Home

۔تواریخ 1

باب: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29


-Reset+

باب 3

1 یہ داود کے بیٹے ہیں جو ھبرُون میں اُس سے پیدا ہوئے پہلوٹھا امنون یرزعیلی اِخینوعم کے بطن سے ۔ دُوسرا دانی ایل کرملی ابیجیل کے بطن سے ۔
2 تیرا ابی سلوم جو جسُور کے بادشاہ تلمی کی بیٹی معکہ کا بیٹا تھا۔ چوتھا ادونیا جو حجیت کا بیٹا تھا ۔
3 پانچواں سفطیاہ ابی طؔال کے بطن سے چھٹا اِترعام اُسکی بیوی عجِلہ سے۔
4 یہ چھ حبرُون میں اُس سے پیدا ہُوئے ۔ اُس نے وہاں سات برس چھ مہینے سلطنت کی اور یروشلیم میں اُس نے تینتیس برس سلطنت کی ۔
5 اور یہ یروشلیم میں سے اُس سے پیدا ہوئے سِمعا اور سُباب اور ناتن اور سُلیمان ۔ یہ چاروں غمیّ ایل کی بیٹی بت سُوع کے بطن سے تھے۔
6 اور ابحار اور الیسمع اور الیفلط ۔
7 اور نُجہ اور نفض اور یفیعہ ۔
8 اور الیسمع اور الیدع اور الیفلط ۔ یہ نَو۔
9 اور سلیمان کا بیٹا رحُبعام تھا ۔ اُسکا بیٹا ابیاہ ۔ اُسکا بیٹا آسا ۔ اُسکا بیٹا یہوُسفط ۔
10
11 اُسکا بیٹا یُورام اُسکا بیٹا عزریاہ ۔ اُسکا بیٹا یُوتام ۔
12 اُسکا بیٹا آخز ۔ اُسکا بیٹا حِزقیاہ۔ اُسکا بیٹا منسیّ۔
13
14 اُسکا بیٹا اموُن۔ اُسکا بیٹا یوسیاہ ۔
15 اور یُوسیاہ کے بیٹے یہ تھے۔ پہلوٹھا یُوحنان ۔ دُوسرا یہُویقیم ۔ تیسرا صِدقیاہ ۔ چَوتھا سلوم
16 اور بنی یہوُیقیم ۔ اُسکا بیٹا یکونیاہ۔ اُسکا بیٹا صِدقیاہ ۔
17 اور یکونیا جو اسیر تھا اُسکے بیٹے یہ ہیں۔ سیالتی ایل ۔
18 اور ملکرام اور فِدایاہ اور شیناضر ۔ یقمیاہ ۔ ہُوسمع اور ندبیاہ ۔
19 اور فِدایاہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ زرّبابل اور سمِعی اور زَربّابل کے بیٹے یہ ہیں ۔ مُسلام اور حنانیاہ اور سلومیت اُنکی بہن تھی۔
20 اور حسُوبہ اور اہل اور برکیاہ اور حسدیاہ ۔ یُوسبحسد ۔ یہ پانچ۔
21 اور حنانیا کے بیتے یہ ہیں فلطیاہ اور یسعیاہ بنی رِفایاہ ۔ بنی ارنان ۔ بنی عیدیاہ بنی سکنیاہ ۔
22 اور سکنیاہ کا بیٹا سمعیاہ اور بنی سمعیاہ ۔حطوُش اور اِجال اور بریح اور نعریاہ اور سافط ۔ یہ چھ۔
23 اور نعریاہ کے بیٹے یہ تھے ۔ اِلیوعَینی اور حِزقیاہ اور عرزؔ یقام ۔ یہ تین۔
24 اور بنی اِلیوُعینی یہ تھے ۔ ہُودَیواہُو اور الیاسب اور فِلایاہ اور عقوب اور یُحنان اور دِلایاہ اور عنانی یہ سات۔