8
1 یہ بابل سے یروشلم وا پس ہو نے وا لے خاندانی قائدین اور دوسرے لوگوں جو میرے ساتھ ( عزرا ) یروشلم آئے یہ نام ہیں۔ہم لوگ بادشا ہ ارتخششتا کی بادشا ہت کے دوران یروشلم آئے یہ ناموں کی فہرست ہے:
2 فینحاس کی نسلو ں سے جیرشون تھا۔ اتمر کی نسلوں سے دانیال تھا۔داؤد کی نسلوں سے حطّوش تھا۔
3 سکنیاہ کی نسلو ں سے پر عُوص، زکریاہ کی نسل اور ۱۵۰ دوسرے آدمی ،
4 پخت موآب کی نسلوں سے زراخیاہ کا بیٹا الیہو عینی اور ۲۰۰ دوسرے آدمی ،
5 یاتو کی نسلو ں سے یحزی ایل کا بیٹا سکنیاہ اور ۳۰۰ دوسرے آدمی۔
6 عدین کی نسلوں سے یونتن کا بیٹا عبد اور ۵۰ دوسرے آدمی۔
7 عیلام کی نسلوں سے عتلیاہ کا بیٹا یسعیاہ اور دوسرے ۷۰ آدمی۔
8 سفطیاہ کی نسلوں سے میکا ایل کا بیٹا زبدیاہ اور دوسرے ۸۰ آدمی۔
9 یو آب کی نسلوں سے یحی ایل کا بیٹا عبدیاہ اور دوسرے ۲۱۸ آدمی۔
10 بانی کی نسلوں سے یوُسفیاہ کے بیٹے سلومیت اور ۱۶۰ دوسرے آدمی۔
11 ببا ئی کی نسلوں سے ببائی کا بیٹا زکریاہ اور ۲۸ دوسرے آدمی۔
12 عزجاد کی نسلوں سے ہقاّ طان کا بیٹا یو حنان اور ۱۱۰ دوسرے آدمی۔
13 ادونقام کی آخری نسل سے الیفلط، یعی ایل ، سمعیاہ اور ۶۰ دوسرے آدمی۔
14 بگوی کی نسلوں سے عوطی ، زبّود اور ۷۰ دوسرے آدمی۔
15 میں (عزرا ) نے تمام لوگوں کو ا ہاوا کی جانب بہنے وا لی ند ی کے پاس ایک ساتھ جمع ہو نے کے لئے بلا یا۔ ہم لوگ وہاں تین دن تک خیمہ ڈا لے رہے۔مجھے یہ معلوم ہوا کہ اس گروہ میں کا ہن تھے لیکن کو ئی لاوی نسل کا نہیں تھا۔
16 اس لئے میں نے ان قائدین کو بُلا یا : الیعزر، ابیئیل ،سمعیاہ ، النا تن ، یریب ، الناتن ، ناتن ،زکریاہ مسلّام اور میں نے یو یریب اور الناتن کو بُلا یا ( یہ دونوں سمجھدار آدمی تھے )۔
17 میں نے ان آدمیوں کو عدّو کے پاس بھیجا۔عدّو کسیفیا کے شہر میں قائد ہے۔ میں نے ان آدمیوں سے وہ باتیں کہیں جو عدّو اور ان کے رشتے داروں کو کہنا تھا۔اس کے رشتے دار کسیفیا میں خدا کی ہیکل کے کام کرنے وا لے ہیں۔میں ان آدمیوں کو عدّو کے پاس بھیجا تا کہ عدّو ہمیں خدا کی ہیکل میں کام کرنے کے لئے کام کرنے وا لوں کو بھیج سکے۔
18 کیونکہ خدا ہما رے ساتھ تھا اس لئے ،
عدّو کے رشتہ دارو ں نے محلی بن لا وی بن اسرائیل کی نسلوں میں سے دانشمند شخص سربیاہ کو اس کے اٹھا رہ بیٹوں اور رشتے داروں کے ساتھ ہمارے پاس بھیجا۔
19 حسبیاہ اور یسعیاہ مراری کی نسلوں سے تھے۔( انہوں نے بھی اپنے بھا ئیوں اور بھتیجوں کو بھیجا۔ وہ کل ملا کر اس خاندان سے ۲۰ آدمی تھے۔)
20 خدا کی ہیکل کے کام کرنے وا لوں میں سے ۲۲۰ ( ا ن کے باپ دادا میں وہ لوگ تھے جنہیں داؤد اور بڑے عہدیداروں نے لا ویوں کی مدد کے لئے چُنا تھا۔ان سب کے نام فہرست میں لکھے ہو ئے تھے۔)
21 وہاں اہاوا ندی کے قریب میں ( عزرا ) نے اعلان کیا کہ ہمیں خودکو اپنے خدا کے سامنے خاکسار ہو نے کے لئے روزہ رکھنا چا ہئے۔اور ہمیں خدا سے اپنے بچوں کے لئے محفوظ سفر کے لئے دُعا کرنی چا ہئے اور جو چیزیں ہمارے ساتھ ہیں ان کی حفاظت کیلئے بھی اس سے دعا مانگنی چا ہئے۔
22 میں دشمنوں سے جو کہ سڑک پر تھے اپنی حفاظت کر نے کے لئے بادشاہ ارتخششتا سے سپا ہیوں اور گھو ڑوں کے مانگنے میں شرمندگی محسوس کرتا تھا۔ اور یہی وجہ تھی کہ میں نے اس طرح سے محسوس کیا کیوں کہ میں نے بادشاہ سے کہا تھا ، “ہمارا خدا ہر اس آدمی کے ساتھ ہے جو اس پر یقین رکھتا ہے اور خدا ہر اس آدمی پر غصہ ہوتا ہے جو اس سے منھ پھیر لیتا ہے۔”
23 اس لئے ہم لوگوں نے اپنے سفر کے متعلق روزہ رکھا اور خدا سے دعا کی اس نے ہم لوگوں کی دعا کو سُنا۔
24 پھر میں نے کاہنوں میں سے ۱۲ کو چُنا جو قائدین تھے۔ میں نے سربیاہ ، حسبیاہ اور ان کے ۱۰ بھا ئیوں کو چُنا۔
25 میں نے چاندی سونے اور دوسری چیزوں کا وزن کیا جو ہمارے خدا کی ہیکل کے لئے دی گئیں تھیں۔ میں نے ان چیزوں کو ان بارہ کاہنوں کو دیا جنہیں میں نے منتخب کیا تھا۔ بادشاہ ارتخششتا اس کے مشیر اور اس کے بڑے عہدیدار اور بابل میں رہنے والے تمام اسرائیلیوں نے خدا کی ہیکل کے لئے ان چیزوں کو دیا۔
26 میں نے ان تمام چیزوں کو تولا چاندی ۲۵ ٹن تھی وہاں چاندی کے ۴/۳۳ ٹن چاندی کی پلیٹیں اور چیزیں تھیں۔ وہاں ۴/ ۳۳ ٹن سونا تھا۔
27 اور میں نے ان کو سونے کے ۲۰ کٹورے دیئے کٹو روں کا وزن تقریباً ۱۹ پاؤنڈ تھا۔ اور میں نے انہیں وہ خوبصورت پلیٹیں جو چمکا ئی ہوئی کانسے کی تھیں جس کی قیمت سونے کے برابر تھی انہیں دیں۔
28 تب میں نے ان بارہ کاہنوں سے کہا ، “تم اور یہ چیزیں خدا وند کے نزدیک پاک ہو۔ لوگوں نے اس سونے اور چاندی کو خدا وند تمہارے باپ دادا کے خدا کے لئے دیا ہے۔
29 اس لئے انکی حفاظت نہایت ہوشیاری سے کرو تم اس کے لئے اس وقت تک ذمہ دار رہو جب تک تم اسے یروشلم میں خدا کی ہیکل کے قائدین کو نہیں دیتے۔ تم انہیں اعلیٰ لاویوں اور اسرائیل کے خاندانی قائدین کو دو ان چیزوں کو تولیں گے اور انہیں یروشلم میں خدا کے گھر کے کمروں میں رکھیں گے۔”
30 اس لئے کاہن اور لاویوں نے چاندی ، سونے اور خاص چیزوں کو جسے عزرا نے وزن کیا تھا اپنی نگرانی میں لیا انہوں نے اسکو قبول کیا انہیں ان چیزوں کو خدا کے گھر کے لئے لینے کے لئے کہا گیا۔
31 پہلے مہینے کے بارہویں دن ہم دریائے اہاوا کو چھو ڑ دیئے اور یروشلم کی طرف روانہ ہوئے۔ خدا ہمارے ساتھ تھا اور اسنے راستے میں ہمیں دشمنوں اور چوروں سے بچا یا تھا۔
32 پھر ہم یروشلم پہنچے ہم نے وہاں تین دن تک آرام کیا۔
33 چو تھے دن ہم خدا کی ہیکل کو گئے اور سونے ، چاندی اور خالص چیزوں کو وزن کیا۔ ہم نے ان چیزوں کو اوریاہ کے بیٹے کاہن مریموت کو دیا۔فینحاس کے بیٹے الیعزر مریموت کے ساتھ تھا۔ اور لاوی ، یشوع کا بیٹا یُو ز باد اور بنوی کا بیٹا نو تقریب اور لاوی بھی انکے ساتھ تھے۔
34 ہم نے ہر چیز کو وزن کیا اور گِنا پھر ہم نے اسکے جملہ وزن کو اسی وقت لکھا۔
35 تب یہودی لوگ جو جلا وطن سے واپس آئے تھے انہو ں نے اسرائیل کے خدا کو جلانے کی قربانی دی انہوں نے ۱۲ بیل سارے اسرائیل کے لئے ۹۶ مینڈھے ۷۷ میمنے اور بارہ بکرے گناہ کے کفارہ کے طور پر قربانی کے لئے پیش کئے یہ تمام خدا وند کے لئے جلانے کی قربانی تھی۔
36 تب ان لوگوں نے بادشاہ ارتخششتا کا خط شاہی قائدین اور دریائے فرات کے مغربی علاقوں کے گور نر کو دیا پھر ان قائدین نے ان بنی اسرائیلیوں کی اور خدا وند کی ہیکل کی مدد کی۔