27
1 “ببول کی لکڑی کو استعمال کرو اور ایک قربان گاہ بناؤ۔ قربان گاہ مربع نُما ہو نا چاہئے۔ اُس کو ۵ کیوبٹ لمبی ، ۵ کیوبٹ چوڑی اور تین کیوبٹ اُونچی ہو نی چاہئے۔
2 قربان گاہ کے چاروں کونوں کے ہر کو نے پر ایک ایک سینگ بناؤ ہر سینگ کو اسکے کو نے سے ایسے جوڑو کہ سب ایک ہو جائیں تب قربان گاہ کو کانسے سے مڑھو۔
3 “قربان گاہ پر کام آنے والے تمام اوزاروں کو بنانے میں کانسہ کا استعمال کرو۔ برتن ، بیلچے ، کٹورے ، کانٹے اور کڑھائیاں بناؤ۔ یہ سب برتن قربان گاہ سے راکھ کو نکالنے کے کام آئیں گے۔
4 جال کی طرح کانسے کی ایک بڑی جالی بناؤ۔ جالی کے چاروں کو نوں کے لئے کانسے کے کڑے بناؤ۔
5 جالی کو قربان گاہ کی پرت کے نیچے رکھو۔ تا کہ یہ قربان گاہ کی آدھی اُونچائی تک چلی جائیں۔
6 “قربان گاہ کے لئے ببول کی لکڑی کے بھا لے بناؤ اور اُنہیں کانسے سے مڑھو۔
7 قربان گاہ کے دونوں طرف کڑوں میں ان بھا لوں کو ڈالو اِن بھا لوں کو قربان گاہ کو لے جانے کے لئے کام میں لو۔
8 قربان گاہ اندر سے کھوکھلی رہے گی اور اُس کے پہلو تختوں کے بنے ہونگے۔ قربان گاہ ویسی ہی بناؤ جیسی میں نے تم کو پہاڑ پر دکھا ئی تھی۔
9 مقدّس خیمہ کے لئے ایک آنگن بناؤ۔ اس آنگن کی جنوبی جانب پر دوں کی ۱۰۰ کیوبٹ لمبی دیوار بناؤ۔ یہ پردہ پٹ سن کے ریشوں سے بنا ہو نا چاہئے۔
10 بیس کھمبے اور اُس کے نیچے ۲۰ کانسے کے پائے کا استعمال کرو۔ کھمبے کے چھلّوں اور پردے کی چھڑی چاندی کی بننی چاہئے۔
11 شمال کی طرف پر دے کی دیوار ۱۰۰ کیوبٹ لمبی ہو نی چاہئے اس کے بیس کھمبے ہونا چاہئے اور ۲۰ کانسہ کے پائے۔ کھمبوں کے چھلّے اور پردہ کی چھڑی چاندی کی بننی چاہئے۔
12 “آنگن کے مغربی جانب پردوں کی ایک دیوار ۵۰ کیوبٹ لمبی ہو نی چاہئے۔ وہاں اُس دیوار کے ساتھ ۱۰ کھمبے اور ۱۰ پائے ہو نے چاہئے۔
13 آنگن کا مشرقی سِرا ۵۰ کیوبٹ لمبا ہو نا چاہئے۔
14-15 داخلے کے دروازے کی ہر ایک جانب کا پردہ ۱۵ کیوبٹ لمبا ہو نا چاہئے۔ ہر جانب ۳ کھمبے اور ۳ بنیادی پا یہ ہو نے چاہئے۔
16 ایک پردہ ۲۰ کیوبٹ لمبا آنگن کے داخلہ کے دروازے کو ڈھانکنے کے لئے بناؤ۔ اس پردہ کو پٹ سن کے عمدہ ریشوں اور نیلے اور لال اور بیگنی کپڑے سے بنا ؤ۔ ان پر دوں پر تصویروں کو کاڑھو۔ اُس پر دہ کے لئے ۴ کھمبے اور ۴ سہارے ہو نا چاہئے۔
17 آنگن کے چاروں طرف کے سب کھمبے چاندی کے پردوں کی چھڑوں سے ہی جوڑا جانا چاہئے۔ کھمبوں کے ہُک چاندی کا بنا ہو نا چاہئے بنیاد چاندی کی بنی ہو نی چاہئے۔
18 آنگن ۱۰۰ کیوبٹ لمبا اور ۵۰ کیوبٹ چوڑا ہو نا چاہئے۔ آنگن کے چاروں طرف کے پر دہ کی دیوار ۵ کیوبٹ اُونچی ہونی چاہئے۔ پردہ پٹ سن کے عمدہ ریشوں کا بنا ہونا چاہئے۔ سب کھمبوں کے نیچے کے سہارے کانسے کے ہو نا چاہئے۔
19 تمام اوزار ، خیمے کی کھونٹیاں اور مقدس خیمے میں لگی ہر ایک چیز کانسے کی ہی ہو نی چاہئے اور آنگن کے چاروں طرف کے پردے کے لئے کھونٹیاں کانسے کی ہی ہو نی چاہئے۔
20 “بنی اسرائیلیوں کو حکم دو کہ بہترین زیتون کا تیل لائیں۔ اس تیل کا استعمال چراغ کو لگا تار جلتے رہنے کے لئے کرنا چاہئے۔
21 ہارون اور اس کے بیٹے روشنی کا کام سنبھا لیں گے۔ وہ خیمہ اجتماع کے پہلے کمرے کے باہر اس پردہ کے سامنے ہے جو دونوں کمروں کو الگ کر تا ہے وہ اسکا دھیان رکھیں گے کہ اس جگہ پر خدا وند کے سامنے چراغ شام سے صبح تک مسلسل جلتے رہیں گے بنی اسرائیل اور انکی نسلیں اس شریعت کی تعمیل ہمیشہ کریں گے۔”