زبُور 41
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے داؤد کا نغمہ
1 با فضل ہے وہ جو غریب لوگوں کی مدد کرتا ہے۔
ایسے لوگوں پر جب مصیبت آئینگی تب خداوند اس کو بچا لے گا۔
2 خداوند اس شخص کی حفا ظت کر ے گا اور اُس کی زندگی بچائے گا۔
وہ شخص زمین پر مبارک ہو گا۔
خدا اُ سکے دُشمنوں کی جا نب سے اُس کا نقصان نہیں ہو نے دے گا۔
3 جب وہ شخص بیما ر ہو گا اور بستر میں پڑا ہو گا تو اُسے خداوند قوُت دے گا۔
وہ شخص بستر میں چاہے بیما ر پڑا ہو لیکن خداوند اُس کو ٹھیک کر دے گا۔
4 میں نے کہا ، “خداوند! مجھ پر رحم کر۔
میری جان کو شفا دے کیوں کہ میں نے تیرے خلاف گناہ کئے ہیں۔
لیکن مہربانی سے مجھے معاف کر اور شفا دے۔”
5 میرے دُشمن میرے بارے میں بُری با تیں کہتے ہیں۔
وہ کہہ رہے ہیں، “وہ کب مرے گا اور کب بھلا دیا جا ئے گا ؟”
6 کچھ لوگ میرے پاس ملنے آتے ہیں اور وہ کہتے ہیں
کہ سچ مچ ان کے دما غ میں کیا ہے۔
وہ لوگ میرے بارے میں کچھ پتہ لگا نے آ تے ہیں
اور لوٹتے وقت افوا ہیں پھیلا تے ہیں۔
7 میرے دُشمن چھپے چھپے میری غیبت کر رہے ہیں۔
وہ میرے خلاف منصو بے بنا رہے ہیں۔
8 وہ کہا کر تے ہیں، “اس نے کو ئی بُرا عمل کیاہے۔
اِسی وجہ سے اس کو کو ئی بُرا مرض لگا ہے۔
مجھ کو امیّد ہے وہ کبھی صحت مند نہیں ہو گا۔”
9 میرا دلی دوست میرے ساتھ کھا تا تھا۔
اُ س پر مجھ کو بھروسہ تھا۔
لیکن اب میرا دلی دوست بھی میرے خلاف ہو گیا ہے۔
10 اس لئے ا ے خداوند! مجھ پر مہربانی کر۔ مجھے اٹھ کھڑا کر تا کہ میں اُن کو بدلہ دوں۔
11 خداوند! اگر تو میرے دشمنوں کو میرا بُرا نہیں کر نے دے گا ،
تو میں سمجھوں گا کہ تو مجھ سے محبت کرتا ہے ،
اس لئے تو نے مجھے چوٹ پہنچا نے کے لئے انہیں نہیں بھیجا۔
12 میں بے قصور تھا اور توُ نے میری مد دکی۔
تو نے مجھے کھڑا کیا اور مجھے اپنی خدمت کر نے دیا۔
13 خداوند اسرائیل کے خدا کی ستائش کرو۔
وہ ہمیشہ تھا اور وہ ہمیشہ رہے گا۔
آمین آمین۔