26
1 “مقّدس خیمہ دس پردوں سے بناؤ۔ ان پردوں کو اچھے کتانی کے نیلے لال اور بیگنی کپڑوں سے بناؤ۔ کسی ماہر کاریگر کو چاہئے کہ وہ پر سمیت کروبی فرشتوں کی تصویروں کو پر دوں پر بنائیں۔
2 ہر ایک پر دہ کو ایک مساوی بناؤ۔ ہر ایک پردہ ۲۸ کیوبٹ لمبا اور چار کیوبٹ چوڑا ہو نا چاہئے۔
3 سب پردوں کو دو حصوں میں سِی لو۔ ایک حصّے میں پانچ پر دوں کو ایک ساتھ سِی لو۔ اور دوسرے حصّے میں پانچ کو ایک ساتھ۔
4 آخری پر دہ کے سرے کے نیچے چھلے بناؤ۔ ان چھلّوں کو بنانے کے لئے نیلا کپڑا استعمال کرو۔ پردوں کے دونوں حصّوں میں ایک طرف چھلّے ہوں گے۔
5 پہلے حصّے کے آخری پر دہ میں پچاس چھلّے ہو ں گے اور دوسرے حصّے کی آخری پردہ میں ۵۰۔
6 تب ۵۰ سونے کے کڑے چھلّوں کو ایک ساتھ ملانے کے لئے بناؤ۔ یہ مقدس خیمہ کو ایک ساتھ جوڑ کر ایک ٹکڑا بنا دیگا۔
7 “تب تم دوسرا خیمہ بناؤ گے جو مقدّس خیمہ کو ڈھکے گا۔ اس خیمہ کو بنانے کے لئے بکریوں کے بال سے بُنی ۱۱ پردوں کا استعمال کرو۔
8 یہ سب پردے ایک ساتھ برابر ہو نا چاہئے وہ ۳۰ کیوبٹ لمبے اور چار کیوبٹ چوڑے ہو نا چاہئے۔
9 ایک حصّے میں پانچ پردوں کو ایک ساتھ سی کر ایک ٹکڑا بنالو۔ تب باقی چھ پردوں کو ایک ساتھ سی کر ایک اور ٹکڑا بنا ؤ۔ چھٹے پردہ کو خیمہ کے سامنے ٹانگنے کے لئے آدھا موڑ کر دہرا کردو۔
10 ایک حصہ کے آخری پردے کے سرے پر ۵۰ چھلے بناؤ۔ ایسا ہی دوسرے حصے کے آخری پر دے کے لئے کرو۔
11 تب ۵۰ کانسے کے کڑے بناؤ۔ ان کانسے کے کڑو ں کا استعمال پردوں کو ایک ساتھ جوڑ نے کے لئے کرو۔ یہ پردوں کو ایک ساتھ خیمے کی طرح جوڑیں گے۔
12 یہ پردے مقدس خیمے سے زیادہ لمبے ہونگے اس طرح آخری پردہ کا آدھا حصہ خیمے کے پیچھے کناروں کے نیچے لٹکا رہے گا۔
13 خیمے کے دونوں طرف پردہ ایک کیوبٹ لمبا رہے گا۔ یہ ایک کیوبٹ لمبا پردہ خیمے کے دونوں طرف لٹکا رہے گا۔
14 بیرونی خیمے کے حصّہ کو ڈھکنے کے لئے دو۔ دوسرے پردے بناؤ۔ ایک لال رنگ مینڈھے کے چمڑے سے بنا نا چاہئے اور دوسرا پردہ عمدہ چمڑے کا بنا ہوا ہو نا چاہئے۔
15 “مقّدس خیمے کو سہارا دینے کے لئے ببول کی لکڑی کے ڈھانچے ( فریم ) بناؤ۔
16 فریم ۱۰ کیوبٹ اونچا اور ۲/۱۱ کیوبٹ چوڑا ہونا چاہئے۔
17 ہر ایک فریم ایک جیسا ہونا چاہئے۔ ہر ایک فریم کے تلے میں انہیں جوڑنے کے لئے ساتھ ہی ساتھ دو کھونٹیاں ہونی چاہئے۔
18 مقدّس خیمہ کے جنوبی حصّہ کے لئے بیس فریم بناؤ۔
19 فریم ( ڈھانچے یا چوکھٹا ) کے ٹھیک نیچے چاندی کی دو بنیاد ہر ایک فریم کے لئے ہونی چاہئے۔ ہر ایک مِلانے والے ٹکڑے کے لئے ایک چاندی کی بنیاد ہوگی۔ اس لئے تمہیں فریموں (ڈھانچے ) کے لئے چاندی کی ۴۰ بنیادیں بنانی چاہئے۔
20 مقدّس خیمہ کے شمالی حصہ کے لئے بیس فریم (چوکھٹے ) اور بناؤ۔
21 ان فریموں کے لئے بھی چاندی کی چالیس بنیادیں بناؤ۔ ایک فریم کے لئے دو چاندی کی بنیاد۔
22 تمہیں مقّدس خیمہ کے مغربی کونے کے لئے ۶ اور فریم بنانا چاہئے۔
23 دو فریم پچھلے کو نوں کے لئے بناؤ۔
24 کو نے کے دونوں فریم کو ایک ساتھ جو ڑ دینا چاہئے۔ دونوں فریم کے کھمبے نیچے پیندی میں جوڑا رہنا چاہئے اور اوپر ایک چھلّہ فریموں کو ایک ساتھ پکڑے ہو ئے رہے گا۔
25 اس طرح کُل ملاکر ۸ فریم خیمے کے لئے ہونگے۔ اور ہر فریم کے نیچے دو بنیادیں ہوں گی۔ اس طرح کی ۱۶ چاندی کی بنیادیں مغربی کو نے کے لئے ہونگی۔
26 “ببول کی لکڑی کا استعمال کرو اور مقدس خیمہ کے فریموں کے لئے کُنڈیاں بناؤ۔ مقدس خیمہ کے پہلے حصّے کے لئے ۵ کنڈیاں ہوں گی۔
27 اور مقدس خیمہ کے دوسرے حصّے کے فریم کے لئے ۵ کنڈیاں ہوں گی اور مقدس خیمہ کے مغربی حصے کے فریم کے لئے ۵ کنڈیاں ہوں گی بالکل مقدس خیمہ کے پیچھے۔
28 پانچوں کنڈیوں کے بیچ کی کنڈی فریموں کے درمیان میں ہو نی چاہئے۔ یہ کنڈی فریموں کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پہنچ جانی چاہئے۔
29 فریموں کو سونے سے مڑھو اور فریموں کی کنڈیوں کو پھنسانے کے لئے کڑے بناؤ۔ یہ کڑے بھی سونے کے ہی بننا چاہئے۔ کُنڈیوں کو بھی سونے سے مڑھو۔
30 مقدّس خیمہ کو تم اسی طرح بناؤ جیسا میں نے تمہیں پہاڑ پر دکھا یا تھا۔
31 “جوٹ(پٹسن) کے اچھے ریشوں کا استعمال کرو اور مقدس خیمہ کے اندرونی حصہ کے لئے ایک خاص پردہ بناؤ۔ اس پردہ کو نیلے ، بیگنی اور لال رنگ کے کپڑے سے بناؤ۔ کروبی فرشتے کی تصویر کو کپڑے میں نقش کرو۔
32 ببول کی لکڑی کے چار کھمبے بناؤ۔ چاروں کھمبوں پر سونے کی بنی ہوئی کھونٹیاں لگاؤ۔ کھمبوں کو سونے سے مڑھ دو۔ کھمبوں کے نیچے چاندی کے چار پائے رکھو۔ تب سونے کی کھونٹیوں میں پردہ لٹکاؤ۔
33 کھونٹیوں پر پردہ لٹکانے کے بعد معاہدہ کے صندوق کو پردہ کے پیچھے رکھو یہ پردہ مقدس جگہ کو مقدس ترین جگہ سے علحدٰہ کرے گا۔
34 مقدس ترین جگہ میں معاہدہ کے صندوق پر سرپوش رکھو۔
35 “مقدس جگہ میں پردہ کے دوسری طرف خاص میز کو رکھو۔ میز مقدس خیمہ کے شمال میں ہونی چاہئے پھر شمعدان کو جنوب میں رکھو شمعدان میز کے بالکل سامنے ہو گا۔
36 “تب خیمہ کے داخلے کے لئے ایک پردہ بناؤ اس پردے کو بنانے کے لئے نیلے ، بیگنی ، لال کپڑے اور جوٹ ( پٹسن ) کے ریشوں کا استعمال کرو اور کپڑے میں تصویروں کی کڑھا ئی کرو۔
37 دروازے کے پردے کے لئے سونے کے چھلّے بنواؤ۔ سونے سے مڑھے ببول کی لکڑی کے پانچ کھمبے بناؤ اور پانچوں کھمبوں کے لئے کانسے کے پانچ پائے بناؤ۔”