1 اور داؤد نے اسرائیل کے سب اُمرا کو جو قبیلوں کے سردار تھے اور اُن فِیوقوں کے سرداروں کو جا باری باری بادشاہ کی خِدمت کرتے تھے اور ہزاروں ے سردارون اور سیَیکڑوں کے سرداروں اور بادشاہ کے اور اُسکے بیٹوں کے سب مال اور مویشی کے سرداروں اور خواجہ سراؤں اور بہادُروں بلکہ سب زبردست سُورماؤں کو یروشلیم میں اخھتا کیا ۔
2 تب داؤد بادشاہ اپنے پاؤں پر اُٹھ کھڑا ہوا اور کہنے لگا اَے میرے بھائیوں اور میرے لوگو میری سُنو!میرے دِل میں تو تھا کہ خُداوند کے عہد کے صندُوق کے لئے آرامگاہ اور اپنے خُدا کے لئے پاؤں کی کُرسی بناؤں اور میَں نے اُسکے بنانے کی تیاری بھی کی۔
3 پر خُدا نے مجھ سے کہا کہ تُو میرے نام کے لئے گھر نہیں بنانے پائیگا کیونکہ تُو جنگی مرد ہے اور تُو نے خُون بہایا ہے۔
4 تو بھی خُداوند اِؔسرائیل کے خُد انے مجھے میرے باپ کے سارے گھرانے میں سے چُن لیا کہ میَں سدا اِؔسرائیل کا بادشاہ رہُوں کیونکہ اُ سنے یہُودا کو پیشوا ہونے کے لئےمنتخب کیا اور یُہوداہ کے گھرانے میں سے میرے باپ کے گھرانے کو چُنا ہے اور میرے باپ کے بیٹوں میں سے مجھے پسند کیا تا کہ مجھے سارے اِسرائیل کا بادشاہ بنائے۔
5 اور میرے سب بیٹوں میں سے (کیونکہ خُداوند نے مجھے بہت سے بیٹے دِئے ہیں ) اُس نے میرے بیٹے سُلیمان کو پسند کیا تاکہ وہ اِسرائیل پر خُداوند کی سلطنت کے تخت پر بیٹھے۔
6 اور اُس نے مجھ سے کہا کہ تیرا بیٹا سُلیمان میرے گھر اور میری بارگاہوں کو بنائیگا کیونکہ میں نے اُسے چن لیا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہو اور میَں اُسکا باپ ہُونگا۔
7 اور اگر وہ میرے حُکموں اور فرمانوں پر عمل کرنے میں ثابت قدم رہے جیسا آج کے دن ہے تو میَن اُسکی بادشاہ ی ہمیشہ تک قائِم رکھونگا۔
8 پس اب سارے اِسرائیل یعنی خُداوند کی جماعت کے رُوبرُو اور ہمارے خُدا کے حُضُور تُم خُداوند اپنے خُدا کے سب حکُموں کو مانو اور اُنکے طالب ہو تا کہ تُم اِس اچھےّ ملک کے وارِث ہو اور اپسے اپنے بعد اپنی اَولاد کے واسطے ہمیشہ کے لئے میراث چھوڑ جاؤ۔
9 اور تو اَے میرے بیٹے سُلیمان اپنے باپ کے خُدا کو پہچان اور پپورے دِل اور رُوح کی مسُتعدّی سے اُسکی عبادت کو کرکیونکہ خُداوند سب دِلوں کو جانچتا ہے اور جو کچُھ خیال میں آتا ہے اُسے پہچانتا ہے ۔ اگر تُو اُسے ڈھوُنڈے تو وہ تجھکو مل جائیگا اور اگر تُو اُسے ڈھونڈے تو وہ تجھکو مِل جائیگا اور اگر تُو اُسے چھوڑے تو وہ ہمیشہ کے ل۴ے تجھے ردّکردیگا۔
10 سو ہوشیار ہو کیونکہ خُداوند نے تجھکو مقدِس کے ل۴ے ایک گھر بنانے کو چُنا ہے ۔ سو ہمّت باندھکر کام کر۔
11 تب داؤد نے اپنے بہٹے سُلیمان کو ہیکل کے اُسارے اور اُسکے مکانوں اور خزانوں اور بالا خانوں اور اندر کی کوٹھریوں اور کفارہ گاہ کی جگہ کا نمونہ ۔
12 اور اُن سب چیزوں یعنی خُداوند کے گھر کے صحنوں اور آس پاس کی کوٹھریوں اور خُدا کے مسکن کے خزانوں کا نموُنہ بھی دِیا جو اُسکو روُح سے مِلا تھا۔
13 اور کاہنوں اور لاویوں کے فریقوں اور خُداوند کے مسکن کی عبادت کے سب کام اور خُداوند کے مسکن کی عبادت کے سب ظروُف کے لئے ۔
14 یعنی سونے کے ظُروف کے واسطے سونا تو لکر ہر طرح کی خدمت کے سب ظرُوف کے لئے اور چاندی کے سب ظُروف کے واسطے چاندی تولکر ہر طرح کی خِدمت کے سب ظرُوف کے لئے ۔
15 اور سونے کے شمعدانوں اور اُسکے چراغوں کے واسطے ایک ایک شمعدان اور اپسکے چراغوں کا سونا تولکر اور چاندی کے شمعادوں کے واسطے ایک ایک شمعدان اور اپسکے چراغوں کے لئے ہر شمعدان کے اِستعمال کے مطابق چاندی تولکر۔
16 اور نذر کی روٹی کی میزوں کے واسطے ایک ایک میز کے لئے سونا تولکر ۔
17 اور کانٹوں اور کٹوروں اور پیالوں کے لئے خالص سونا دیا اور سُنہلے پیالوں کے واسطے ایک ایک پیالے کے لئے تولکر اور چاندی کے پیالوں کے واسطے ایک ایک پیالے کے لئے تولکر۔
18 اور بخوُر کی قُربان گاہ کے لئے چوکھا سونا تولکر اور رتھ کے نمونہ یعنی اُن کروبیوں کے لئے جو پر پھیلائے خُداوند کے عہد کے صنُدوق کو ڈھانکے ہُوئے تھے سونا دیا۔
19 یہ سب یعنی اِس نمونہ کے سب کام خُداوند کے ہاتھ کی تحریر سے مجھے سمجہائے گئے ۔
20 اور داؤد نے اپنے بیٹے سُلیمان سے کہا کہ ۃمّت باندھ اور حوَسلہ سے کام کر ۔ خوُف ننہ کر ۔ ہراسان نہ ہو کیونکہ خُداوند خُدا جو میرا خُدا ہے تیرے ساتھ ہے ۔ وہ تجھکو نہ چھوڑیگا اور نہ ترک کریگا جب تک خُداوند کے مسکن کی خدمت کا سارا کام تمام نہ ہو جائے ۔
21 اور دیکھ کاہنوں اور لاویوں کے فریق خُدا کے مسکن کی ساری خِدمت کے لئے حاضر ہیں اور ہر قسم کی خِدمت کے لئے سب طرح کے کام میں ہر شخص جو ماہر ہے بخوشی تیرے ساتھ ہو جائیگا اورلشکر کے سردار اور سب لوگ بھی تیرے حُکم میں ہونگے۔