9
1 آٹھویں دن موسیٰ نے ہا رون اور اس کے بیٹوں کو بُلا یا۔ اس نے اسرائیل کے بزرگوں( قائدین ) کو بھی بُلا یا۔
2 موسیٰ نے ہا رون سے کہا ، “اپنے جانوروں کے جھنڈ میں سے ایک بچھڑا گناہ کے نذرانہ کے لئے اور ایک مینڈھا جلا نے کے نذرانہ کے لئے لو۔ ان دونو ں میں کو ئی عیب نہیں ہو نا چا ہئے۔ ان جانوروں کو خداوند کے لئے نذر کیا جا ئے گا۔
3 بنی اسرائیلیوں سے کہو ، ’ گناہ کی قربانی کے لئے ایک بکرا اور ایک بچھڑا اور ایک میمنہ جلا نے کی قربانی کے لئے لو۔ بچھڑا اور میمنہ دونوں ایک سال کا ہو نا چاہئے۔ اور ان میں کو ئی عیب نہیں ہو نا چا ہئے۔
4 ایک سانڈ اور ایک مینڈھا ہمدردی کی قربانی کے لئے لو۔ اُن جانوروں کو اور تیل ملے اناج کی قربانی کو لو اور ان تمام چیزوں کو خداوند کے واسطے قربانی کے طو ر پر پیش کرو۔ کیوں کہ آج خدا وند تمہا رے سامنے ظا ہر ہو گا۔”
5 تب تمام لوگ خیمٴہ اجتماع میں آئے اور وہ سب اُن چیزوں کو لا ئے جن کے لئے موسیٰ نے حکم دیا تھا۔ ان میں سے سب لوگ خداوند کے سامنے کھڑے ہو ئے۔
6 موسیٰ نے کہا ،“تمہیں وہی کرنا چا ہئے جیسا کہ خداوند نے حکم دیا ہے۔ اب تم لوگ خداوند کے جلا ل کو دیکھو گے۔”
7 تب موسیٰ نے ہا رون سے کہا ، “جا ؤ اور وہی کرو جس کے لئے خداوند نے حکم دیا تھا۔ قربان گا ہ کے پاس جا ؤ اور اپنے گنا ہ کی قربانی اور جلا نے کی قربانی چڑھا ؤ۔ یہ سب تمہیں اپنے اور اپنے لوگوں کے کفّارہ کی ادا ئیگی کے لئے پیش کر نا چاہئے۔ لوگوں کی لا ئی ہو ئی قربانی کو لو اور اُ سے خداوند کو پیش کرو۔ یہ اُن کے گنا ہوں کا کفا رہ ہو گا۔”
8 اس لئے ہا رون قربان گا ہ کے پاس گیا۔ اُس نے بچھڑے کو گناہ کی قربانی کے طور پر ذبح کیا جو کہ اُ سکے لئے تھی۔
9 اور ہا رون کے بیٹوں نے اپنے باپ کے پاس خون لا یا۔ ہا رون نے اپنی اُنگلی خون میں ڈا لی اور قربان گا ہ کے کو نوں پر اُسے لگا یا۔ تب ہا رون نے قربان گا ہ کی بُنیاد پر بچے ہو ئے خون کو اُنڈیلا۔
10 ہا رون نے گنا ہ کی قربانی سے چربی ، گردے اور کلیجے کو ڈھکنے وا لی چربی لی۔ اُ س نے اُنہیں قربانگاہ پر جلا یا۔ اس نے سب کچھ اسی طرح کیا جس طرح خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔
11 تب ہا رون نے چھا ؤنی کے با ہر گوشت اور چمڑے کو جلا یا۔
12 اس کے بعد ہا رون نے جلا نے کی قربانی کے لئے اس جانور کو ذبح کیا۔ ہا رون کے بیٹوں نے خون کو ہا رون کے پاس لا یا اور ہا رون نے اسے قربان گا ہ کے چاروں طرف ڈا لا۔
13 ہا رون کے بیٹوں نے جلا نے کی قربانی کے ٹکڑوں اور سرہا رون کو دیا۔ تب ہا رون نے انہیں قربانگاہ پر جلا یا۔
14 ہا رون نے جلا نے کی قربانی کے اندرونی حصوں اور پیروں کو دھو یا اور اُس نے انہیں بھی جلا نے کی قربانی کے اوپر قربانگا ہ پر جلا یا۔
15 پھر ہا رون نے لوگوں کے لئے قربانی لا یا اُ سنے ان لوگوں کے لئے گناہ کی قربانی وا لے بکرے کو ذبح کیا۔ اس نے بکرے کو پہلے کی طرح گنا ہ کی قربانی کے لئے چڑھا یا۔
16 ہا رون جلا نے کی قربانی کو لا یا اور اس نے وہ قربانی چڑھا ئی ویسے ہی جیسے خداوند نے حکم دیا تھا۔
17 ہا رون اناج کی قربانی کو قربانگا ہ کے پا س لا یا۔ اس نے مٹھّی بھر اناج لیا اور صبح کی جلا نے کی قربانی کے ساتھ اسے قربانگا ہ پر رکھا۔
18 ہا رون نے لوگوں کے لئے ہمدردی کی قربانی کے لئے سانڈ اور مینڈھے کو ذبح کیا۔ ہا رون کے بیٹوں نے خون ہا رون کے پاس لا یا۔ ہا رون نے اُس خون کو قربان گا ہ کے چاروں طرف اُنڈیلا۔
19 ہا رون کے بیٹوں نے سانڈ اور مینڈھے کی چربی دُم کی چربی کے ساتھ لا ئے۔ وہ اندرونی حصوں کو ڈھکنے وا لی چربی گردو ں اور کلیجہ کو ڈھکنے وا لی چربی بھی لا ئے۔
20 ہا رون کے بیٹوں نے چربی کے ان حصوں کو سانڈ اور مینڈھے کے سینے پر رکھا۔ ہا رون نے اسے قربان گا ہ پر جلا یا۔
21 جیسا کہ خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔ ہا رون نے سینے اور دائیں ران کو لہرا نے کی قربانی کے لئے خداوند کے سامنے ہا تھوں میں اوپر اٹھا یا۔
22 تب ہارون نے اپنے ہاتھ لوگوں کی طرف اٹھا ئے اور اُنہیں دعا دی۔ ہارون گناہ کی قربانی، جلانے کی قربانی اور ہمدردی کی قربانی کوچڑھانے کے بعد قربان گاہ سے نیچے اُترآئے۔
23 موسیٰ اور ہارون خیمہٴ اجتماع میں گئے اور پھر باہر آکر انہوں نے لوگوں کو دعائیں دیں۔ تب خدا وند کا جلال سب لوگوں کے سامنے ظا ہر ہوا۔
24 خدا وند سے آ گ باہر نکلی اور قربان گاہ پر کی جلانے کی قربانی اور چربی کو جلادی۔ جب تمام لوگوں نے یہ دیکھا تو انہوں نے چلّا یا اور اپنے چہروں کو زمین پر جھُکا لیا۔