہے گا۔
ایسے شخص کو خدا کے احکام بھلے لگتے ہیں۔
2 ايسے شخص کی نسل زمین پر عظیم ہو گی۔
راستبازوں کی اولا د با فضل ہو گی۔
3 ایسے شخص کا گھرا نا بہت دولتمند ہو گا،
اور اُس کی اچھا ئی ابد تک قائم رہے گی۔
4 راستبازوں کے لئے خدا ایسا ہو تا ہے ، جیسے اندھیرے میں چمکتا ہوا نور۔
وہ رحیم و کریم اورصادق ہے۔
5 یہ انسان کے لئے بہتر ہے ،کہ وہ رحم دل اور فیّاض ہو۔
یہ انسان کے لئے بہتر ہے کہ وہ اپنے کارو بار میں سچا رہے۔
6 ایسے شخص کو کبھی جنبش نہ ہو گی۔
نیک شخص کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
7 وہ بُری خبر سے نہ ڈرے گا۔
اُس کا دل قائم ہے کیوں کہ وہ خدا وند پر توکل کر تا ہے۔
8 ایسا شخص با اعتماد رہتا ہے۔
وہ خوفزدہ نہیں ہو گا۔ وہ اپنے دشمنوں کو ہرا دیگا۔
9 ایسا شخص محتا جوں کو بانٹتا ہے۔
اُس کے نیک کام جنہیں وہ کر تا رہتا ہے ،وہ ہمیشہ قائم رہیں گے۔
10 شریر لوگ اس کو دیکھیں گے ، اور غضبناک ہو نگے۔
وہ غصّہ میں اپنے دانتوں کو پیسیں گے ،تب وہ رو پوش ہو جائیں گے۔
شریر لوگ وہ نہیں پائیں گے جسے وہ سب سے زیادہ پانا چاہتے ہیں۔