غزل الغزلات
1
1 سلیمان کی سب سے تعجب خیز غزل الغزلات
2 تو مجھ کو اپنے منھ کے چوموں سے چوم لے
کیوں کہ تیری محبت مئے سے بھی بہتر ہے۔
3 تیری خوشبو حیرت انگیز ہے۔
تیرا نام عطر انڈیلنے جیسا ہے
اس لئے کنواری لڑکیاں تجھ سے محبت کرتی ہیں۔
4 اے میرے بادشاہ! تو مجھے اپنے ساتھ لے لے
اور ہم کہیں دور بھاگ چلیں۔
بادشاہ مجھے اپنے کمرے میں لے گیا۔
ہم لوگ شادماں ہونگے اور تیرے لئے خوش و خرم رہیں گے۔
تم پیار کرنے کے مستحق ہو کیوں کہ تیری محبت مئے سے بہتر ہے
اس لئے کنواری لڑکیاں تجھ سے محبت کرتی ہیں۔
5 اے یروشلم کی بیٹیو!
میں سیاہ اور حسین ہوں۔
میں قیدار کے خیموں اور سلیمان کے پردوں جیسی سیاہ ہوں۔
6 مجھے مت تاکو کہ میں کتنی سیاہ ہوں۔
سورج نے مجھے کتنا سیاہ کردیا ہے۔
میرے بھا ئی مجھ سے ناراض تھے
اس لئے انہوں نے مجھ سے تاکستانوں میں کام کرائے
اس لئے میں اپنا خیال نہیں رکھ سکی۔ 1:6 اس لئے … سکیمیں
7 میں تجھ سے اپنے دل و جان سے محبت کر تی ہوں۔
اے میری جان مجھے بتا! تو اپنے ریوڑ کو کہاں چراتا ہے؟
دو پہر میں انہیں کہاں بٹھا یا کرتا ہے؟
میں ایک ایسی لڑکی ہونا چا ہتی ہوں جو کہ گھونگھٹ کو اپنے چہرے کے اوپر کھینچتی ہے۔ جب وہ تیرے دوستوں کے ریوڑ کے پاس ہو تی ہے۔
8 اے عورتوں میں سب سے جمیلہ!
اگر تو نہیں جانتی ہے
تو ریوڑ کے نقشِ قدم پر چلی جا
اور اپنی بکری کے بچو ں کو چرواہوں کے خیموں کے پا س چرا۔
9 اے میری پیاری!
میں تیرا موازنہ اس گھو ڑی سے کرتا ہوں جو دوسرے گھوڑوں کے بیچ فرعون کے رتھ کو کھینچا کر تی ہے۔
10-11 تیرے لئے ہم نے سو نے کے طوق بنا ئے ہیں جن میں چاندی کے پھول جڑے ہیں۔
تیرے گالوں کے اوپر لٹکتی زلف خوشنما ہیں۔
تیری حسین گردن
موتیوں سے سجی ہے۔
12 میرے عطر کی خوشبو
پلنگ پر لیٹے ہو ئے بادشا ہ تک پھیلتی ہے۔
13 میرا محبوب میرے لئے لو بان کا تھیلا ہے۔
وہ میری چھاتیوں کے درمیان ساری رات سو ئے گا۔
14 میرا محبوب عین جدی 1:14 عین جدی یہ کے انگورستان کے قریب
مہندی کے پھو لو ں کا گچھا جیسا ہے۔
15 اے میری پیاری دیکھ تو خو برو ہے
دیکھ تو خوبصورت ہے
تیری آنکھیں دو کبوتر کی طرح ہیں۔
16 اے میرے محبوب تو کتنا خوبصورت ہے
ہاں! تو دل کو موہ لیتا ہے۔
ہمارا پلنگ بھی تازگی بخش اور خوشگوار ہے۔
17 ہمارے گھر کے شہتیر دیودار کے،
اور ہماری کڑیاں صنوبرکی ہیں۔