11
تم جہاں بھی جا ؤ بہتر کام کرو تھو ڑے وقت کے بعد تمہا رے اچھے کام وا پس لوٹ کر تمہا رے پاس آئیں گے۔
جو کچھ تمہا رے پاس ہے اس کا کچھ حصہ سات آٹھ لوگوں کو دے دو کیوں کہ تم نہیں جانتے کہ زمین پر کیا بلا آئے گی۔
کچھ باتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں تم یقین کرسکتے ہو جیسے بادل بارش سے بھرے ہیں تو وہ زمین پر پانی بر سا ئے گا۔ اگر کو ئی پیڑ گرتا ہے چا ہے داہنی طرف گرے چا ہے با ئیں طرف گرے لیکن وہ وہیں پڑا رہے گا جہاں وہ گرا ہے۔
اگر کو ئی شخص لگاتار بہتر موسم کا انتظار کرتا رہتا ہے تو وہ اتنا بیج کبھی بو نہیں سکتا۔ اور اسی طرح اگر کو ئی شخص لگاتار اس بات سے ڈرتا رہتا ہے کہ ہر بادل برسے گا تو وہ اپنی فصل کبھی نہیں کا ٹ سکے گا۔
تم نہیں جان سکتے کہ ماں کے رحم کے اندر بچہ کی ہڈی میں زندگی کی سانس کیسے جا تی ہے۔اسی طرح تم خدا کے کام سے بے خبر ہو۔ دراصل وہ اکیلا ہی سب کچھ کرتا ہے۔ صبح کو اپنا بیج بو نا شروع کرو اور شام تک نہ رکو۔ کیوں کہ تو نہیں جانتا کہ ان میں سے کونسا تمہیں امیر بنائے گا۔ ہو سکتا ہے سب کچھ جو تم کرو گے تیرے لئے فائدہ مند ہو۔
زندہ رہنا اچھا ہے سورج کی روشنی دیکھنا بہتر ہے۔ ہاں اگر آدمی برسوں زندہ رہے تو ان میں خوشی کرے لیکن تاریکی کے دنوں کو یاد رکھے کیوں کہ وہ بہت ہونگے۔ سب کچھ جو آتا ہے وہ بطلان ہے۔
اس لئے اے نو جوانو! جب تک تم جوان ہو خوشی مناؤ مسرور ہو ! اور جو تمہار ا دل چاہے وہی کرو۔ جو تمہاری آرزو ہے وہ کرو۔ لیکن یاد رکھو تمہارے ہر ایک عمل کے لئے خدا تمہارا فیصلہ کرے گا۔ 10 اپنے غصہ کو اپنے اوپر اختیار رکھنے مت دو۔ اور اپنے جسم کو بھی گناہ کرنے مت دو تم زیادہ وقت تک جوان نہیں رہو گے۔