36
1 یہوداہ کے لوگوں نے یہو آخز کو یروشلم میں نیا بادشا ہ بنایا۔یہو آخز یوسیاہ کا بیٹا تھا۔
2 یہو آخز جب یہوداہ کا بادشا ہ ہوا تھا وہ ۲۳ سال کا تھا۔ وہ یروشلم میں تین مہینے تک بادشاہ رہا۔
3 تب مصر کے بادشا ہ نکوہ نے یہو آخز کو قیدی بنایا۔ نکوہ نے یہودا ہ کے لوگوں کو سوا تین ٹن چاندی اور ۷۵ پاؤنڈ سونا جرمانہ ادا کرنے کے لئے کہا۔
4 نکوہ نے یہو آخز کے بھا ئی کو یہودا ہ اور یروشلم کا نیا بادشا ہ چُنا۔یہو آخز کے بھا ئی کا نام الیاقیم تھا۔ پھر نکوہ نے الیاقیم کا نیا نام دیا اس نے اس کا نام یہو یقیم رکھا۔ لیکن نکوہ یہو آخز کو مصر لے گیا۔
5 یہو یقیم جب یہودا ہ کا نیا بادشا ہ ہوا تو وہ ۲۵ سال کا تھا۔ وہ یروشلم میں ۱۱ سال تک بادشا ہ رہا۔ یہو یقیم نے وہ کام نہیں کئے جو خداوند اس سے چا ہتا تھا کہ وہ کرے۔ اس نے اپنے خداوند خدا کے خلاف گناہ کیا۔
6 بادشا ہ نبو کد نضر نے با بل سے یہودا ہ پر حملہ کیا۔اس نے یہو یقیم کو قیدی بنایا اور اس کو کانسے کی زنجیر ڈا لی۔ پھر نبو کد نضر یہو یقیم کو بابل لے گیا۔
7 نبو کد نضر نے خداوند کی ہیکل سے کچھ چیزیں لے لیں وہ ان چیزوں کو با بل لے گیا اور انہیں اس کے محل میں رکھا۔
8 دوسرے کام اور بھیانک گناہ اور ہر کچھ جو یہو یقیم نے کئے اس کے لئے وہ قصوروار تھا۔ وہ سب “تاریخ سلاطین یہودا ہ ” نامی کتاب میں لکھا ہوا ہے۔ یہو یاکن یہو یقیم کی جگہ نیا بادشا ہ ہوا یہو یاکن یہو یقیم کا بیٹا تھا۔
یہو یاکن یہودا ہ کا بادشا ہ
9 یہو یاکن جب یہودا ہ کا بادشا ہ ہوا تووہ ۱۸ سال کا تھا۔ وہ یروشلم میں تین مہینے دس دن تک بادشا ہ رہا۔ اس نے وہ کام نہیں کئے جو خداوند نے چاہا۔ یہو یاکن نے خداوند کے حکم کے خلاف گناہ کئے۔
10 بہار کے موسم میں بادشا ہ نبو کد نضر نے کچھ خادموں کو یہو یاکن کو پکڑنے کے لئے بھیجا۔انہوں نے یہو یاکن کو لا یا اور کچھ قیمتی چیزیں خداوند کی ہیکل سے بابل کو لا ئے۔نبو کد نضر نے صدقیاہ کو یہودا ہ اور یروشلم کا نیا بادشا ہ چُنا۔صدقیاہ یہو یاکن کے رشتے داروں میں سے ایک تھا۔
11 صدقیاہ جب یہودا ہ کابادشا ہ ہوا تو اس وقت وہ ۲۱ سال کا تھا۔ وہ یروشلم میں گیا رہ سا ل تک بادشا ہ رہا۔
12 صدقیاہ نے ویسا نہیں کیا جیسا اسکا خداوند خدا چا ہتا تھا کہ وہ ایسا کرے۔ صدقیاہ نے اپنے خداوند کے خلاف گناہ کئے۔یرمیاہ نبی نے خداوند کی جانب سے پیغام دیا۔لیکن اس نے خود کو خاکسار نہیں بنایا اور یرمیاہ نبی نے جو کہا اس کی تعمیل نہیں کی۔
13 صدقیاہ بادشا ہ نبو کد نضر کے خلاف مُڑے۔ کچھ عرصہ پہلے نبو کد نضر نے صدقیا ہ کو وفاداری کا حلف دلوایا تھا کہ وہ
بادشا ہ نبو کد نضر کا وفادار رہے گا۔صدقیاہ نے خدا کا نام لیا اور نبو کد نضر کے ساتھ وفادار رہنے کا اقرار کیا۔لیکن صدقیاہ بہت ضدّی تھا اور اپنی زندگی کو بدلنے سے اور خداوند اسرائیل کے خدا کی طرف لوٹنے اور اس کا حکم ماننے سے انکار کیا۔
14 کا ہنوں کے تمام گروہ اور یہوداہ کے لوگو ں کے قائدین نے غیر یہودیوں کے نفرت انگیز گناہوں سے بڑھکر بُرا گناہ کئے۔انہو ں نے دوسری قوموں کے بُرے اعمال کی راہ پر چلے۔ ان قائدین نے خداوند کی ہیکل کو آلودہ کیا۔ خداوند نے یروشلم میں ہیکل کو پاک بنایا تھا۔
15 خداوند نے ان کے آبا ؤاجداد کے خدا نے لوگوں کو بار بار خبردار کرنے کے لئے نبیوں کو بھیجا۔خداوند نے اپنے گھر میں لوگوں پر رحم کیا تھا۔خداوند ان کو یا اس کے گھر کو برباد کرنا نہیں چا ہا۔
16 لیکن خدا کے لوگو ں نے خدا کے نبیو ں کا مذا ق اُڑا یا۔ انہوں نے خدا کے نبیوں کی بات سننے سے انکار کیا۔ انہو ں نے خدا کے پیغام سے نفرت کی۔ خدا اپنے لوگو ں سے ناراض ہو گیا اور ایسا کچھ نہ تھا جو اسے روکنے کے لئے کیا جا سکے۔
17 اس لئے خدا بابل کے بادشا ہ کو یروشلم اور یہوداہ کے لوگو ں پر حملہ کرنے کے لئے لا یا۔ بابل کے بادشا ہ نے نوجوانوں کو مار ڈا لا جب وہ اپنے ہیکل میں تھے۔اس نے یہودا ہ اور یروشلم کے لوگو ں پر رحم نہ کیا۔بابل کے بادشا ہ نے صرف جوان اور بوڑھے لوگوں کو ہی نہیں بلکہ اس نے سارے مردوں اور عورتوں کو بھی مار ڈا لا۔ اس نے بیماروں اور تندرستوں کو بھی ماردیا۔ خدا نے نبو کد نضر کو یہودا ہ اور یروشلم کے لوگوں کو سزا دینے کی اجا زت دے دی۔
18 نبو کد نضر نے ہیکل کی تمام چیزوں کو با بل لے گیا۔اس نے تما م قیمتی چیزوں کو ہیکل سے ، بادشا ہ سے ، اور بادشا ہ کے افسرو ں سے لے لیا۔
19 نبوکد نضر اور اس کی فوج نے ہیکل کو جلا دیا۔انہوں نے یروشلم کی دیوار کو توڑ دیا اور اس نے عہدیداروں کے گھرو ں کو اور محلوں کو جلادیا۔ انہوں نے سبھی قیمتی چیزوں کو تباہ کردیا۔
20 نبو کد نضر نے ان لوگو ں کو جو زندہ بچے تھے انہیں بابل لے گیا اور انہیں ز بردستی غلام بنایا۔ وہ لوگ غلاموں کی طرح بابل میں اس وقت تک رہے جب تک فارس کے شہنشاہ نے بابل کی حکومت کو شکست نہ دی۔
21 ا سطرح خداوند نے بنی اسرائیلیوں پر جو یرمیاہ نبی سے کہلوایا تھا ان واقعات کو ہو نے دیا۔ خداوند نے یرمیاہ نبی کے ذریعہ کہا تھا ، “یہ جگہ ۷۰ سال تک ویرا ن خالی رہے گی۔ یہ سرزمین کو اجازت دیگی کہ وہ اپنا سبت کا آرام 36:21 سبت کا آرام شریعت کرلے جسے کہ لوگو ں نے نہیں دیکھے تھے۔
22 یہ پہلے سال کے دوران ہوا جب فارس کا بادشا ہ خورس حکومت کر رہا تھا۔ خداوند نے یرمیاہ نبی کے ذریعہ جو وعدہ کیا تھا پو را ہوا۔ خداوند نے خورس کے دل کو نرم کیا جس سے اس نے حکم لکھا اور اپنی حکومت میں ہر جگہ بھیجا۔”
23 فارس کا بادشا ہ خورس یہ کہتا ہے،
خداوند جنت کے خدا نے مجھے سا ر ی زمین کا بادشا ہ بنایا ہے اس نے مجھے اس کے لئے یروشلم میں ہیکل بنانے کی ذمہ داری دی ہے اب تم سب جو خدا کے لوگ ہو یروشلم جانے کے لئے آزادہو۔ خداوند تمہا را خدا تمہا رے ساتھ رہے۔