ہوسیع
1
یہ خداوند کا وہ پیغام ہے جو بیری کے بیٹے ہوسیع کے پاس آیا تھا۔ یہ پیغام اس وقت آیا تھا جب یہودا ہ میں عُزّیاہ، یو تام، آخز اور حزقیاہ کی حکمرانی تھی۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب اسرائیل کے بادشا ہ یو آس کے بیٹے یربعام کا دو ر تھا۔
200 ہوسیع کے لئے یہ خداوند کا پہلا پیغام تھا۔خداوند نے ہو سیع سے کہا، “جا، اور اس بے وفا عورت سے شادی کر جو بے وفا ہے اور بے وفائی کی اولاد حاصل کر۔ 1:2 جا ․․․ حاصل کر ہو کیونکہ ملک نے خداوند کو چھوڑ کر بڑی بے وفائی کی ہے۔”
اس لئے ہوسیع نے دبلا ئم کی بیٹی جُمر سے شادی کر لی۔جمر حاملہ ہو ئی اور اس نے ہوسیع کے لئے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ خداوند نے ہوسیع سے کہا، “اس کا نام یزرعیل 1:4 یزرعیل عبرانی رکھو کیونکہ میں عنقریب ہی یا ہو کے گھرانے سے یزرعیل کے خون کا بدلہ لونگا۔ پھر اس کے بعد اسرائیل کے گھرانے کی سلطنت کو تمام کر دونگا۔ اس موقع پر یزرعیل کی وا دی میں، میں اسرائیل کی کمان کو تو ڑ دونگا۔”
اس کے بعد جُمر پھر حاملہ ہو ئی اور اس نے ایک لڑکی کو جنم دیا۔خداوند نے ہو سیع سے کہا، “اس لڑکی کانام لو رُحامہ 1:6 لو رُ حامہ اس رکھ کیونکہ میں اب اسرائیل کے گھرانے پر اور زیادہ رحم نہیں کرونگا۔ میں انہیں معاف نہیں کرونگا۔ بلکہ میں یہوداہ کے گھرانے پر رحم کرونگا۔ میں یہودا ہ کے گھرانے کو بچا ؤں گا۔ مگر انکو بچانے کیلئے میں نہ تو کمان اور نہ تلوار اور نہ ہی لڑائی کے گھوڑوں اور سپا ہیوں کا استعمال کرونگا۔ میں خود اپنی قدرت سے انہیں بچا ؤں گا۔”
جمر کا لو رحامہ کو دودھ پلانا چھُڑانے کے بعد وہ پھر حاملہ ہو گئی۔ اس نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ اس کے بعد خداوند نے کہا، “اس کا نام لو عمّی 1:9 لو عمّی اس رکھ کیوں؟ کیونکہ تم میرے لوگ نہیں ہو اور میں تمہا را خدا نہیں ہوں۔”
10 “ آنے وا لے دنوں میں بنی اسرائیل دریا کی ریت کی مانند بے شمار اور بے قیاس ہونگے۔ اور جہاں ان سے یہ کہا جا تا تھا کہ تم میرے لوگ نہیں ہو وہیں پر وہ زندہ خدا کے فرزند کہلا ئیں گے۔
11 اس کے بعد یہوداہ اور بنی اسرائیل ایک ساتھ پھر اکٹھے کئے جا ئیں گے۔ وہ اپنے لئے ایک حکمراں مقرر کرینگے۔ پھر وہ لوگ اس زمین سے با ہر چلے جا ئیں گے۔ 1:11 پھر ․․․ جا ئیں گے سر یزرعیل کا دن صحیح معنوں میں عظیم ہو گا۔”
1:200+ہو1:200سیع کو خدا وند کی طرف سے حکم ہوا تھا کہ وہ فاحشہ کو شادی کرے۔ اس سے جو بچے پیدا ہونگے ہوسیع کا نہیں ہوگا بلکہ اس کی ماں کی فاحشی پن کی ہوگی۔1:4+عبرانی1:4میں اس نام کے معنی “ خدانے بیج بویا۔”1:6+اس1:6نام کا عبرانی میں مطلب ہے“ اسے رحم و کرم نہیں ملتی ہے۔”1:9+اس1:9نام کا عبرانی میں مطلب ہے“ میرے لوگ نہیں۔”1:11+سر1:11زمین کے حساب سے لوگوں کی آبا دی بہت زیادہ ہو جا ئے گی۔