27
اور ایّوب نے اپنی کہانی کہنا جاری رکھا۔ اس نے کہا ،
 
“وہ میرے ساتھ غیر منصف رہا ہے۔
خدا قادر مطلق نے میری زندگی کو تلخ بنا دیا ہے۔
ليکن یقیناً ، خدا کی حیات کی قسم ،
جب تک مجھ میں جان ہے ،
اور خدا کی زندگی کی سانس میری ناک میں ہے ،
تب تک میرے ہونٹ بری باتیں نہیں بولیں گے
اور میری زبان کبھی جھوٹ نہیں بولے گی۔
میں کبھی نہیں کہونگا کہ تم صحیح ہو۔
میں مرنے کے دن تک یہ کہتا رہوں گا کہ میں بے قصور ہوں۔
میں اپنی صداقت پر مضبوطی سے قائم رہوں گا۔ اور میں اسے کبھی نہیں چھو ڑوں گا۔
جب تک میں زندہ ہوں میرا شعور مجھے تنگ نہیں کرے گا۔
“وہ لوگ میرے خلاف ہو گئے ہیں۔ میری خواہش ہے
کہ میرے دشمنوں کو اسی طرح سزا دی جاتی جس طرح برے لوگوں کو سزا دینی چاہئے۔
ایسے شخص کے لئے مرتے وقت کوئی امید نہیں ہے جو خدا کی پر واہ نہیں کرتا ہے۔
جب خدا اس کی جان لیگا تب تک اس کے لئے کوئی امید نہیں ہے۔
کیا خدا برے شخص کی چیخ کو سنتا ہے
جب وہ اسے مصیبت کے وقت پکارتا ہے۔
10 اس شخص کو خدا قادر مطلق میں خوشی لینا چاہئے تھا۔
اس کو خدا کی ہر وقت عبادت کرنی چاہئے تھی۔
 
11 “میں تم کو خدا کے بر تاؤ کی تعلیم دونگا۔
میں خدا قادر مطلق کے منصوبے نہیں چھپا ؤں گا۔
12 تم سب نے اپنی آنکھوں سے اسے دیکھا ہے۔
پھر تم کیوں اس طرح کی فضول باتیں کر تے ہو ؟
 
13 شریر لوگوں کے لئے خدا نے یہ منصوبہ بنا یا ہے ،
اور یہی ظالم لوگوں کو خدا قادر مطلق سے ملے گا۔
14 برے لوگوں کو چاہے کتنی ہی اولاد ہو ، لیکن انہیں جنگ میں مار دیا جائے گا۔
برے لوگوں کی اولادوں کو کبھی بھی کھا نے کے لئے زیادہ نہیں ملے گا۔
15 انکے سبھی بچے مر جائیں گے
اور اسکی بیوہ غمزدہ نہیں ہوگی۔
16 ایک برا شخص ہو سکتا ہے کہ اتنا زیادہ چاندی جمع کر لے کہ وہ اسکے لئے دھول جیسی ہو
اور ہوسکتا ہے کہ اس کے پاس اتنے زیادہ کپڑے ہوں کہ وہ اس کے لئے مٹی کے ڈھیروں کی طرح ہوں۔
17 لیکن ایک جو صادق ہے اپنے کپڑوں کو بانٹے گا
اور معصوم انکے چاندی کو بانٹ لیں گے۔
18 شریر شخص کا بنا یا ہوا گھر زیادہ دنوں تک نہیں رہے گا۔
وہ مکڑی کے جالے کی مانند یا کسی چوکیدار کی جھو پڑی جیسا ہوگا۔
19 ہو سکتا ہے ایک برا شخص جب وہ سونے جاتا ہے تو امیر ہو۔
لیکن جب وہ اپنی آنکھیں کھولتا ہے تو اس وقت انکی ساری دولت جا چکی ہو گی۔
20 دہشت اسے اچا نک سیلاب کی طرح ڈھا نک لیگی
اور رات کو اسے طوفان اڑا لے جائے گا۔
21 مشرقی ہوا اسے اڑا لے جائیگی اور وہ مر جائے گا
یہ اس کو اسکے گھر سے باہر اڑا لے جائیگی۔
22 برا شخص ہو سکتا ہے طوفان کی طاقت سے بچنے کی کوشش کرے
لیکن طوفان اسے بنا کسی رحم کے تھپیڑا مارے گا۔
23 جب برا شخص بھا گے گا تو لوگ اس پر تالیاں بجائیں گے۔
جب وہ برا شخص اپنے گھر سے بھا گے گا تو لوگ اس پر سیٹیاں بجائیں گے۔
 
1:15+صحرائی1:15علاقہ سے تعلق رکھنے والا گروہ۔ جو لوگوں پر حملہ کرکے ان کا اثاثہ لوٹتا ہے۔3:8+یہ3:8شاید ایک بہت بڑا سمندری دیو ہوگا۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ مگر مچھ ہے۔ دوسرے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سمندری عفریت ( دیو) ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ جادو گر اس کی مدد سے سورج گرہن پیدا کرتے ہیں۔8:11+ایک8:11قسم کا پودا جس سے کا غذ بنایا جاتا ہے۔9:13+سمندری9:13عفریت (دیو)۔ لوگوں کا خیال ہے کہ رہب سمندر پر حکو مت کرتا ہے۔ رہب اکثر خدا کے دشمنوں کی علامت کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔15:14+اسکا15:14ادبی معنیٰ عورت سے پیدا ہوا آدمی۔21:22+اس21:22کا مطلب فرشتہ یا اہم لوگ ہو سکتا ہے۔25:3+یا25:3” اس کے گروہ ” اس کا مطلب ہے خدا کی جنتی فوج – یا سارے فرشتے یا آسمان کے ستارے ہو سکتے ہیں -26:3+سچ26:3مچ میں ایوب کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ یہاں کیا کہتا ہے ۔ ایوب ایک طنزیہ ہوتے ہوئے وہ ان سب باتوں کو اس طرح سے کہتا ہے جیسے اس کے کہنے کا سچ مچ میں یہ مطلب نہیں ہے -26:13+یا26:13” بھاگ جانے والا دیو ” یہ راہب کا ممکنہ دوسرا نام ہوگا۔ دیکھو یسعیاہ ۲۷: ۱