7
صبح یرُ بعل ( جدعون ) اور اس کے سب لوگوں نے اپنے خیمے حرود کے چشمہ پر ڈا لے۔ مدیانی لوگ جدعون اور اس کے آدمیوں کے جواب میں ڈیرہ ڈا لے تھے۔ مدیانی لوگ مورہ نامی پہا ڑوں کے نیچے وادی میں ڈیرے ڈا لے تھے یہ جدعو ن اور اس کے آدمیوں کے شمال میں تھے۔
تب خداوند نے جدعون سے کہا ، “میں تمہا رے آدمیوں کی مدد مدیانی لوگوں کو شکست دینے کے لئے کرنے جا رہا ہوں لیکن تمہا رے پاس اس کام کے لئے ضرورت سے زیادہ آدمی ہیں۔ میں نہیں چاہتا کہ بنی اسرا ئیل مجھے بھول جا ئیں اور شیخی کریں کہ انہوں نے صرف اپنی حفا ظت کی۔ اس لئے اپنے لوگوں میں اعلان کرو کہ جو بھی جنگ سے ڈر رہا ہے اپنے گھر واپس جا سکتا ہے۔”
اس وقت ۰۰۰,۲۲ آدمیوں نے جِدعون کو چھو ڑا اور وہ اپنے گھر لوٹ گئے۔ لیکن پھر بھی ۰۰۰,۱۰ آدمی جنگ کا سامنا کرنے کے لئے تیار تھے۔
تب خداوند نے جدعون سے کہا ، “اب بھی ضرورت سے زیادہ لوگ ہیں ان لوگوں کو پانی کے پاس لے آؤ اور وہاں میں ان کی آزما ئش تمہا رے لئے کرو ں گا۔ اگر میں کہوں گا یہ آدمی تمہا رے ساتھ جا ئے گا تو وہ جا ئے گا۔ اگر میں کہوں گا کہ یہ آدمی تمہا رے ساتھ نہیں جا ئے گا تو وہ نہیں جا ئے گا۔”
اس لئے جدعون لوگوں کو پانی کے پاس لے گیا۔ اس پانی کے پاس خداوند نے جدعون سے کہا ، “اس طرح لوگوں کو الگ کرو: جو آدمی کتے کی طرح لپ لپ کرکے پانی پئیں گے وہ ایک قطار میں ہو نگے جو پانی کے لئے جھکیں گے دوسری قطار میں ہو ں گے۔”
وہا ں۳۰۰ آدمی ایسے تھے جنہوں نے پانی منہ تک لا نے کے لئے اپنے ہا تھوں کا استعمال کیا اور اسے کتے کی طرح لپ لپ کرکے پیا۔ باقی لوگ گھٹنوں کے بل جھکے اور انہوں نے پانی پیا۔ تب خداوند نے جدعون سے کہا ، “میں ۳۰۰ آدمیوں کا استعمال کروں گا جنہوں نے کتے کی طرح لپ لپ کر کے پانی پیا۔ میں انہی لوگوں کو استعمال تمہا ری حفاظت کرنے کے لئے کروں گا۔ اور میں تمہیں مدیانی لوگوں کو شکست دینے دوں گا۔ دوسرے لوگوں کو اپنے گھر واپس جانے دو۔”
اس لئے جدعون نے اسرائیل کے باقی لوگوں کو گھر بھیج دیا۔ لیکن جدعون نے ۳۰۰۰ آدمیوں کو اپنے ساتھ رکھا۔ اُن ۳۰۰ آدمیوں نے دوسرے جانے وا لے آدمیوں کے کھانے کی اشیاء اور بگل کو رکھ لیا۔
مدیانی لوگ جدعون کی خیمے کے نیچے وادی میں ڈیرے ڈالے تھے۔ تب اس رات خداوند نے جدعون سے باتیں کیں۔ خداوند نے اس سے کہا ، “اٹھو جدعون ! مدیانی لوگوں کی چھا ؤنی میں جا ؤ۔ میں تمہیں ان لوگوں کو شکست دینے دو ں گا۔ 10 لیکن تم اکیلے وہاں جانے سے ڈرتے ہو تو اپنے نوکر فوراہ کو اپنے ساتھ لے لو۔ 11 مدیانی لوگوں کے خیمہ میں جا ؤ اور سنو کہ وہ لوگ کیا باتیں کر رہے ہیں۔ جب تم یہ سن لو کہ وہ کیا کہہ ر ہے ہیں۔ تب تم اس خیمہ پر حملہ کر نے سے نہیں ڈرو گے۔”
اس لئے جدعون اور اس کا نوکر فوراہ دونوں دشمن کے خیمہ کے کو نے پر پہو نچے۔ 12 مدیانی ،عمالیقی اور مشرق کے دوسرے سب لوگ ا س وادی میں ڈیرہ ڈالے تھے۔ وہاں وہ اتنی بڑی تعداد میں تھے جیسا کہ ٹڈّی جھنڈ۔ ایسا ہوا کہ ان لوگوں کے پاس اتنے اونٹ تھے جتنے سمندر کے کنا رے ریت کے ذرّات۔
13 جب جدعون دشمنوں کے خیموں میں پہو نچا اس نے ایک آدمی کو باتیں کرتے سنا۔ وہ آدمی اپنے دیکھے ہو ئے خواب کو اسے بتا رہا تھا۔ وہ آدمی کہہ رہا تھا ، “میں نے یہ خواب دیکھا کہ مدیان کے لوگوں کے خیمہ میں ایک گول روٹی چکر کھا تی ہو ئی آئی اس رو ٹی نے خیمہ پر اتنی بڑی چوٹ کی کہ خیمہ پلٹ گیا اور گر کر بچھ گیا۔
14 اس آدمی کا دوست اس خواب کی تعبیرجا نتا تھا۔ وہ اس سے کہا ، “تمہا رے خواب کی صرف ایک ہی تعبیر ہے تمہا را خواب یو آس کے بیٹے جدعون بنی اسرا ئیلی کی طاقت کے بارے میں ہے۔ خدا جدعون کو مدیانی کی تمام فوج کو شکست دینے دے گا۔ ”
15 جس وقت جدعو ن نے خواب کے بارے میں سنا اور اس کی تعبیر سمجھا تو وہ خدا کے سامنے جھکا تب جدعو ن بنی اسرا ئیل کے خیمے میں واپس ہوا۔ جدعو ن نے لوگوں کو باہر بلا یا ، “تیار ہو جا ؤ۔ خداوند مدیانی لوگوں کو شکست دینے میں ہماری مدد کرے گا۔” 16 پھر جِد عون نے ۳۰۰ آدمیوں کو تین گروہوں میں تقسیم کیا۔ جِدعون نے ہر آدمی کو ایک بگل دی اور ایک خالی مرتبان دیا ہر ایک مرتبان میں ایک جلتی مشعل تھی۔ 17 جب جِد عون نے لوگوں سے کہا ، “مجھے دیکھتے رہو اور جو میں کروں وہی کرو۔ میرے پیچھے پیچھے دشمن کے خیموں کے کونے تک چلو جب میں خیمہ کے کونے پر پہونچ جاؤں ٹھیک وہی کرو جو میں کروں۔ 18 تم سبھی خیموں کو گھیر لو۔ میں اور میرے ساتھ کے سب لوگ اپنی بِگل بجائیں گے تو تم لوگ بھی اپنی بگل بجانا۔ تب ان الفاظ کے ساتھ خدا وند کے لئے اور جدعون کے لئے زور سے چلا ؤ۔”
19 اس طرح جدعون اور اس کے ساتھ کے ۱۰۰ آدمی دشمن کے کونے پر آئے وہ دشمن کے خیمہ میں ان کے پہریداروں کی تبدیلی کے بالکل بعد آئے۔ یہ آدھی رات کو ہوا جِدعون اور اسکے آدمیوں نے بِگل کو بجایا اور اپنے گھڑوں کو پھو ڑا۔ 20 تب جدعون کے تین گروہوں نے اپنی بگل بجائے اور اپنے مرتبانوں کو پھوڑا اُس کے لوگ اپنے بائیں ہاتھ میں مشعل لئے ہوئے اور دائیں ہاتھ میں بگل لئے ہوئے تھے۔ جب وہ لوگ بگل بجائے ، “تو چلائے ” ایک تلوار خدا وند کے لئے اور ایک تلوار جِدعون کے لئے۔
21 جِد عون کا ہر ایک آدمی خیمہ کے چاروں طرف اپنی جگہ پر کھڑا رہا لیکن خیموں کے اندر مدیانی لوگ چلاّنے اور بھاگنے لگے۔ 22 جب جِدعون کے ۳۰۰ آدمیوں نے اپنے بگل بجا ئے تو خدا وند نے مدیانی لوگوں کو آپس میں ایک دوسرے کو تلواروں سے مارنے دیا۔ دُشمن کی فوج بیت سطّہ کے شہر کو بھا گ گئی جو صریرات شہر کی طرف ہے۔ وہ آدمی ابیل محولہ شہر کی سرحد تک بھا گے جو طبّات شہر کے قریب ہے۔
23 تب نفتالی ، آشر اورمنسّی کے خاندانوں کی فوجیں بلائی گئیں تھیں تب انہوں نے مدیانی لوگوں کا پیچھا کیا۔ 24 جِدعون نے افرائیم کے تمام پہاڑی علاقے میں قاصد بھیجے قاصدوں نے کہا ، “آگے آؤ اور مدیانی لوگوں پر حملہ کرو بیت برّہ تک دریا پر قبضہ کرو اور دریائے یردن پر ان مدیانی لوگوں کے وہاں پہونچنے سے پہلے کرو۔”
اس لئے انہوں نے افرائیم کے خاندانی گروہ کے سبھی لوگوں کو بلایا۔ انہوں نے بیت برّہ تک دریا پر قبضہ کیا۔ 25 افرائیم کے لوگوں نے مدیانی لوگوں کے دو قائدین کو پکڑا ان دونوں قائدین کا نام عوریب اور زئیب تھا۔ افرائیم کے لوگوں نے عوریب کو عوریب کی چٹان نامی جگہ پر مار ڈالا اور زئیب کو زیب کی مئے کی کولھو ں نامی جگہ پر مار ڈالا۔ افرائیم کے لوگوں نے مدیانی لوگوں کا پیچھا جاری رکھا۔ لیکن پہلے انہوں نے عوریب اور زئیب کے سروں کو کاٹا اور سروں کو جِد عون کے پاس لے گئے۔ جدعون دریائے یردن کو پار کرنے والے گھاٹ پر تھا۔
1:10+عنک1:10نامی شخص کے تین بیٹے تھے وہ بہادر تھے ، دیکھو گنتی ۲۲: ۱۳1:14+یا1:14عکسہ نے غتنی ایل سے کہا1:15+برا1:15ئے مہربانی مجھے “ خوش آمدید کر ” یا “ مجھے پانی کا ایک جھرنا عطا کر۔””1:17+اس1:17نام کے معنی مکمل تبا ہی ۔3:31+یہاں3:31اس کا مطلب کنعانی جنگ کی دیوی۔اس کا مطلب شمجر کا با پ یا ماں ہو سکتا ہے یا یہ ہو سکتا ہے شمجر عظیم سپا ہی۔5:14+وہ5:14علاقہ جس میں افرائیم کے خاندانی گروہ بسے تھے۔ دیکھو قضا ة ۱۵ : ۱۲6:32+اس6:32عبرانی لفظ کا معنی بعل کو بحث کر نے دو۔