9
ابی ملک یُر بعّل ( جدعون ) کا بیٹا تھا۔ ابی ملک اپنے چچاؤں کے پاس گیا جو شہر سکم میں رہتے تھے۔ا س نے اپنے چچاؤں سے اور اس کی ماں کے خاندان سے کہا ، “ سکم شہر کے قائدین سے یہ سوال پو چھو’ یرُ بعّل کے ۷۰ بیٹوں کی حکومت ہو نا اچھا ہے یا کسی ایک آدمی کی حکومت ہو نا بہتر ہے ؟ ‘یاد رکھو میں تمہا را رشتے دار ہوں۔‘
ابی ملک کے چچاؤں نے سِکم کے قا ئدین سے بات کی اور ان سے وہ سوال کیا سِکم کے قائدین نے ابی ملک کے ساتھ چلنا طئے کیا۔ قائدین نے کہا ، “آخر کا ر وہ ہمارا بھا ئی ہے۔” اس لئے سکم کے قائدین نے ابی ملک کو ۷۰ چاندی کے ٹکڑے دیئے وہ چاندی بعل بریت دیوتا کی ہیکل کی تھی۔ ابی ملک نے چاندی کا استعمال ان آدمیوں کو کام پر لگانے کے لئے کیا جو کہ جنگلی اور بے کا ر تھے۔ یہ آدمی ابی ملک کے پیچھے چلتے رہتے جہاں وہ جا تا۔
ابی ملک عفُرہ شہر کو گیا جو اس کے باپ کے رہنے کی جگہ تھی۔ اس شہر میں ابی ملک نے اپنے ۷۰ بھا ئیوں کو مار ڈا لا وہ ۷۰ بھا ئی ابی ملک کے باپ یرُ بعل کے بیٹے تھے۔ اس نے سب کو ایک ہی وقت مار ڈا لا لیکن یرُ بعل کا سب سے چھو ٹا بیٹا ابی ملک سے دور چھپ گیا اور بھاگ نکلا سب سے چھو ٹے بیٹے کانام یُوتام تھا۔
تب سکم شہر کے تمام قائدین اور مِلّو محل کے سب لوگ ایک ساتھ آئے۔ وہ تمام لوگ بڑے درخت کے پاس جو ستون کے قریب تھا جمع ہو ئے ابی ملک کو اپنا بادشاہ بنا یا۔
یو تام نے سنا کہ شہر سکم کے قائدین نے ابی ملک کو بادشاہ بنا یا۔ جب اس نے یہ سُنا تو وہ گیا اور وہ گرزیم کی پہا ڑی کی چوٹی پر کھڑا ہوا۔ یو تام نے لوگوں کو یہ کہانی چلاکر سُنا ئی :
 
“سِکم کے لوگو میری بات سُنو ! اور تب آپ کی بات خدا سنے گا۔
ایک دن درختوں نے اپنے اوپر حکومت کرنے کے لئے ایک بادشاہ چننے کا تہیہ کیا۔ درختوں نے زیتون کے درخت سے کہا ، “ تم ہمارے اوپر بادشاہ بنو۔”
لیکن زیتون کے درخت نے کہا ، “آدمی اور دیوتا میری تعریف میرے تیل کے لئے کرتے ہیں کیا میں جا کر دوسرے درختوں پر حکومت کرنے کے لئے اپنا تیل بنا نا بند کردوں؟ ”
10 تب درختوں نے انجیر کے درخت سے کہا ، “آؤ اور ہمارے بادشاہ بنو ”
11 لیکن انجیر کے درخت نے جواب دیا ، “کیا میں صرف جا کر دوسرے پیڑوں پر حکومت کرنے کے لئے اپنے میٹھے اور اچھے پھل پیدا کرنا بند کردوں؟ ”
12 تب درختوں نے انگور کی بیل سے کہا ،، “آؤ اور ہمارے بادشاہ بنو۔”
13 لیکن انگور کی بیل نے جواب دیا ، “میرے انگور کا رس آدمیوں اور بادشاہوں کو خوش کرتا ہے کیا مجھے دوسرے درختوں پر حکومت کرنے کے لئے رس پیدا کرنا بند کردینا چا ہئے ؟ ”
14 آ خر میں درختوں نے کانٹے دار جھا ڑی سے کہا ، “آ ؤ اور ہمارے بادشاہ بنو۔”
15 لیکن کانٹے دار جھا ڑی نے درختوں سے کہا ، “اگر تم حقیقت میں اپنے اوپر بادشاہ بنا نا چا ہتے ہو تو آ ؤ اور میرے ساتھ میں پناہ لو۔ لیکن اگر تم ایسا نہیں کرنا چا ہتے تو اس کانٹے دار جھا ڑی سے آ گ نکلنے دو اور اس آ گ کو لبنان کے بلوط کے درختوں کو جلانے دو۔ ”
 
16 “ اس کہانی کی روشنی میں ، اگر تم کو سچ مچ اس وقت پورا اعتماد تھا جب تم لوگوں نے ابی ملک کو اپنا بادشاہ بنا یا تھا تو شاید کہ اس وقت تم اس سے خوش تھے۔ اور اگر اسکو بادشاہ بنا کر تم یرُ بعّل اور اسکے خاندان کے لئے منصف ہو ، اور تم بعّل کے ساتھ وہی سلوک کرتے ہو جسکا وہ حقدار ہے تو ٹھیک ہے ! 17 لیکن سو چیں کہ میرے باپ نے آ پ لوگوں کے لئے کیا کیا ہے ؟ میرا باپ آپ لوگوں کیلئے لڑا۔ انہوں نے اپنی زندگی کو اس وقت خطرہ میں ڈا لا جب انہوں نے آپ لوگوں کو مدیانی لوگوں سے بچایا۔ 18 “لیکن اب آپ لوگ میرے باپ کے خاندان سے مُڑ گئے ہیں۔ آپ لوگوں نے میرے باپ کے ۷۰ بیٹوں کو ہی پتھر پر مار ڈا لے ہیں۔ آ پ لوگوں نے ابی ملک کو سِکم کا بادشاہ بنا یا ہے وہ میرے باپ کی باندی ( غلام ) لڑکی کا بیٹا ہے۔ آپ لوگوں نے ابی ملک کو صرف اس لئے بادشاہ بنا یا ہے کہ وہ آپ کا رشتہ دار ہے۔ 19 اس لئے اگر آج کے دن آپ یر بعل اور اس کے خاندان کے ساتھ راستبازی و صداقت رکھتے ہیں تو، تب ابی ملک کو اپنا بادشاہ بنا کر شاید آپ خوشی محسوس کر تے ہیں۔ اور شاید وہ بھی آپ لوگوں سے خوش ہے۔ 20 لیکن اگر یہ ایسا نہیں ہے تو ابی ملک کے یہاں سے آ گ آئے اور سکم شہر کے تما م قائدین ، اور ملّو کے محل کو اور ابی ملک کو تباہ کر دے۔ اور شکم شہر کے تمام قائدین اور ملّو کے محل سے آئے اورا بی ملک کو تباہ کر دے۔ ”
21 یو تام اتنا سب کہنے کے بعد بھاگ کھڑا ہوا وہ بھاگ کر بیر شہر کو گیا۔ یو تام اس شہر میں رہتا تھا کیوں کہ وہ اپنے بھا ئی ابی ملک سے خوف زدہ تھا۔
22 ابی ملک نے بنی اسرائیلیوں پر تین سال حکومت کی۔ 23-24 ابی ملک نے یُربعل کے ۷۰ بیٹوں کو مار ڈا لا۔ اور وہ سب ابی ملک کے اپنے بھا ئی تھے۔ سکم شہر کے قائدین نے اس بری حرکت کر نے میں اُس کی مدد کی تھی۔ اس لئے خدا وند نے ابی ملک اور سِکم کے قائدین کے درمیان جھگڑا شروع کر وایا اور اس لئے سکم کے قائدین نے ابی ملک کو نقصان پہونچانے کے لئے منصوبے بنائے۔ 25 اس سے دشمنی میں آکر سِکم کے قائدین نے پہاڑوں کی چوٹیوں پر آدمیوں کو حملہ کر نے کے لئے رکھا۔ تب ان لوگوں نے ادھر سے گزر نے والے سبھی لوگوں پر حملہ کیا اور انہیں لوٹا۔ ابی ملک کو ان حملوں کے بارے میں معلوم ہوا۔
26 جعل نامی ایک آدمی اُس کے بھا ئی سکم شہر کو آئے۔ جعل عبد نا می آدمی کا بیٹا تھا۔ سِکم کے قائدین نے جعل پر یقین کر نے اور اسکے ساتھ چلنے کا تہیہ کیا۔
27 ایک دن سکم کے لوگ اپنے باغوں میں انگور توڑنے گئے۔ لوگوں نے مئے بنانے کے لئے انگور کو نچوڑا اور تب انہوں نے اپنے دیوتا کی ہیکل پر ایک دعوت دی۔ لوگوں نے کھا یا اور انگور کا رس پیا۔ تب ابی ملک کو بد دعا دی۔
28 تب عبد کے بیٹے جعل نے کہا ، “ابی ملک آخر کو ن ہے کہ ہم سبھی سِکم کے لوگوں کو اسکی خدمت کرنی چاہئے ؟ ہم سب جانتے ہیں کہ ابی ملک یر بعل کے بیٹوں میں سے ایک ہے۔ اور ابی ملک نے زبول کو اپنا عہدے دار بنایا۔ ہمیں ابی ملک کی خدمت نہیں کرنی چاہئے۔ ہمیں حمور کے لوگوں کی خدمت کرنی چاہئے ( حمور سِکم کا باپ تھا )۔ 29 اگر آپ مجھے ان لوگوں کا سپہ سالار بنا تے ہیں تو میں ابی ملک سے نجات دلاؤں گا۔ میں اُس سے کہوں گا اپنی فوج کو تیار کرو اور جنگ کے لئے آؤ۔”
30 زبول سکم شہر کا صوبیدار تھا۔ زبُول نے سنا جو عبد کے بیٹے جعل نے کہا اور زبول بہت غصّے میں آیا۔ 31 زبُول نے ابی ملک کے پاس ارومہ شہر میں خبر رساں بھیجے۔ پیغام یہ ہے :
 
عبد کا بیٹا جعل اور جعل کے بھا ئی سِکم شہر کو آئے ہیں اور تمہارے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ جعل پورے شہر کو تمہارے خلاف کر رہا ہے۔ 32 اس لئے اب تمہیں اور تمہارے لوگوں کو رات میں اُٹھنا چاہئے اور شہر سے دور کھیتوں میں گھا ت لگانا چاہئے۔ 33 جب صبح سورج نکلے تو شہر پر حملہ کر دو۔ جب وہ اور وہ لوگ جو اسکے ساتھ ہیں جنگ لڑ نے کے لئے باہر آئیں تو تم اسکے ساتھ جو کرنا چاہتے ہو وہ کرو۔
 
34 اس لئے ابی ملک اور تمام فوجی رات کو اٹھے اور شہر کو گئے وہ فوجی چار گروہوں میں بٹ گئے۔وہ سِکم شہر کے پاس چھپ گئے۔ 35 عبد کا بیٹا جعل باہر نکلا اور سِکم شہر کے داخلہ کے دروازہ پر تھا جب جعل وہاں کھڑا تھا اُسی وقت ابی ملک اور اُس کے فوجی اپنی چھپنے کی جگہوں سے باہر آئے۔
36 جعل نے فوجوں کو دیکھا جعل نے زبُول سے کہا دھیان دو پہاڑوں سے لوگ نیچے اُتر رہے ہیں۔
لیکن زبول نے کہا ، “تم صرف پہاڑوں کے سائے دیکھ رہے ہو سائے لوگوں کی طرح دکھا ئی دے رہے ہیں۔”
37 لیکن جعل نے پھر کہا ، “دھیان رکھو ملک کی معو نینم نامی جگہ سے لوگ بڑھ رہے ہیں اور جادو گر کے درخت 9:37 جا دوگر کے درخت یہ سے ایک گروہ آرہا ہے۔” 38 تب زبول نے اس سے کہا ، “اب تمہاری وہ بڑی بڑی باتیں کہاں گئیں جو تم کہتے تھے۔” ابی ملک کون ہوتا ہے جس کی اطاعت میں ہم رہیں ؟ کیا وہ وہی لوگ نہیں ہیں جن کا تم مذاق اڑا تے تھے ؟ جاؤ اور ان سے لڑو۔”
39 اس لئے جعل سکم کے قائدین کو ابی ملک سے جنگ کرنے کے لئے لے گیا۔ 40 ابی ملک اور اسکی فوجوں نے جعل اور اسکے آدمیوں کا پیچھا کیا جعل کے لوگ سکم شہر کے پھا ٹک کی طرف پیچھے بھا گے۔ جعل کے بہت سے لوگ شہر کے پھا ٹک پر پہونچنے سے پہلے مار دیئے گئے۔
41 تب ابی ملک ارومہ شہر کو واپس آ گیا۔ زبول نے جعل اور اسکے بھا ئیوں کو سِکم شہر چھو ڑ نے کے لئے دباؤ ڈا لا۔
42 اگلے دن سِکم کے لوگ اپنے کھیتوں میں کام کرنے گئے۔ ابی ملک نے اس کے بارے میں معلوم کیا۔ 43 اس لئے ابی ملک نے اپنی فوجوں کو تین گروہوں میں بانٹا وہ سکم کے لوگوں پر اچانک حملہ کر نا چاہتا تھا۔ اس لئے اس نے اپنے آدمیوں کو کھیتوں میں چھپا یا۔ جب اس نے لوگوں کو شہر سے باہر آتے دیکھا تو وہ ٹوٹ پڑا اور اُن پر حملہ کر دیا۔ 44 ابی ملک اور لوگ شہر کے پھا ٹک کی طرف دوڑے اور پو زیشن لے لی۔ دوسرا و تیسرا گروہ کھیت میں لوگوں کے پاس دوڑ کر گئے اور اُنہیں مار ڈا لا۔ 45 ابی ملک اور اسکے فوجی سِکم شہر کے ساتھ تمام دن لڑے۔ ابی ملک اور اس کے فوجوں نے سِکم شہر پر قبضہ کر لیا۔ اور اُس شہر کے لوگوں کو مار ڈا لا۔ تب ابی ملک نے اس شہر کو مسمار کیا اور اس پر نمک چھڑکوادیا۔
46 جب سِکم کے مینار کے کچھ قائدین جو کچھ شہر میں ہوا اس کے بارے میں سنا تو وہ لوگ دیوتا ایل بریت کی ہیکل کے سب سے زیادہ محفوظ کمرے میں جمع ہو گئے۔
47 جب ابی ملک نے سنا سکم کے مینار کے تمام قائدین ایک ساتھ جمع ہو گئے ہیں ، 48 وہ اور اسکے آدمی ضلمون کی پہاڑی پر گئے۔ ابی ملک نے ایک کلہاڑی لی اور اس نے کچھ شا خیں کاٹیں اس نے ان شاخوں کو اپنے کندھے پر رکھی۔ تب اس نے اپنے ساتھ کے آدمیوں سے کہا ، “جلدی کرو جو میں کر رہا ہوں۔” 49 اس لئے ان لوگوں نے شاخیں کا ٹیں اور ابی ملک کے کہنے کے مطا بق کیا۔ اُنہوں نے سبھی شاخوں کا بعل بریت دیوتا کی ہیکل کے سب سے زیادہ محفوظ کمرے کے بر خلاف ڈھیر لگا دیا۔ تب انہوں نے شاخوں میں آ گ لگا دی اور کمرے میں لوگوں کو جلا دیئے اس طرح تقریباً سِکم کے مینار کے رہنے والے ایک ہزار عورتیں اور مرد مر گئے۔
50 تب ابی ملک اور اسکے ساتھی تیبِض شہر کو گئے۔ ابی ملک اور اسکے ساتھیوں نے تیبِض شہر پر قبضہ کر لیا۔ 51 لیکن تیبض شہر میں ایک مضبوط مینار تھا۔ اس شہر کی تمام عورتیں اور مرد اور اس شہر کے قائد اس مینار کے پاس بھاگ کر پہونچے۔ جب شہر کے لوگ مینار کے اندر گھس گئے تو انہوں نے اپنے پیچھے مینار کا دروازہ بند کر دیا۔ تب وہ مینار کی چھت پر چڑھ گئے۔ 52 ابی ملک اور اسکے ساتھی مینار کے پاس اس پر حملہ کر نے کے لئے پہونچے۔ ابی ملک مینار کی دیوار تک گیا وہ مینار کو آ گ لگانا چاہتا تھا۔ 53 جب ابی ملک دروازہ پر کھڑا تھا اسی وقت ایک عورت نے ایک چکّی کا پتھر اس کے سر پر پھینکا۔ چکّی کے پاٹ نے ابی ملک کی کھوپڑی کو چور چور کر ڈا لا۔ 54 ابی ملک نے جلدی سے اپنے اس نو کر سے کہا جو اس کے ہتھیار لئے چل رہا تھا ، “اپنی تلوار نکالو اور مجھے مار ڈا لو میں چاہتا ہوں کہ تم مجھے مار ڈا لو جس سے لوگ یہ نہ کہیں کہ ایک عورت نے ابی ملک کو مارڈا لا۔”اس لئے نو کر نے ابی ملک کو تلوار گھونپ دی اور ابی ملک مر گیا۔ 55 بنی اسرائیلیوں نے دیکھا کہ ابی ملک مر گیا اس لئے وہ سبھی اپنے گھروں کو واپس ہو گئے۔
56 اس طرح خدا نے ابی ملک کو اس کے تمام گناہوں کے لئے سزا دی۔ ابی ملک نے اپنے ۷۰ بھا ئیوں کو مار کر اپنے باپ کے خلاف گناہ کیا تھا۔ 57 خدا نے سکم شہر کے لوگوں کو بھی ان کے کئے گئے شرارتی کاموں کے لئے سزا دی۔ اس لئے سب کچھ ویسا ہی ہوا جیسا یربعّل کے بیٹے یوتام نے اپنی بد دعا میں کہا تھا۔
1:10+عنک1:10نامی شخص کے تین بیٹے تھے وہ بہادر تھے ، دیکھو گنتی ۲۲: ۱۳1:14+یا1:14عکسہ نے غتنی ایل سے کہا1:15+برا1:15ئے مہربانی مجھے “ خوش آمدید کر ” یا “ مجھے پانی کا ایک جھرنا عطا کر۔””1:17+اس1:17نام کے معنی مکمل تبا ہی ۔3:31+یہاں3:31اس کا مطلب کنعانی جنگ کی دیوی۔اس کا مطلب شمجر کا با پ یا ماں ہو سکتا ہے یا یہ ہو سکتا ہے شمجر عظیم سپا ہی۔5:14+وہ5:14علاقہ جس میں افرائیم کے خاندانی گروہ بسے تھے۔ دیکھو قضا ة ۱۵ : ۱۲6:32+اس6:32عبرانی لفظ کا معنی بعل کو بحث کر نے دو۔9:37+یہ9:37پہاڑی پر ایک جگہ ہے جو سِکم کے قریب ہے۔