زبُور 82
آسف کا نغمہ
1 خداؤں کی جما عت 82:1 خداؤں کی جماعتدیگر میں خدا کھڑا ہو تا ہے۔
اور فیصلہ دیتا ہے۔
2 خدا نے کہا، “ کب تک تم لوگوں کا فیصلہ نا انصافی سے کرو گے؟
کب تک تم شریر لوگوں کو یو نہی بغیر سزادئیے چھو ڑتے رہو گے؟”
3 “یتیموں اور غریبوں کا انصاف کرو۔
غمزدہ اور مفلس کے ساتھ انصاف سے پیش آؤ۔
4 غریب اور محتاج کی حفاظت کرو۔
برے لوگوں کے چنگل سے ان کو بچا لو۔
5 “وہ 82:5 وہ اس بنی اسرائیل نہیں جانتے کیا کچھ ہو رہا ہے۔
وہ سمجھتے نہیں ! وہ جانتے نہیں وہ کیا کر رہے ہیں۔
اُن کی دنیا اُن کے چاروں جانب گر رہی ہے۔”
6 میں نے کہا، “ تم لوگ دیوتا ہو،
تم خدا ئے تعالیٰ کے بیٹے ہو۔
7 لیکن تم بھی ویسے ہی مر جا ؤگے، جیسے یقینی طور پر سب لوگ مر جا تے ہیں۔
تم ویسے مروگے جیسے دیگر رہنما مر جا تے ہیں۔”
8 اے خدا ! اُٹھ۔ زمین کا فیصلہ کر۔
کیوں کہ تو ہی سب قوموں کا ما لک ہو گا۔