6
1 اے میرے بیٹے اگر تو نے کسی دوسرے کی ضمانت دی ہے ، اگر تو کسی دوسرے شخص کے قرض کی ضمانت کے لئے راضی ہوا ہے ،
2 تو پھر تم اپنے کئے ہو ئے وعدہ میں پھنس چکے ہو۔ تمہا ری باتو ں نے تجھ کو پھنسا لیا ہے۔
3 تب اسے کرو ، تم اپنے آپ کو آزاد کرنے کے لئے اس کے پاس جا ؤ ،کیوں کہ تم اپنے پڑوسی کے رحم و کرم میں پڑے ہو ! خاکساری سے جا ؤ اور اپنے پڑوسی سے التجا کرو !
4 تو اپنی آنکھو ں میں نیند آنے نہ دے، تو اپنے پلکو ں کو بند ہو نے نہ دے۔
5 اپنے آپ کو ہرنی کی مانند شکاری کے ہا تھو ں سے آزاد کر اور اپنے آ پ کو چڑیا کی مانند چڑیمار کے پھندے سے آزاد کر۔
6 اے کا ہل شخص ، چیونٹی کی طرف دیکھ۔اسکی روشوں پر غور کر اور عقلمند بن جا۔
7 چیونٹی کا نہ کو ئی حکمراں نہ کوئی رہبر اور نہ کو ئی سپہ سالا ر ہے۔
8 تب بھی گرمی میں اپنی غذا جمع کر لیتی ہے اور فصل کٹا ئی کے وقت اپنی خوراک جمع کر لیتی ہے۔
9 کا ہل آدمی کب تک تو اس طرح پڑا رہے گا ؟ تو کب اپنی نیند سے اٹھے گا۔
10 تھوڑی سی نیند، “تھوڑی سی جھپکی ،اپنے ہا تھو ں کا تھو ڑا سا آرام۔”
11 اور یہاں اپنی غریبی میں رینگتا ہے ، یہ ایک ڈا کو کی طرح ہو گا جو تمہا رے سب سامانوں کو چرا لیا ہے۔
12 ایک بُرا اور بیکار شخص چاروں طرف جھوٹ بولتا پھرتا ہے۔
13 اور اپنی آنکھیں مار کر اور اپنے ہا تھ اور پیر کے اشاروں سے لوگو ں کو بہکاتا ہے۔
14 وہ برا ئی کے منصوبے بنا تے ہیں اور ہر وقت مصیبت کھڑی کر تے ہیں۔
15 لیکن اس کو سزا ملے گی۔اچانک تبا ہی اسے برباد کر دے گی۔آفت اس پر آئے گی کو ئی ا و ر چارہ نہ ہو گا۔
16 خداوند ان چھ چیزوں سے نفرت کرتا ہے اور ساتویں سے اسے کرا ہت ہے۔
17 آنکھیں جس سے ظا ہر ہو کہ مغرور ہے
اور زبان جو جھوٹ بو لے۔
ہا تھ جن سے بے گناہ آدمی کو مار دیا جا ئے۔
18 ایسا دل جو بُری چیزوں کے منصوبے باندھے۔
پا ؤں جو برے کاموں کو کرنے کے لئے دوڑیں۔
19 ایک جھو ٹا گواہ جو عدا لت میں جھو ٹی گوا ہی دیتاہے،
ایک شخص جو بھا ئیوں کے بیچ بحث و تکرار کا سبب بنتا ہے۔
20 میرے بیٹے اپنے با پ کے احکام کا پا لن کر اور اپنی ماں کی تعلیمات کو رد مت کر۔
21 انہیں ہمیشہ کے لئے اپنے دل میں باندھ لے ، انہیں اپنے گلے کے چارو ں طرف پہن لے ،
22 تم جہاں کہیں بھی جا ؤ گے وہ لوگ تمہا ری رہنما ئی کریں گے۔ جب تم سو رہے ہو تب بھی وہ تمہا ری نگرانی کریں گے۔ اور جب تم جا گو گے تب وہ تم سے باتیں کریں گے اور تمہا ری رہبری کریں گے۔
23 حکم چراغ کی مانند ہے اور تعلیمات روشنی کی مانند ہے ، ڈانٹ ڈپٹ اور تربیت زندگی کا راستہ ہے۔
24 وہ تم کو ایک بُری عورت اور ایک بدکار بیوی کی میٹھی باتوں سے دور رکھیں گے۔
25 ہو سکتا ہے ہمارا دل اس کی خوبصورتی کی خوا ہش نہ کرے۔ ہو سکتا ہے تم اس کی آنکھو ں سے قید نہ ہو ؤ۔
26 ہو سکتا ہے ایک فاحشہ صرف ایک رو ٹی کی قیمت لے۔ وہیں پر ہو سکتا ہے دوسرے آدمی کی بیوی تمہیں اور تمہا ری زندگی کی قیمت لے۔
27 کیا یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ ایک آدمی اپنی گود میں آگ رکھے اور اس کے کپڑے نہ جلیں ؟
28 کیا یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ ایک آدمی جلتے ہو ئے کو ئلے پر چلے اور اسکا پیر نہ جلے ؟
29 اسی طرح سے کو ئی بھی شخص جو کسی دوسرے کی بیوی کے ساتھ سو ئے گا ، اور ہر وہ شخص جو اس کو چھو ئے گا اسے سزا دی جا ئے گی۔
30 لوگ ایک بھو کے آدمی کو حقیر نہیں جانتےہیں جو کہ کھانے کے لئے کھانا چراتا ہے۔
31 لیکن اگر وہ پکڑا جائے تو اس کو چرائی ہوئی چیز کا سات گنا ادا کر نا پڑتا ہے۔ یہ قیمت اس کے پاس جو کچھ ہو اسکی ساری قیمت بھی ہو سکتی ہے۔
32 لیکن ایک شخص جو جنسی گناہ کرتا ہے وہ احمق ہے۔ کوئی بھی جو ایسا کرتا ہے اپنے آپ کو برباد کرتا ہے۔
33 وہ صرف پٹائی اور رسوائی پائیگا۔ وہ اپنی شرمندگی سے کبھی چھٹکارہ نہیں پا ئے گا۔
34 کیوں کہ شوہر کی غیرت اسے غصہ دلاتی ہے اور جب وہ انتقام لیگا تو رحم نہیں کریگا۔
35 وہ کو ئی معاوضہ قبول نہیں کرے گا اور کو ئی بھی رقم لینے سے چا ہے وہ کتنا بھی کیوں نہ ہو انکار کرے گا۔