24
خداوند نے موسیٰ سے کہا ، “بنی اسرائیلیوں کو حکم دو کہ زیتون سے نکالا ہوا خالص تیل لا ئیں۔ وہ تیل چراغوں میں جلا یا جا ئے گا۔ یہ چراغ بغیر بجھے لگا تار جلتے رہنا چا ہئے۔ ہا رون خیمٴہ اجتماع میں خداوند کے سامنے پردہ کے آگے چراغوں کو ترتیب دیگا اور اسے شام سے صبح تک لگا تا ر جلا ئے رکھے گا۔ یہ اصول تمہا ری تمام نسلوں کے لئے ہمیشہ رہے گا۔ ہا رو ن کو سو نے کا شمعدا ن پر خداوند کے سامنے چراغوں کو ہمیشہ ترتیب دے کر رکھنا چا ہئے۔
“اچھا با ریک آٹا اور اس کی ۱۲ روٹیاں بنا ؤ۔ ہر ایک رو ٹی کے لئے سولہ پیا لے آٹا کا استعمال کر نا چا ہئے۔ اُنہیں دو قطا روں میں سُنہرے میز پر خداوند کے سامنے رکھو۔ ہر قطار میں ۶ روٹیاں ہو نی چا ہئے۔ “ہر ایک قطا ر پر خالص لوبان رکھو۔ یہ رو ٹی کو تحفہ کے طور پر خدا وند کو پیش کر نے میں مدد کرے گی۔ ہر سبت کے دن ہا رون روٹیوں کو خدا کے سامنے رکھے گا۔ اسے وہ ہمیشہ کے لئے کرنا چا ہئے۔ بنی اسرائیلیوں کے ساتھ یہ معاہدہ ہمیشہ بنا رہے گا۔ وہ رو ٹی ہا رون اور اس کے بیٹوں کی ہو گی۔ وہ روٹیوں کو مقدس جگہ میں کھا ئیں گے کیوں کہ خداوند کے تحفوں میں سے وہ رو ٹی اس کے لئے سب سے مقدس ہے۔ یہ حصّہ ان کا ہمیشہ رہے گا۔”
10 ایک اسرائیلی عورت کا بیٹا تھا اُ سکا با پ مصری تھا۔ وہ اسرائیلی لوگوں کے درمیان گھوم رہا تھا اور اس نے چھا ؤ نی میں لڑنا شروع کیا۔ 11 اِسرائیلی عورت کے لڑکے نے خداوند کے نام کے با رے میں بُری باتیں کہنی شروع کیں۔ اِس لئے لوگ اُس لڑکے کو موسیٰ کے سامنے لا ئے۔ ( لڑکے کی ماں کا نام شیلو مت تھا۔ جو دان کے خا ندانی گروہ کے دیبری کی بیٹی تھی )۔ 12 لوگوں نے لڑ کے کو قیدی کی طرح اس وقت تک رکھا جب تک کہ صاف طور پر حکم معّین نہ کیا گیا۔
13 تب خداوند نے موسیٰ سے کہا ، 14 “خدا پر لعنت کر نے وا لے کو چھا ؤ نی سے با ہر لا ؤ۔ جن لوگوں نے لعنت کر تے سُنا انہیں اس کے سر پر ہا تھ رکھنا چا ہئے۔ 24:14 انہیں اس کے سر پر ہا تھ رکھنا چا ہئےجس ساری جما عت اسے موت کے گھا ٹ اتار نے کے لئے سنگسار کرے گی۔ 15 تمہیں بنی اسرائیلیوں سے کہنا چا ہئے : اگر کو ئی آدمی اپنے خدا کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو اسے اپنے گنا ہ کی سزا بھگتنی چا ہئے۔ 16 کو ئی شخص جو خداوند کے نام پر لعنت کر تا ہے تو اسے یقیناً مارڈا لنا چا ہئے۔ ساری جماعت کو اسے سنگسار کر کے مارڈالنا چا ہئے۔ جب کو ئی اسرائیلی شہری یا کو ئی غیر ملکی جو کہ تمہا رے درمیا ن رہتا ہو خداوند کے نام کے خلاف خدا کی شان میں گستاخی کرے تو اسے مار ڈالنا چا ہئے
17 “اور اگر کو ئی آدمی کسی دوسرے آدمی کو مار ڈالتا ہے تو اسے ضرور مار ڈالنا چا ہئے۔ 18 اگر کو ئی شخص کسی دوسرے شخص کے جانور کو مار ڈالتا ہے تو اس کے بدلے میں اسے دوسرا زندہ جانور اس کو دینا چا ہئے۔
19 “اگر کوئی شخص اپنے پڑوس میں کسی کو چوٹ پہونچاتا ہے تو اس شخص کو بھی اُسی طرح کی چوٹ پہونچانی چاہئے۔ 20 کوئی شخص کسی دوسرے شخص کی ہڈی توڑ دیتا ہے تو اسکی بھی ہڈی کے بدلے میں ہڈی تو ڑی جا سکتی ہے ، آنکھ کے بدلے میں آنکھ ، دانت کے بدلے میں دانت۔جیسا اس نے دوسرے کو زخمی کیا ہے اس لئے اسے بھی ویسا ہی زخمی کیا جا سکتا ہے۔ 21 اِس لئے اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے جانور کو مارے تو اُس کے بدلے میں اُسے ویسا ہی دُوسرا جانور دینا چاہئے۔ لیکن اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو مار ڈالتا ہے تو اسے ضرور ما دیا جانا چاہئے۔
22 “تم سب کے لئے برابر انصاف ہوگا۔ غیر ملکی باشندے کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کیا جانا چاہئے جیسا کہ اپنے شہری کے ساتھ کیا جاتا ہے کیوں کہ میں خدا وند تمہارا خدا ہوں۔ ”
23 تب موسیٰ نے بنی اسرائیلیوں سے بات کی اور وہ لوگ اس آدمی جس نے لعنت کی تھی کو خیمہ کے باہر ایک جگہ پر لائے۔ تب انہوں نے اسے پتھروں سے مار ڈالا۔ اسی طرح بنی اسرائیلیوں نے وہ
کیا جو خدا وند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔
14:10+یہ14:10لگ بھگ ایک پا ؤ لیٹر کے برا بر ہے-16:1+دیکھیں16:1احبار ۱۰ :۱۔۱۲16:8+اس16:8لفظ یا نام کا معنی نا معلوم ہے۔ ایسا معلوم ہو تا ہے کہ بکرا لوگوں کے گنا ہوں کو لے کر چلا گیا۔18:8+اُس18:8کا مطلب سوتیلی ماں-18:21+جھو18:21ٹا خدا ، لو گ اکثر اپنے بچوں کو مولک کی پر ستش کے لئے ماردیا کر تے ہیں۔19:13+دن19:13کے ختم ہو نے پر مزدور کو اُس کی مزدوری تمام کی تما م دینا چا ہئے۔ دیکھو متّی ۲۰:۱۔۱۳21:4+آقاکواپنے21:4لوگوں کے لئے نا پاک نہیں ہو نا چا ہئے۔23:27+“یوم23:27کفّارہ ”یہودیوں کا مخصوص مُقدّس دن اس دن اعلیٰ کاہن مُقدّس ترین جگہ جا تا ہے اور کفّارہ کی عید ادا کرتا ہے۔23:32+یہودیوں23:32کے وقت کے مطا بق دن سورج غروب کے وقت سے شروع ہو تا ہے۔24:14+جس24:14سے یہ ظا ہر ہو گا کہ سب لوگ اس آدمی کو سزا دینے میں حصّے دار ہیں۔