زبُور 44
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے بنی قورح کا نغمہ مشکیل
1 اے خدا، ہم نے تیرے بارے میں سنا ہے۔
ہمارے باپ دادا کی زندگی کے دنوں میں جو کام توُ نے کیا تھا اُ ن کے بار ے میں انہوں نے ہمیں بتا یا۔
اور تو نے قدیم زمانے میں جو کام کیاتھا انہوں نے اُن کے با رے میں بھی بتا یا۔
2 اے خدا ، تو نے یہ زمین اپنی عظیم قوّت سے غیر لوگوں سے لی اور ہم کو دی۔
ان غیر ملکیوں کو تو نے کچل دیا۔ اور اُن کو یہ زمین چھو ڑنے کے لئے دباؤ ڈا لا۔
3 ہما رے باپ دادا نے یہ زمین اپنی تلوا روں کے زور پر نہیں لی تھی۔
اپنے بازؤں کے زور پر کامیاب نہیں ہوئے تھے۔
یہ اِس لئے ہوا تھا کیوں کہ تو ہما رے باپ دادا کے ساتھ تھا۔
اے خدا، تیری عظیم قدرت نے ہما رے باپ دادا کی حفاظت کی۔ کیوں کہ توُ اُن سے محبت کیا کرتا تھا۔
4 اے میرے خدا!
توُ میرا بادشاہ ہے۔ حکم دے اور یعقوب کے لوگوں کو فتح نصیب کر۔
5 اے میرے خدا، تیری مددسے ہم اپنے دشمنوں کو دھکیل دینگے
اور ہم تیرے نام سے دشمن کو کچل دینگے۔
6 مجھے اپنی کمان اور تیروں پر بھروسہ نہیں۔
میری تلوا ر مجھے بچا نہیں سکتی۔
7 اے خدا، تو نے ہی ہمیں مصر سے بچا یا۔
تو نے ہما رے دشمنوں کو شرمندہ کیا۔
8 ہر دن ہم خدا کی ستائش کرینگے۔
ہمیشہ تیرے نام کا شکر ادا کریں گے۔
9 لیکن، اے خدا، تو نے ہمیں کیوں چھوڑ دیا ؟
تو نے ہمکو پشیمانی میں ڈا لا۔ ہمارے ساتھ تو جنگ میں نہیں آیا۔
10 توُ نے ہمارے دشمنوں کو ہمیں پیچھے دھکیلنے کے لئے چھوڑدیا۔
ہما رے دشمن ہما ری دولت چھین لے گئے۔
11 تو نے ہم کو ذبح ہو نے وا لی بھیڑو ں کی ما نند چھوڑدیا
اور دوسری قوموں کے درمیان ہم کو پراگندہ کیا۔
12 اے خدا، توُ نے اپنے لوگوں کو کم مول میں یو ں ہی بیچ دیا۔
یہاں تک کہ تُو نے قیمت کے با رے میں حجّت تک نہیں کی۔
13 تُو نے ہمیں ہما رے ہمسایوں میں ہنسی کا سبب بنا یا۔
ہما رے ہمسایہ ہمارا تمسخر کرتے ہیں، اور ہما را مذاق اُڑا تے ہیں۔
14 جیسے مزاحیہ کہا نی کہی جا تی ہے اسی طرح وہ ہما رے بارے میں بولتے ہیں۔
یہاں تک کہ وہ لوگ جن کا اپنا کوئی ملک نہیں ہے۔ اپنا سر ہلا کر ہما را تمسخر کر تے ہیں۔
15 میں شرمند گی میں غرق ہوں۔
میری رُ سوائی دن بھر میرے سامنے رہتی ہے۔
16 میرے حریفوں نے مجھے شرمندہ کیا ہے۔
میرا مذاق اُ ڑا تے ہو ئے میرا دشمن، اپنا انتقام چاہتا ہے۔
17 ا ے خدا، ہم نے تجھ کو بھُلايا نہیں۔ پھر بھی تو ہما رے ساتھ ایسا کر تا ہے۔
ہم نے جھوٹ نہیں کہا تھا جب ہم نے تیرے ساتھ معاہدہ تحریر کی تھی۔
18 اے خدا، ہم نے تجھ سے منہ نہیں مو ڑا،
اور نہ ہی ہما رے قدم تیری را ہ سے مڑے۔
19 لیکن ، اے خدا، تو نے ہمیں اِس ویران مقام پر کچل دیا ہے جہاں گیدڑ رہتے ہیں۔
موت کی مانند گہری اندھیری جگہ میں تو نے ہمیں چھپا دیا۔
20 کیا ہم کبھی اپنے خدا کا نام بھو لے ،
کیا ہم اجنبی خداؤں کے آگے جھکے؟ کبھی نہیں!
21 ہر گز نہیں، خدا اِن با توں کو جانتا ہے۔
وہ توہما رے گہرے بھید تک جانتاہے۔
22 اے خدا، ہم تیرے لئے ہر روز ما رے جا رہے ہیں۔
ہم اُن بھیڑوں جیسے بنے ہیں جو ذبح کر نے کے لئے لے جائی جا رہی ہوں۔
23 اے خدا ! جا گ تو کیوں سوتا ہے ؟
اُٹھ! ہمیشہ کے لئے ہم کو ترک نہ کر۔
24 اے خدا ، تو ہم سے کیوں چھپتا ہے؟
کیا تو ہمارے دکھ اور مصیبتوں کو بھو ل گیا ؟
25 ہم کو دھو ل میں پٹک دیا گیا۔
ہم اوندھے منہ زمین پر پڑے ہو ئے ہیں۔
26 اے خدا، اُٹھ اورہم کو بچا لے۔ اپنی سچّی شفقت کی خاطر ہمیں بچا لے۔