زبُور 146
1 خداوند کی حمد کرو!
اے میری جان خداوند کی حمد کر!
2 میں عُمر بھر خداوند کی حمد کروں گا۔
جب تک میرا وجود ہے اپنے خداوند کی مدح سرا ئی کروں گا۔
3 شہزادوں پر منحصر نہ ہو کیوں کہ وہ صرف انسان ہیں
جو تمہیں بچا نے کی قدُرت نہیں رکھتے۔
4 لوگ مر جا تے ہیں اور دفن کر دئیے جا تے ہیں۔
پھر اُن کی مدد دینے کے سبھی منصوبے یونہی چلے جا تے ہیں۔
5 خوُش نصیب ہے وہ جو یعقوب کے خدا سے مدد حاصل کر تا ہے ،
چونکہ وہ خداوند ہما رے خدا پر انحصار کر تا ہے۔
6 خداوند نے آسمان اور زمین کو بنا یا ہے۔
خدا نے سمندر اور اُس میں کی ہر شئے کو بنا ئی ہے۔
خداوند اُن کی ہمیشہ حفا ظت کر تا ہے
7 مظلوموں کا خداوند انصاف کر تا ہے۔
خداوند بھوُ کوں کو غذا مہیا کر تا ہے۔
خداوند اسیروں کو آزاد کر تا ہے۔
8 خداوند کی مدد سے اندھے دیکھنے کے قابل ہو جا تے ہیں۔
خداوند اُن لوگوں کو سہا را دیتا ہے جو مُصیبت میں ہیں۔
خدا اچھے لوگوں سے محبت کر تا ہے۔
9 خداوند اُن پردیسیوں کی حفا ظت کر تا ہے جو ہما رے مُلک میں بسے ہیں۔
خداوند یتیموں اور بیواؤں کا دھیان رکھتا ہے۔
مگر خداوند شریرو ں کی راہ ٹیڑھی کر دیتا ہے۔
10 خداوند ابد تک سلطنت کر ے گا۔
اے صیّون ! تمہا را خدا ہمیشہ حکو مت کرتا رہے گا۔
خداوند کی تعریف کرو۔