19
1 مصر کی بابت بار نبوت۔دیکھو ! ایک تیزی سے اڑتے ہو ئے بادل کو خداوند ہانک رہا ہے۔خداوند مصر میں دا خل ہو گا اور مصر کے تمام جھو ٹے بت خوف سے تھر تھر کانپنے لگیں گے۔مصر کے لوگو ں کا حوصلہ موم کی طرح پگھل کر بہہ جا ئے گا۔
2 خدا فرماتا ہے، “میں مصر کے لوگو ں کو آپس میں ایک دوسرے کے خلاف جنگ کر نے کے لئے بھڑ کا ؤں گا۔ لوگ اپنے ہی بھا ئیوں کے خلاف لڑیں گے۔ ایک پڑوسی دوسرے پڑوسی کے خلاف ہو جا ئے گا۔ ایک شہر دوسرے شہر کے خلاف اور ایک حکومت دوسری حکومت کے خلاف جنگ لڑے گی۔
3 “مصری لوگو ں کے حوصلہ کو پست کر دیا جا ئے گا اور میں ان کے منصوبوں کو فنا کر دوں گا۔ وہ لوگ جھو ٹے خدا ؤں اور مرے ہو ئے لوگو ں کی روحوں سے رابطہ قا ئم کریں گے۔ یہ جاننے کے لئے کہ انہیں کیا کرنا چا ہئے۔ وہ فالگیروں اور جادوگروں کے مشورے تلاش کریں گے۔ ”
4 “پر میں مصریوں کو ایک ستمگر حاکم کے حوالے کر دو ں گا اور زبردست بادشا ہ ان پر سلطنت کرے گا۔” یہ خداوند قادر مطلق کا فرما ن ہے۔
5 دریائے نیل کا پانی سو کھ جا ئے گا اور ندی خشک اور خالی ہو جا ئے گی۔
6 سبھی نہروں سے بدبو آنے لگے گی۔ نیل کی شاخیں دھیرے دھیرے سو کھ جا ئیں گی۔ ان میں تھو ڑا بھی پانی نہیں رہے گا۔ پانی کے سبھی پودے مرجھا جا ئیں گے۔
7 وہ سبھی پو دے جو ندی کے کنارے اُگے ہو ں گے سو کھ جا ئیں گے اور پھر اڑ کر دور چلے جا ئیں گے ،غائب ہو جا ئیں گے۔ یہاں تک کہ وہ پو دے بھی جو ندی کے منہ پر ہوں گے وہ بھی نیست و نابود ہو جا ئیں گے۔
8 “ماہی گیر اور وہ سبھی لوگ جو دریائے نیل سے مچھلیاں پکڑا کر تے ہیں غمزدہ ہو کر ماتم کریں گے اور وہ سبھی جو دریائے نیل میں ہُک جال ڈالتے تھے چلا ئیں گے اور پست حوصلہ ہو جا ئیں گے۔
9 وہ لوگ جو کتان یا سوت سے کپڑا بناتے تھے ماتم کریں گے کیوں کہ ان کے پاس کام کر نے کے لئے کچھ بھی نہ ہو گا۔
10 بُنکر اور مزدور غمزدہ اور افسردہ ہو ں گے۔
11 “ضعن کے شہزادے بالکل احمق ہیں۔فرعون کے سب سے دانشمند مشیروں کی مشورہ بے وقوفانہ ہے۔ لیکن تم فرعون سے کیسے کہہ سکتے ہو کہ میں دانشمندوں کا فرزند اور شابانِ قدیم کی نسل سے آیا ہوں۔”
12 اے مصر! تیرے دانشمند کہاں ہیں ؟ ان دانشمندوں کو خداوند قادر مطلق نے مصر کے خلاف جو منصوبہ بنایا ہے ا سکا پتا لا کر تمہیں بتا ئے۔
13 ضعن کے قائدین احمق بن گئے ہیں۔نوف کے قائدین نے فریب کھا یا ہے اور جن پر مصری قبیلوں کے قائدین نے مصر کو گمراہ کیا ہے۔
14 خداوند نے ان لوگو ں کے قائدین کو الجھن میں ڈا ل دیا ہے اور وہ لوگ مصر کو ان کے سب کا موں میں گمرا ہی میں لے گئے ہیں مصر ایک نشہ آور کی طرح ہے جو اپنے قئے پر لوٹتے ہیں۔
15 مصر کے لئے کو ئی کسی قسم کا بھلا ئی نہیں کر سکے گا ، پھر چا ہے “سر ہو یا دُم ” چا ہے “کھجور کی شاخیں ہو ں یا سر کنڈے۔” 19:15 سر … سر کنڈے اس
16 اس وقت مصر کے با شندے خوفزدہ عورتوں کی مانند ہو جا ئیں گے۔ وہ خداوند قادر مطلق سے ڈریں گے کیونکہ وہ ان لوگو ں کو سزا دینے کے لئے اپنا ہا تھ اوپر اٹھا ئے گا۔
17 مصر کے سبھی لوگو ں کے لئے یہودا ہ کی زمین خوف کا سبب ہو گی۔ مصر کا ہر باشندہ یہودا ہ کانام سن کر خوفزدہ ہو جا ئے گا۔ایسا اس لئے ہو گا کیونکہ خداوند قادر مطلق نے ان کے خلاف یہی منصوبہ بنایا ہے۔
18 اسوقت مصر میں ایسے پانچ شہر ہو ں گے جہاں لوگ کنعان کی زبان ( یہودی زبان ) بو لیں گے اور لوگ خداوند قادر مطلق کی پیر وی کی قسم کھا ئیں گے۔ان شہروں میں سے ایک شہر ” شہر آفتاب 19:19 شہر آفتاب یہ ” کہلا ئے گا۔
19 اس وقت مصر کے درمیان میں خداوند کے لئے ایک قربان گا ہ ہو گی مصر کی سرحد پر خداوند کو احترام کر نے کے لئے ایک ستون ہو گا۔
20 اور وہ ملک مصر میں خداوند قادر مطلق کے لئے ایک نشان اور گواہ ہو گا۔ جب وہ لوگ ستمگرو ں کے ظلم کی وجہ سے خداوند سے فریاد کریں گے تو وہ ان لوگو ں کے لئے ایک نجات دہندہ اور بچا ؤ کر نے وا لا بھیجے گا اور وہ ان کو بچا ئے گا۔
21 اور خداوند اپنے آپ کو مصر یو ں پر ظا ہر کرے گا۔ اور اس وقت مصری خدا کو پہچانیں گے اور جانورو ں کی قربانیوں اور اناجوں کے نذرانوں سے اس کی عبادت کریں گے۔ وہ خداوند سے عہد کریں گے اور اسے پو را کریں گے۔
22 خداوند مصر کے لوگو ں کو سزادے گا لیکن ایسے زخموں سے جو کہ بھر جائے گا۔ اور وہ خداوند کی جانب لوٹ آئیں گے۔ خداوند ان کی دعائیں سنے گا اور انہیں شفا بخشے گا۔
23 اس وقت مصر سے اسور تک جانے وا لی ایک شا ہراہ ہو گی۔ اور اسوری مصر میں آئیں گے اور مصری اسور کو جا ئیں گے۔ مصری اسوریو ں کے ساتھ ملکر خداوند کی عبادت کریں گے۔
24 اس وقت اسرائیل مصر اور اسور کے ساتھ ایک اتحاد کے طور پر شامل ہو جا ئے گا اور یہ رو ئے زمین کے لوگو ں کے لئے ایک برکت ہو گی۔
25 خداوند قادر مطلق ان ملکوں کو بر کت بخشے گا اور وہ کہے گا، “میں اپنے مصر کے لوگوں، اور میرے ہاتھ کی دستکاری اسور اور میرے خاص میراث اسرائیل کو بر کت بخشتا ہوں !”