2
خداوند کا فرشتہ جلجال شہر سے بوکیم گیا۔ فرشتہ نے خداوند کا ایک پیغام بنی اسرا ئیلیوں کو دیا۔ پیغام یہ تھا :“ تم مصر میں غلام تھے۔ لیکن میں نے تمہیں آزا د کیا اور میں تمہیں مصر سے باہر لا یا۔ میں تمہیں اس ملک میں لا یا جسے تمہا رے باپ داد اکو دینے کے لئے میں نے وعدہ کیا تھا میں نے کہا ، میں تم سے کبھی اپنا معاہدہ نہیں تو ڑونگا۔ لیکن اس کے بدلے تمہیں اس زمین پر رہنے وا لے لوگوں کے ساتھ کو ئی معاہدہ نہیں کرنا ہے۔ تم ان لوگوں کی قربان گا ہوں کو ضرور تباہ کرو۔ پھر بھی تم نے میری نہیں سنی تم ایسا کیسے کر سکتے ہو ؟
“ میں نے بھی کہا ، ’میں اس ملک سے لوگوں کو اور باہر نہیں ہٹا ؤں گا۔ یہ لوگ تمہا رے لئے مسئلہ بنیں گے وہ تمہا رے لئے پھندا بنیں گے۔ انکے جھو ٹے دیوتا تمہیں پھنسانے کے لئے جال کی مانند بن جا ئیں گے۔”‘
اور تب جب خداوند کا پیغام فرشتہ نے بنی اسرا ئیلیوں کو دیا تو لوگ زارو قطار روئے۔ اس لئے بنی اسرا ئیلیوں نے خداوند کے لئے قربانیاں پیش کیں۔
تب یشوع نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے گھر واپس جا سکتے ہیں اس لئے ہر ایک خاندانی گروہ اپنی زمین کا علاقہ لینے گیا اور اس میں رہے۔ بنی اسرا ئیلیوں نے اس وقت تک خداوند کی خدمت کی جب تک یشوع زندہ تھے۔ اُ ن بزرگوں کی زندگی میں بھی وہ خداوند کی خدمت کرتے رہے جو یشوع کے بعد بھی زندہ رہے۔ وہ قائدین تھے جنہوں نے خداوند کے اس عظیم کارنامے دیکھے تھے۔ جسے انہوں نے بنی اسرا ئیلیوں کے لئے کیا تھا۔ نون کے بیٹے یشوع جو خداوند کا خادم تھا ۱۱۰ سال کی عمر میں انتقال کیا۔ بنی اسرائیلیوں نے یشوع کو دفنا یا۔ یشوع کو زمین کے اس علاقے میں دفنا یا گیا جو اسے دی گئی تھی۔ وہ زمین تمنت حرس میں تھی جو افرا ئیم کے پہا ڑی علاقہ میں جعس پہا ڑی کے شمال میں تھی۔
10 وہ نسل بھی مر گئی اور دفنا دی گئی۔ اور نئی نسل نے جو اس کی جگہ لی نہ تو خداوند کو جانا اور نہ ہی خداوند کے عظیم کارنا مے کو جسے وہ اسرا ئیلیوں کے لئے کیا تھا۔ 11 اس لئے بنی اسرا ئیلیوں نے ا ن کاموں کو کیا جسے خداوند نے بُرا سمجھا تھا۔ ان لوگوں نے بعل کی مورتی کی خدمت کرنی شروع کردی تھی۔ 12 خداوند بنی اسرا ئیلیوں کو مصر سے باہر لا یا تھا اور ان لوگوں کے اجداد نے خداوند کی عبادت اورخدمت کی تھی۔ لیکن بنی اسرائیلیوں نے خداوند کو چھو ڑ دیا۔ انہوں نے اطراف کے لوگوں کے جھو ٹے دیوتاؤں کی پیر وی کرنی اور پرستش کرنی شروع کی۔ ان لوگوں نے ان دیوتاؤں کی پرستش کی اس لئے خداوند کو غصّہ آیا۔ 13 بنی اسرا ئیلیوں نے خداوند کے راستے پر چلنا چھو ڑ دیا۔ اور بعل اور عستارات کی پرستش کرنے لگے۔
14 خداوند بنی اسرا ئیلیوں پر بہت غصّہ کیا اسلئے خداوند نے دشمنوں کو بنی اسرا ئیلیوں پر حملہ کرنے دیا۔ اور ان کی جگہ لینے دی۔ ان کے اطراف رہنے وا لے دشمنوں کو خداوند نے انہیں شکست دینے دی۔ بنی اسرا ئیل اپنی حفاظت اپنے دشمنوں سے نہیں کر سکے۔ 15 جب بھی بنی اسرائیل جنگ لڑنے کے لئے نکلے تو وہ ہا ر گئے وہ اس لئے ہار گئے کیوں کہ خداوند ان کے ساتھ نہیں تھا۔ خداوند نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ وہ شکست کھا ئیں گے۔ اگر وہ اطراف کے اپنے لوگوں کے جھو ٹے خداؤں کی خدمت کرینگے تو وہ لوگ بہت زیادہ پریشانی جھیلے۔
16 تب خداوند نے قائدین کو چنا جو کہ قاضی کہلا ئے۔ ان قاضیوں نے بنی اسرا ئیلیوں کو اُن دشمنوں سے بچا یا جنہوں نے ان کی ملکیت کو ہڑپ لئے تھے۔ 17 تا ہم اسرا ئیلی لوگوں نے بھی اپنے قاضیوں کی ایک نہ سنی۔ بنی اسرا ئیل خدا کے ساتھ وفادار نہیں تھے۔ وہ جھو ٹے خداؤں کی راہ پر چل رہے تھے۔ ماضی میں بنی اسرا ئیلیوں کے باپ دادا خدا کے حکم کی تعمیل کر تے تھے۔ لیکن اب بنی اسرا ئیل اپنے باپ دادا کے راستوں سے مُڑ گئے تھے اور انہوں نے خداوند کے حکم کی تعمیل کر نی چھوڑدی تھی۔
18 جب بھی خداوند نے بنی اسرا ئیلیوں کی حفاظت کے لئے منصف کو بھیجا اس نے اس منصف کی مدد کی۔ تب منصف نے ان لوگوں کی ان کے دشمنوں سے اس وقت تک حفاظت کی جب تک وہ زندہ رہے۔ خداوند نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ اس کو بنی اسرائیلیوں پر افسوس ہوا جب ان کے دشمن ان کو نقصان پہو نچا تے تو وہ سب مدد کے لئے چلاّتے تھے۔ 19 لیکن جب سارے منصف مر گئے تو بنی اسرا ئیلیوں نے پھر گناہ کئے اور جھو ٹے خدا ؤں کی پرستش شروع کی۔ بنی اسرا ئیل بہت ضدّی تھے۔ انہوں نے اپنے گنا ہوں کے راستے بدلنے سے انکار کیا۔
20 اس طرح بنی اسرا ئیلیوں پر خداوند بہت غصّہ ہوا اور ا س نے کہا ، “اس ملک کے لوگوں نے معاہدہ کو تو ڑا ہے جسے میں نے ان کے باپ دادا کے ساتھ کیا تھا۔ انہوں نے میری نہیں سنی۔ 21 اس لئے میں انلوگوں کے لئے ، اب اور اس ملک کے قوموں میں سے کسی کو بھی جسے یشوع چھو ڑ کر مرے شکست نہیں دوں گا۔ 22 میں ان قوموں کا استعمال بنی اسرا ئیلیوں کی جانچ کے لئے کروں گا میں یہ دیکھوں گا کہ بنی اسرا ئیل اپنے خداوند کا حکم ویسا ہی مانتے ہیں یا نہیں جیسا کہ اُن کے باپ دادا مانتے تھے۔” 23 گزرے وقتوں میں خداوند نے ا ن قوموں کو ان ملکو ں میں رہنے دیا تھا۔ خداوند نے جلدی سے ان قوموں کو اپنا ملک نہیں چھو ڑنے دیا۔ اس نے انہیں شکست دینے میں یشوع کی فوج کی مدد نہیں کی۔
1:10+عنک1:10نامی شخص کے تین بیٹے تھے وہ بہادر تھے ، دیکھو گنتی ۲۲: ۱۳1:14+یا1:14عکسہ نے غتنی ایل سے کہا1:15+برا1:15ئے مہربانی مجھے “ خوش آمدید کر ” یا “ مجھے پانی کا ایک جھرنا عطا کر۔””1:17+اس1:17نام کے معنی مکمل تبا ہی ۔