48
1-7 “شمالی سر حد بڑے سمندر سے مشرقی حتلون سے حمات درّہ اور تب لگاتار حصر عینان تک جا تی ہے یہ دمشق اور حمات کی سرحدوں کے درمیان ہے۔ خاندانی گروہ میں سے اس گروہ کی زمین ان سرحدوں کے مشرق سے مغرب کو جا ئے گی۔شمال سے جنوب اس علاقہ کے خاندانی گروہ ہیں،دان، آشر،نفتالی،منسّی،افرائیم، روبن، یہودا ہ۔
8 “زمین کا دوسرا علاقہ خاص استعمال کے لئے ہو گا۔ یہ زمین یہواد ہ کی زمین کے جنوب کی طرف واقع ہے۔ یہ مشرقی علاقہ شمال سے جنوب تک پچیس ہزار ہا تھ لمبا ہے۔ یہ مشرق سے مغرب تک اتنا چو ڑا ہو گا جتنا دیگر خاندانی گروہ کا ہو گا۔ ہیکل زمین کے اس حصّہ کے بیچ ہو گا۔
9 تم اس زمین کو خدا وند کو مخصوص کرو گے۔ یہ پچیس ہزار ہا تھ لمبی اور بیس ہزار ہا تھ + 48:9 بیس ہزار ہا تھ زیادہ تر یونانی نسخوں میں پچیس ہزار ہا تھ ہے اور عبرانی میں دس ہزار ہا تھ ہے۔ لیکن حزقی ایل ۴۵:۱ دیکھیں۔ چو ڑی ہو گی۔
10 زمین کا یہ خاص علاقہ کا ہنوں اور بنی لا وی میں تقسیم ہو گا۔
کا ہن اس علاقہ کا ایک حصّہ پا ئیں گے۔ یہ زمین شمال کی جانب پچیس ہزار ہا تھ لمبی اور مغرب کی جانب دس ہزار ہا تھ چو ڑی،مشرق کی جانب دس ہزار ہا تھ چو ڑی اور جنوب کی جانب پچیس ہزار ہا تھ لمبی ہو گی۔
11 یہ زمین صدوق کی نسلوں کیلئے ہے۔ یہ لوگ میرے مقدس کا ہن ہو نے کیلئے منتخب کئے گئے تھے۔کیو ں؟ کیونکہ انہوں نے تب بھی میری خدمت کرنا جا ری ر کھا جب اسرائیل کے دیگر لوگو ں نے مجھے چھو ڑدیا۔ صدوق کے گھرانے نے مجھے لاوی گھرانے کے گروہ کے دیگر لوگوں کی طرح نہیں چھو ڑا۔
12 زمین کا یہ خاص حصّہ ان کا ہنو ں کا ہو گا اور یہ مقدس ہو گا۔ یہ بنی لا وی کی زمین سے لگا ہوا ہو گا۔
13 “کا ہنو ں کی زمین سے لگی زمین کے پلاٹ کو بنی لا وی اپنے حصّہ کے طو پر پا ئیں گے۔ یہ پچیس ہزار ہا تھ لمبی، دس ہزار ہا تھ چو ڑی ہو گی۔ وہ لوگ پچیس ہزار ہا تھ لمبی اور دس ہزار ہا تھ چو ڑی زمین کا ایک پلاٹ حاصل کریں گے۔
14 بنی لا وی اس زمین کا کو ئی حصہ نہ تو بیچیں گے نہ ہی بدلیں گے۔ وہ اس زمین کا کو ئی بھی حصہ بیچنے کا حق نہیں رکھتے۔ وہ ملک کے اس حصے کے ٹکڑے نہیں کر سکتے۔کیوں؟ کیونکہ یہ زمین خداوند کی ہے۔ یہ نہایت خاص ہے۔ یہ زمین کا بہترین حصہ ہے۔
15 “زمین کاا یک حصہ پانچ ہزار ہا تھ چو ڑا اور پچیں ہزار ہا تھ لمبا ہو گا جو کا ہنو ں اور بنی لا وی کو دی گئی زمین سے زیادہ لمبا ہو گا۔ یہ زمین شہر، جانورو ں کی چراگاہ اور گھر بنانے کیلئے ہو سکتی ہے۔عام لوگ اس کا استعما ل کر سکتے ہیں۔ شہر اس کے بیچ میں ہو گا۔
16 شہر کا ناپ یہ ہے: شمال کی جانب یہ ساڑھے چار ہزار ہا تھ ہو گا۔ مشرق کے جانب یہ ساڑھے چار ہزار ہا تھ ہو گا۔ جنوب کی جانب یہ ساڑھے چار ہزار ہا تھ ہو گا۔ مغرب کی جانب بھی یہ ساڑھے چار ہزار ہا تھ ہو گا۔
17 شہر کی چراگاہ ہو گی۔ یہ چراگا ہیں ڈھا ئی سو ہا تھ شمال کی جانب،ڈھائی سو ہا تھ جنوب کی جانب ہوں گی۔ وہ ڈھا ئی سو ہا تھ مشرق کی جانب اور ڈھا ئی سو ہا تھ مغرب کی جانب ہوں گی۔
18 مغربی حصہ کے کنا رے جو لمبا ئی بچے گی وہ دس ہزار ہا تھ مشرق میں اور دس ہزار ہا تھ مغرب میں ہو گی۔ یہ زمین مقدس زمین کے ایک طرف ہو گی۔ زمین کا یہ پلاٹ شہر کے مزدوروں کے لئے اناج پیدا کریگا۔
19 شہر کے مزدور اس میں کا شتکاری کرینگے۔مزدور اسرائیل کے سبھی گھرانے کے گروہ میں سے ہونگے۔
20 “زمین کا یہ پلاٹ مربع نما ہو گا یہ پچیس ہزار ہا تھ لمبا اور پچیس ہزار ہا تھ چو ڑا ہو گا۔ تم اس حصہ کو خاص کاموں کے لئے الگ رکھو گے۔ یہ کا ہنوں اور لا ویوں کے مقدس حصّوں اور شہرو کے حصّہ سمیت ہے۔
21-22 “اس خاص زمین کا ایک حصّہ ملک کے حکمراں کیلئے ہو گا۔حکمراں کے بیچ میں ایک مربع نما پلاٹ ہو گا۔ یہ پچیس ہزار ہا تھ لمبا اور پچیس ہزار ہا تھ چو ڑا ہو گا۔اس کا ایک حصہ کا ہنوں کے لئے، ایک حصہ لا وی کے لئے اور ایک حصہ ہیکل کیلئے ہو گا۔ ہیکل ان پلا ٹوں کے بیچ ہو گا۔ اس مربع کے مشرقی اور مغربی جانب کی بقیہ زمین حکمراں کی ہو گی۔حکمراں بنیمین اور یہودا ہ کی زمین کے بیچ کی زمین پا ئیں گے۔
23-27 “خاص حصہ کے جنوب میں اس گھرانے کے گروہ کی زمین ہو گی جو نہر یردن کے مشرق میں رہتا تھا۔ ہر گھرانے کے گروہ اس زمین کا ایک حصہ پا ئیں گے۔ جو مشرقی سر حد سے بڑے سمندر تک گئی ہے۔شمال سے جنوب کے یہ گھرانے کے گروہ ہیں: بنیمین، شمعون، اشکار، زبولون اور جاد۔
28 “جاد کی زمین کی جنوبی سر حد تمر سے مریبوت قادس کے نخلستان تک جا ئے گی۔ تب نہر مصر سے بڑے سمندر تک پہنچے گی۔
29 اور یہی وہ زمین ہے جسے تم اسرائیل کے گھرانے کے گروہ میں تقسیم کرو گے۔ وہی ہر ایک گھرانے کا گروہ پا ئے گا۔ ” خداوند میرے مالک نے یہ کہا!
30 “شہر کے یہ پھاٹک ہیں۔ پھاٹکو ں کا نام اسرائیل کے گھرانے کے گروہ کے نامو ں پر ہونگے۔
“شمال کی جانب شہر ساڑھے چار ہزار ہا تھ لمبا ہو گا۔
31 اس میں تین پھاٹک ہونگے۔ روبن کا پھاٹک، یہودا ہ کا پھاٹک اور لا وی کا پھاٹک۔
32 “مشرق کی جانب شہر ساڑھے چار ہزار ہا تھ لمبا ہو گا۔ اس میں تین پھاٹک ہونگے۔ یوسف کا پھاٹک، بنیمین کا پھاٹک، اور دان کا پھاٹک۔
33 “جنوب کی جانب شہر ساڑھے چار ہزار ہا تھ لمبا ہو گا۔ اس میں تین پھاٹک ہونگے: شمعون کا پھاٹک، اشکار کا پھاٹک، اور زبولون کا پھاٹک۔
34 “مغرب کی جانب شہر ساڑھے چار ہزار ہا تھ لمبا ہو گا۔ اس میں تین پھاٹک ہونگے: جاد کا پھاٹک، آشر کا پھاٹک، اور نفتالی کا پھاٹک۔
35 “شہر کے چاروں جانب کا فاصلہ اٹھا رہ ہزار ہا تھ ہو گا۔ اور شہر کانام اسی دن سے ہو گا: “خداوند وہاں ہے۔”