Home

گنتی

باب: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36


-Reset+

باب 6

1 پھر خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ
2 بنی اسرائیل سے کہہ کہ جب کوئی مرد یا عورت نذیر کی منت یعنی اپنے آپ کو خداوند کے لیے الگ رکنھنے کی خاص منت مانے
3 تو وہ مے اور شراب سے پر ہیز کرے اور مے کا یا شراب کا سرکہ نہ پئے اور نہ انگور کا رس پئے اور نہ تازہ یا خشک انگو ر کھائے
4 اوراپنی نذرات کے تما م ایام میں بیج سے لے کر چھلکے تک جو کچھ انگور کے درخت میں پیدا ہو اسے نہ کھائے
5 اور اسکی نذرات کی منت کےدنوں میں اس کے سر پر استرا نہ پھیرا جائے جب تک وہ مدت جس کے لیے وہ خداوند کا نذیر بنا ہے پوری نہ ہو تب تک وہ مقدس رہے اور اپنے سر کی بالوں کو بڑھنے دے
6 ان تمام ایام میں جب وہ خداوند کا نذیر ہو وہ کسی لاش کے پاس نہ جائے
7 وہ اپنے ماں یا باپ یا بھائی یا بہن کی خاطر بھی جب وہ مریں اپنے آپ کو نجس نہ کرے کیونکہ اس کی نذرات جوخدا کے لیے اسکے سر پر ہے
8 وہ اپنی نذرات کی مدت تک خداوند کے لیے مقدس ہے
9 اور اگر کوئی آدمی ناگہان اسے پاس ہی مر جائے اور اسکی نذرات کے سر کو ناپاک کردے تو وہ اپنے پاک ہونے کے د ن اپنا سر منڈوائے یعنی ساتوں دن سر منڈوائے
10 اور آٹھویں روز دو قمریا ں یا کبوتر کے دو بچے خیمہ اجتماع کے دروازہ پر کاہن کے پاس لائے
11 اور کاہن ایک خطا کی قربانی کے لیے اور دوسرے کو سوختنی قربانی کے لیے گذرانے اور اسکے لیے کفارہ دے کیونکہ وہ مردہ کے سبب سے گنہگار ٹھہرا ہے اور اس کے سر کو اسی دن مقدس کرے
12 پھر وہ اپنی نذرات کی مدت کو خداوند کے لیے مقدس کرے اور ایک یکسالہ نر برہ جرم کی قربانی کے لیے لائے لیکن جو دن گذر گئے وہ گنے نہیں جائیں گے کیونکہ اس کی نذرات ناپاک ہوگئی
13 اور نزیر کے لیے شرع یہ ہے کہ جب اسکی نذرات کے د ن پورے ہو جائیں تو وہ خیمہ اجتماع کے دروازہ پر حاضر کیا جا ئے
14 اور خداوند کے حضور اپنا چڑھاوا چڑھائے یعنی سوختنی قربانی کے لیے ایک بے عیب یکسالہ نر برہ اور خطا کی قربانی کے لیے ایک بے عیب ماد ہ برہ اور سلامتی کی قربانی کے لیے ایک بے عیب مینڈھا
15 اور بے خمیری روٹیوں کی ایک ٹوکری اور تیل ملے ہوئے میدے کے کلچے اور تیل چپڑی ہوئی بے خمیری روٹیاں اور انکی نذر کی قربانیاں اور تپاون لائے
16 اور کاہن ان کو خداوند کے حضور لا کر اس کی طرف سے خطا کی قربانی اور سوختنی قربانی گذرانے
17 اور اس مینڈھ کو بے خمیری روٹیوں کی ٹوکری کے ساتھ خداوند کے حضور سلامتی کی قربانی کے طور پر گذرانے اور کاہن اسکی نذرکی قربانی اور تپاون بھی چڑھائے ۔
18 پھر وہ نذیر خیمہ اجتماع کے دروازہ پر اپنی نذرات کے بال منڈوائے اور نذرات کے بالوں کواس آگ میں ڈال دے جو سلامتی کی قربانی کے نیچے ہو
19 اور جب نذیر اپنی نذرات کے بال منڈوا چکے تو کاہن اس کے مینڈھے کا ابالا ہوا شانہ اورا یک بے خمیری روٹی میں سے اور ایک بے خمیری کلچہ لے کر اس نذیرکے ہاتھوں پر ان کو دھرے
20 پھر خداوند ان کو ہلانے کی قربانی کے طور پر خداوند کے حضور ہلائے۔ ہلانے کی قربانی کے سینہ اور اٹھانے کی قربانی کے شانہ کے ساتھ یہ بھی کاہن کے لیے مقدس ہیں اس کے بعد نذیر مے پی سکے گا
21 نذیر جو منت مانے اور جو چڑھاوا اپنی نذرات کے لیے خداوند کے حضور لائے علاوہ اس کے جسکا اسے مقدور ہو ان سبھوں کے بارے میں شرع یہ ہے جیسی منت اس نے مانی ہو ویسا ہی اسکو نذرات کی شرع کے مطابق عمل کرنا پڑیگا
22 اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ
23 ہارو ن اور اس کے بیٹوں سے کہہ کہ وہ بنی اسرائیل کو اس طرح دعا دیا کرنا۔ تم ان سے کہنا
24 خداوند تجھے برکت دے اور محفوظ رکھے
25 خداوند اپنا چہرہ تجھ پر جلوہ گر فرمائے اور تجھ پر مہربان رہے
26 خداوند اپنا چہرہ تیری طرف متوجہ کرے اور تجھے سلامتی بخشے
27 اس طرح وہ میرے نام کو بنی اسرائیل پر رکھیں گے اور میں انکو برکت بخشوں گا۔