زبُور 113
1 اے خدا کے بندو ! خدا کی حمد کرو !
اُس کی ستائش کرو۔ خدا وند کے نام کی مدح سرائی کرو۔
2 خدا وند کے نام کی ستائش اب اور ابد تک ہو ،
یہ میری آرزو ہے۔
3 آفتاب کے طلوع سے غُروب تک خدا وند کے نام کی ستائش ہو !
یہ میری آرزو ہے
4 خدا وند سبھی قوموں سے اونچا ہے۔
اُس کا جلال آسمانوں تک اٹھتا ہے۔
5 ہمارے خدا وند کی مانند کو ئی بھی شخص نہیں ہے۔
خدا عالمِ بالا پر تخت نشیں ہے۔
6 تا کہ خدا آسمان اور نیچے زمین کو دیکھ پا ئے۔
7 خدا غریبوں کو غبار سے اٹھا تا ہے ،
اور فقیروں کو کوڑا کرکٹ کے ڈھیر سے اٹھا تا ہے۔
8 خدا انہیں اہم بنا تا ہے۔
خدا ان لوگوں کو بہت اہم رہنما بناتا ہے۔
9 وہ بانجھ بیوی کو بچّے دیتا ہے
خدا وند کی ستائش کرو۔